ہرات: افغانستان نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا لیا ہے، اور مغربی صوبے ہرات میں پانی کی فراہمی کے ایک بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں پانی کی فراہمی کے ایک منصوبے کا آغاز ہو گیا، مقامی میڈیا ادارے سلام وطن دار نے پیر کے روز بتایا کہ پانی کے منصوبے کا آغاز اتوار کو ہوا، جس پر 9 کروڑ 10 لاکھ افغانی (10 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز) لاگت آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے 2 ہزار 500 گھروں کو پانی فراہم کیا جائے گا، بلدیہ ہرات رواں سال مزید عوامی منصوبے بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ہرات صوبے میں پشدان ڈیم کی تعمیر اگست میں پچھلی حکومت کے خاتمے کے بعد سے رک گئی ہے، جس سے اس منصوبے کا مستقبل ہوا میں معلق ہو گیا ہے۔
پشدان ڈیم، افغانستان کے سب سے بڑے بنیادی انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں میں سے ایک، ہرات شہر کے مشرق میں 25 کلومیٹر دور کرخ ضلع میں واقع ہے۔
اس ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کو 2021 کے آخر تک مکمل کیا جانا تھا، تاہم، اس منصوبے پر کام روک دیا گیا ہے، اور ڈیم صرف 85 فی صد ہی مکمل ہوا ہے۔
ڈیم حکام کے مطابق، آبی ذخائر کی دیوار، پانی کی نہروں اور پاور ٹربائنز لگانے کے لیے جگہوں پر کام مکمل ہو چکا ہے اور ڈیم پانی لینے کے لیے تیار ہے۔
لاہور: کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ڈیم کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیم علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ڈیم کا تیار شدہ منصوبہ پیش کیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اگلے برس کے آغاز میں سوڑا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ڈیم علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ یہ صرف ایک ڈیم نہیں بلکہ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے پورا علاقہ استفادہ کرے گا، ڈیم کی تعمیر کے لیے اراضی کے حصول کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 51 ہزار ایکڑ پانی کو ذخیرہ کیا جا سکے گا، ڈیم دریا کی سطح سے 258 فٹ اونچا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر پر تقریباً 10 ارب روپے لاگت آئے گی، ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر مقدار میں پانی ملے گا، علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال برسات میں پہاڑی نالوں میں بہنے والا پانی ضائع ہوتا ہے، اس پانی کو محفوظ کر کے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم کے پروجیکٹ کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیم کی تعمیر سے متعلقہ دیگر امور کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔
براسیلیا: برازیل میں لوہے کی کان سے نکلنے والا فضلہ روکنے کے لیے بنایا گیا ڈیم ٹوٹنے سے اب تک 110 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریاست میناس جیرائس کے شہر بروما دنہو میں لوہے کی کان سے نکلنے والا فضلہ روکنے کے لیے تعمیر کردہ گردہ ڈیم ٹوٹنے سے اب تک ایک سو دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 238 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ حادثے کے بعد کوئی بھی شخص زندہ بچایا نہیں جاسکا۔
گذشتہ ہفتے جمعے کے روز ہونے والے اس حادثے کے باعث سیکڑوں گھر تباہ ہوئے، جبکہ شہر کا جنوبی حصہ بری طرح متاثر ہوا، حکام نے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برازیل کی ریاست میناس جیرائس میں متاثرہ علاقے برومڈینو میں ریسکیو عملہ بھاری مشینری کے ذریعے لاپتہ افراد کو تلاش کررہا ہے۔
صوبے کے گورنر رومیو زیما نے حادثے کے بعد کہا تھا کہ لاپتہ افراد کے زندہ برآمد ہونے امکانات انتہائی کم ہیں جبکہ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
گورنر رومیو زیما نے یہ بھی کہا تھا کہ جمعے کے روز 100 کے قریب فائر فایئٹر رسیکیو آپریشن میں شریک تھے جبکہ ہفتے کو مزید 100 ریسکیو اہلکار آپریشن میں شامل ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق اور ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں شخصیات نے ڈیم فنڈ کے لیے عطیات کی رقم کا چیک پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سہارا ٹرسٹ اور تحریک انصاف کے رہنما کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی۔
نامور گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے اپنی ٹرسٹ کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے خیبرپختونخواہ بار کونسل کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لیے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ اور چئیرمین خیبر پختونخواہ بار کونسل عبداللطیف یوسف زئی کی ملاقات
دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر دیامیر اور بھاشا ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے جس کے مطابق اب تک پاکستانیوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 ارب چوالیس کروڑ بیس لاکھ چوبیس ہزار 879 روپے عطیہ کیے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر کھولے جانے والے سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں پاکستانی ملی وحدت کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہر کوئی اپنے طور پر ڈیموں کی تعمیر کےلیے عطیات جمع کروا رہا ہے۔
دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پاکستانیوں نے ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ اور موبائل میسج کے ذریعے بھی ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروائے جبکہ مختلف بینکوں میں کھولے جانے والے ڈیمز فنڈ میں رقم جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈیم فنڈز کھولنے کا حکم
یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے ادارے کی جانب سے خطیر رقم کا چیک پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں پاکستانی ملی وحدت کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہر کوئی اپنے طور پر ڈیموں کی تعمیر کےلیے عطیات جمع کروا رہا ہے۔
دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
شیخ رشید احمد نے محکمہ ریلوے کی جانب سے 6 کروڑ روپے کا چیک چیف جسٹس آف پاکستان کو دیا۔
سائٹ پر ڈیمز فنڈ کے لیے جمع ہونے والے عطیات کی تفصیل
دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب کے مطابق اب تک پاکستانیوں نے ڈیبیٹ کریڈٹ کارڈ، میسجز اور کیش کی صورت میں 9 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ 89 ہزار 585 روپے کی خطیر رقم دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کے لیے عطیہ کی۔
پاکستانیوں نے ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ اور موبائل میسج کے ذریعے بھی ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروائے جبکہ مختلف بینکوں میں کھولے جانے والے ڈیمز فنڈ میں رقم جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے جانے والے ڈیم فنڈ میں اب تک پاک فوج کی جانب سے سب سے زیادہ 58 کروڑ سے زائد کی رقم جمع کرائی جبکہ اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے بھی ایک لاکھ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی۔
ڈیم فنڈز کھولنے کا حکم
یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے خود بھی ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خطیر رقم جمع کرائی اس کے علاوہ مختلف ممالک میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں نے بھی دل کھول کر عطیات جمع کرائے۔
ایک روز قبل امریکی گلوکار ایکون نے بھی پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان کو محفوظ مستقبل دیا جاسکے۔
اسلام آباد : سابق صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر پیپلز پارٹی پاکستان کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف صاحب بھی ایک بینک چیئرمین کو چیمپئن بنا کر لائے تھے، اس چیمپئن کو یہ ہی نہیں معلوم تھا پاکستان کے مسائل کیا ہیں۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب ہم آئے تو اس وقت گندم پر فسادات ہو رہے تھے، ملکی مسائل بہت گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، مل کر آگے بڑھنا ہوگا،۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پانی انسانی حقوق میں سے بنیادی حق ہے، ڈیم ضرور بننے چاہئیں لیکن سب کے اتفاق رائے سے کام ہو، ڈیمز کے معاملے پر حکومت کا مکمل ساتھ دیں گے، کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے کراچی پانی پیتا ہے تو پانی دیتا بھی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ معیشت کو بہتر کردیا تو ملک کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے، نیو یارک میں معیشت خراب تھی تو آپ ہوٹل سے نکل نہیں سکتے تھے، آج معیشت بہترہے تو نیو یارک میں امن ہے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں پانی کےمعاملےپربیٹھتےہیں ایک کمیٹی میں سب کوشامل کرتےہیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل بہت گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، مل کر آگے بڑھنا ہوگا، افغانستان ایک ایشو ہے ان کے ساتھ کام کرنا بھی ایک ایشو ہے۔
سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئیں پاکستان کے ساتھ بیٹھیں آپ کو اچھا مشورہ دیں گے، میاں صاحب کے ساتھ بھی چلنے کو تیار تھے، آپ کے ساتھ بھی چلیں گے۔
کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں ملک بھر کے عوام اور اداروں کی جانب سے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے جانے والے ڈیم فنڈ میں اب تک پاک فوج کی جانب سے سب سے زیادہ 58 کروڑ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی جبکہ دیگر نجی و سرکاری اداروں کے ملازمین اور سمندر پار پاکستانی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
قومی بینک دولت (اسٹیٹ بینک) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ڈیم فنڈ میں اب تک 4 ارب چودہ کروڑ چالیس لاکھ 8 ہزار اور ایک روپیہ عطیہ کیے۔
ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دے رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے چیک کی کاپی بھی شیئر کی۔
With the wish to give back on my birthday, l’ve donated Rs 100,000 to the #DamFund .
This is for My PM @ImranKhanPTI . I urge all of you to contribute whatever little you can to the future of our Pakistan🇵🇰❤️ @PTIofficial
اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ سالگرہ کے روز ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے جمع کراؤں‘ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میرے وزیراعظم عمران خان کے لیے ہے۔
ماورا نے اپیل کی کہ پاکستان کے مستقبل کی خاطر تمام لوگ ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے بھی اداکارہ نے چیف جسٹس کے اقدام کو بھی سراہا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا، جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔
سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔
دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانی کی قلت اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی تمام معیشتوں کا انحصار پانی پر ہے، پاکستان چونکہ زرعی ملک ہے لہذا یہاں پانی کی اور بھی زیادہ اہمیت ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں زراعت کاانحصار پانی کے اکلوتےذریعے دریائے سندھ پرہے، اس وقت ملک میں زندگی کی بقا کے لیے پانی کی سخت ضرورت، مستقبل میں اس کی قلت کو دور کرنے کے لیے سب کے اتفاق کی ضرورت ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل دیامراور بھاشا ڈیموں کی تعمیر کی منظوری دے چکی اور ملک میں پیدا ہونے والی قلت اور مستقبل میں ضرورت پرسب متفق ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دستور پاکستان کے آرٹیکل 9 کے تحت کسی بھی شہری کو زندگی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، عوامی مفاد کے لیے سرکاری خزانے کی رقم مخصوص منصوبے پرخرچ کی جا سکتی ہے، عوام کے مفاد کے لیے سپریم کورٹ رجسٹرار کے نام پر ڈیم اکاؤنٹ کھولا گیا۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا، جس میں تحریک انصاف کے علی محمد خان نے ملک میں نئے ڈیمز بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی۔ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی شخص پانی کے ذخائرکی مخالفت کرے سمجھ سے بالاترہے، حزب اختلاف کا اندازہ لگالیں پانی کے ذخیرے پر اپوزیشن کررہی ہے۔
یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا، جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔
سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔
دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور: عدالتِ عالیہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراحسن اقبال کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کردی، انہوں نے گزشتہ سماعت میں عدالت سے غیر مشروط معافی طلب کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے احسن اقبال کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ان کی جانب سے اداروں کے احترام کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ جولائی میں ہونے والی سماعت میں احسن اقبال نے عدالت کے روبرو غیر مشروط معافی طلب کی تھی جسے قبول کرلیا گیا ہے، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ احسن اقبال کو عزت دیتے ہیں مگرباہر جا کر ایسے بیانات قابل برداشت نہیں ہیں، عدالت کی سماعت ستمبر تک ملتوی کی گئی تھی اور عدالت کی جانب سے اس دوران احسن اقبال کے رویے کا جائزہ لینے کا کہا گیا تھا۔
توہینِ عدالت کیس میں معافی حاصل کرنے کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترقی کےلیےتمام اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے ، اگر عدلیہ کمزور ہو گی تو ہر مظلوم کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کی طرح تمام ادارے مقدس ہیں۔
ملک میں توانائی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توانائی اولین ترجیح نہ ہوتی توآج سول وار جیسی صورتحال ہوتی ، 12ہزار میگا واٹ پیدا کی مگر کسی سے چندہ نہیں مانگا ۔ بین الاقوامی اداروں کے اشتراک کے بغیر ڈیم بنانا عملاً ناممکن ہے، ڈیم بنانا انتہائی اہم ہے اسے سنجیدہ لیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لیے لائی گئی ہے تاہم پوری قوم سی پیک کی حفاظت کرے گی ، انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ ان کی جماعت دھرنے اور لاک ڈاؤن نہیں کرے گی۔
کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے تحت ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈریزنگ ٹیلی تھون کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق "آؤڈیم بنائیں، ملک بچائیں” کے تحت ملک کے اہم ترین مسئلے کے حل کے لیے اے آر وائی کی جانب سے بڑا قدم اٹھایا گیا.
اس ضمن میںفنڈریزنگ ٹیلی تھون کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کی معروف شخصیات نے حصہ لیا، ٹیلی تھون نشریات اے آر وائی نیٹ ورک کے تمام چینلز سے براہ راست نشر کی گئیں۔
پروگرام کی میزبانی کا فریضہ فیصل قریشی اور ماریہ میمن نے ادا کیا جبکہ دیگر شرکاء میں بہروز سبزواری، شہود علوی، عتیقہ اوڈھو، فیصل جاوید، عارف حمید بھٹی، ہمایوں سعید اور اقرار الحسن شامل تھے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ڈیم بنانےکی مہم شروع کرنے پرچیف جسٹس مبارک بادکےمستحق ہیں، حکومت ڈیم کے لئےفنڈزاکٹھےکرےگی، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان خودپیسےاکٹھےکریں گے۔
اس موقع پر بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بل کے ساتھ اس مد میں کوئی انتظام کیا جائے، عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عطیہ کرنے والوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ ان کی رقم ایمان دار افراد صحیح جگہ استعمال کریں گے۔
اس موقع پر معروف ٹی وی شخصیت انور مقصود کی جانب سے ایک لاکھ روپے فنڈ میں عطیہ کیے گئے، کینیڈاسےسماجی شخصیت احمدسعید نے ڈیم فنڈمیں 10لاکھ روپےدینےکااعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون میں اکٹھی ہونے والی رقم سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں جمع کرائی جائے گی. آئیں اس کار خیر میں حصہ لیں اور سپریم کورٹ کی اس مہم میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ساتھ شامل ہوجائیں۔
چیف جسٹس کا ٹیلی تھون میں ایک لاکھ روپے عطیہ
ٹیلی تھون میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی خصوصی گفتگو کی، چیف جسٹس نے کہا کہ اس کارخیرمیں حصہ ڈالنےپراےآروائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
چیف جسٹس نے اےآروائی ٹیلی تھون میں ڈیم فنڈ میں ایک بار پھر ایک لاکھ روپے دینےکااعلان کیا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی قوم اس میں بھرپور حصہ لے گی،چیف جسٹس نے کہا کہ قوم کسی افواہ پر یقین نہ کرے، انشاءاللہ یہ ڈیم 9 سے ساڑھے نو سال میں تعمیر ہو جائےگا، انھوں نے مزیدکہا کہ ایک گروپ جو اپنانام ظاہر نہیں کرناچاہتااورایک ارب روپے عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے
پنجاب حکومت کی جانب سے مہم میں بھرپور حصہ لیا جائے گا: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پانی کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کر گیا ہے، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دی۔
انہوں نے چیف جسٹس کی مہم اور اے آر وائی کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔
معصوم بچوں کے عطیات
فنڈ ریزنگ مہم میں بچوں نے بھی عطیات دیے۔ فیصل قریشی کی بیٹی نےساڑھے13روپے فنڈ میں دیئے، تھیلیسیما کےشکاربچوں نےچندہ کرکے ڈیم کے لئےرقم عطیہ کی، کچھ عرصہ قبل چیف جسٹس کی نواسی نے بھی اپنی جیب خرچ اور عیدی کی رقم سات ہزار