Tag: Dam Fund raising

  • ڈیم کیلئے عطیات ، امریکا میں موجود سینیٹر فیصل جاوید کی زبردست پذیرائی

    ڈیم کیلئے عطیات ، امریکا میں موجود سینیٹر فیصل جاوید کی زبردست پذیرائی

    اسلام آباد :ڈیموں کی تعمیر، عطیات جمع کرنے کے لئے امریکا میں موجود سینیٹرفیصل جاوید کی زبردست پذیرائی ہوئی ، فیصل جاوید نے کہا ڈیمز کیلئے دل کھول کرحصہ ڈالنے پر اہل وطن سلام کےمستحق ہیں، اہل وطن سےاپیل کرتاہوں آگےبڑھیں اورڈیم فنڈمیں حصہ ڈالیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے ڈیم کے لئے عطیات بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، عطیات جمع کرنےکے لئے امریکا میں موجود سینیٹر فیصل جاوید کی زبردست پذیرائی ہوئی۔

    [bs-quote quote=”اہل وطن سےاپیل کرتاہوں آگےبڑھیں اورڈیم فنڈمیں حصہ ڈالیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”فیصل جاوید”][/bs-quote]

    فیصل جاوید نے کہا اللہ ہرسال145ملین ایکڑفٹ پانی ہمیں نصیب کرتےہیں، بدقسمتی سےہم محض13.7ملین ایکڑفٹ پانی ہی بچاپاتےہیں، پاکستان کوسالانہ کم ازکم 40 ملین ایکڑفٹ پانی درکارہے، ذخائرآب نہ ہونےسے29 ملین ایکڑفٹ پانی ضائع ہوجاتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آبی ذخائرکی تعمیروقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہمارےپاس 2 ڈیمزہیں، جن میں 4ماہ کے مقابلے میں 1ماہ کا پانی ہے، ہمارے مقابلے میں بھارت 6ماہ کیلئے پانی جمع کرسکتا ہے جبکہ امریکا30 ماہ، مصر33 ماہ تک کے پانی کے ذخیرے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا ڈیمز کیلئے لگ بھگ ساڑھے8 ارب کےعطیات جمع ہوچکےہیں، دل کھول کرحصہ ڈالنے پراہل وطن سلام کےمستحق ہیں اور وزیراعظم اور چیف جسٹس بھی بھرپورخراج تحسین کےمستحق ہیں۔

    مزید پڑھیں : واشنگٹن : ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

    سینیٹر کا کہنا تھا سیٹل اورفونکس کےبعدآج واشنگٹن کی باری ہے، 8دسمبر کو شکاگو اور 9 دسمبر کو نیو جرسی میں پاکستانی عطیات دیں گے، اہل وطن سےاپیل کرتاہوں آگے بڑھیں اور ڈیم فنڈمیں حصہ ڈالیں۔

    یاد رہے دو دسمبر کو واشنگٹن میں ڈیمز فنڈ کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں موجود افراد نے دو گھنٹے میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات دیئے، تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ اور بال کی نیلامی کے علاوہ وسیم اکرم کی دستخط شدہ بال بھی نیلامی کا حصہ تھی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ماضی کے حکمرانوں کا بہت پہلے اقدامات کرنا چاہیئے تھے، پاکستان میں بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سستی بجلی نہیں بن سکتی۔

    واضح رہے یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی، یورپی ممالک میں فنڈ ریزنگ کے لیے پارٹی رہنما رابطے کریں گے۔

  • واشنگٹن : ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

    واشنگٹن : ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

    واشنگٹن : بھاشا اور ڈیم فنڈ کے لئے اوورسیز پاکستانی بھی دل کھول کر چندہ دینے لگے، واشنگٹن میں منعقدہ ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    اس سلسلے میں واشنگٹن میں ڈیمز فنڈ کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب کا اہتمام پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا، اس موقع پر جسٹس گلزار احمد، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    تقریب میں موجود افراد نے دو گھنٹے میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات دیئے، تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ اور بال کی نیلامی کے علاوہ وسیم اکرم کی دستخط شدہ بال بھی نیلامی کا حصہ تھی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ماضی کے حکمرانوں کا بہت پہلے اقدامات کرنا چاہیئے تھے، پاکستان میں بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سستی بجلی نہیں بن سکتی۔

    پاکستان میں پانی کا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم از کم چار ماہ کی ہونی چاہیئے، تقریب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا، تقریب میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔