Tag: Dam Funds

  • پی پی رہنما خود آکر ڈیم فنڈ کا ریکارڈ چیک کرسکتے ہیں، عمران اسماعیل

    پی پی رہنما خود آکر ڈیم فنڈ کا ریکارڈ چیک کرسکتے ہیں، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خود آکر ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں،76کروڑ روپے ڈیم کیلئے اعلان ہوئے تھے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی، عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈیم کیلئے76کروڑ روپے اعلان ہوئے تھے، اعلان کے بعد بہت سے لوگ پیسے نہیں دیتے، کل بھی ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے آئے۔

    ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی بھی کام کرپشن کے بغیر نہیں کیا، سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں، پیپلزپارٹی وفاق کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈز کیلئے تقریب میں جو رقم ملی وہ جمع کرائی گئی، پیپلزپارٹی والے خود آکر بھی جمع ہونے والی رقم کا ریکارڈ دیکھ سکتی ہے، ڈیم فنڈز کیلئے تقریباً 70کروڑ روپے کےچیکس جمع کرائےتھے۔

  • ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، فیصل جاوید

    ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ میں  10 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں ، ڈیم صرف فنڈز سے نہیں جذ بے سے بنتے ہیں، پاکستان دنیا میں خیرات کرنے والی اقوام میں سر فہرست  ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، ڈیم فنڈمیں حصہ ڈالنےپرقوم زبردست تحسین کی مستحق ہے، سپریم کورٹ اوروزیراعظم خصوصی شاباش کےمستحق ہیں۔

    سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیامیں خیرات کرنےوالی اقوام میں سرفہرست ہے، اپنےلوگوں کےعزم کوخصوصی سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    انھوں نے کہا ڈیم کیلئے1200 سے1300 ارب روپے چاہئیں، ڈیم صرف فنڈزسےنہیں جذ بےسے بنتے ہیں، ڈیم فنڈ کیلئے کمرشل فنانسنگ کی طرف بھی جارہے ہیں، ڈیم کی رقم 5 سے 9 سال میں پوری ہوجائےگی۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا جب پشاورمیٹرومکمل ہوگی توسب اس کی تعریف کریں گے، پی ٹی آئی کوتمام ووٹ عمران خان کے نام پر پڑے ہیں، ہمیں الیکٹیبلزکی نہیں انہیں ہماری ضرورت تھی۔

    عمران خان نہ خودکرپٹ ہیں نہ کسی کوکرپشن کرنےدیں گے

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا عمران خان نہ خودکرپٹ ہیں نہ کسی کو کرپشن کرنےدیں گے، پی ٹی آئی میں آنے والے ہمارے نظریے پرآئے ہیں، عمران خان دنیا میں اپنی نہیں پاکستان کی بات کرتے ہیں، جہانگیر ترین کابینہ کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

    سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی نظریہ ہے، دونوں ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، شہبازشریف کے ہر منصوبے میں کرپشن ہوئی، ان کا کوئی بھی منصوبہ اٹھالیں اس میں کرپشن ہوئی۔

    شہبازشریف کےہرمنصوبےمیں کرپشن ہوئی

    فواد چوہدری اور نعیم الحق کے اختلافات کے حوالے سے انھوں نے کہا فوادچوہدری،نعیم الحق معاملہ عوام میں نہیں جاناچاہئے تھا، دونوں کے درمیان معاملات سلجھ گئے ہیں۔

  • ڈیم فنڈ: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے خطیر رقم عطیہ کردی

    ڈیم فنڈ: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے خطیر رقم عطیہ کردی

    ریاض: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں 6 کروڑ 20 لاکھ روپے  کی خطیر رقم عطیہ کر کے قومی فریضے میں اپنا حصہ ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر میں پاکستانیوں سے حصہ ڈالنے کی ایپل کی گئی تھی۔

    ریاض میں موجود سفارت خانے کے حکام نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے ایک روز قبل اپیل کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لیں جس کے بعد صرف چوبیس گھنٹے کے اندر چار لاکھ 65 ہزار 2 سو امریکی ڈالر جمع ہوئے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 6 کروڑ بیس لاکھ روپے بنتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر گئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران حکام نے انہیں پاکستانیوں کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم کا چیک پیش کیا۔

    دوسری جانب کینڈا میں مقیم پاکستانیوں نے بھی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایک لاکھ کینڈین ڈالر  کی رقم ڈیموں کی تعمیر کے لیےعطیہ کی۔

    دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: عمر رسیدہ خاتون نے ڈیم فنڈ میں‌ پینشن کی رقم عطیہ کردی

    سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 25 اکتوبر تک کے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ڈیم فنڈ میں اب تک چھ ارب بانوے کروڑ ستاون لاکھ چھبیس ہزار 280 روپے عطیہ کیے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے جانے والے ڈیم فنڈ میں اب تک پاک فوج کی جانب سے سب سے زیادہ 58 کروڑ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی جبکہ اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے بھی ایک لاکھ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی۔

    ڈیم فنڈ کھولنے کا حکم

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈیم فنڈ : سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالرکا چیک چیف جسٹس کو پیش کردیا

    یہ بھی پڑھیں: پیرس میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب: اوورسیز پاکستانیوں نے دو لاکھ یورو چندہ دیا

    فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا، جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم  فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ’ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ڈیم کی تعمیری لاگت 153 ارب روپے بڑھ گئی‘

    ’ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ڈیم کی تعمیری لاگت 153 ارب روپے بڑھ گئی‘

    کراچی: سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں 9روپے اضافے کی وجہ سے ڈیم کی تعمیری لاگت 153 ارب روپے بڑھ گئی۔

    اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیں‌ مگر اب تحریک انصاف کو تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ ملک کی سربراہ جماعت ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدرمیں 9روپے کا اضافہ بڑی بات اور نااہلی ہے مگر تحریک انصاف کے لوگ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت 140 روپے تک جائے گی۔

    مزید پڑھیں: ڈیم فنڈ : سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالرکا چیک چیف جسٹس کو پیش کردیا

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کیوں نہیں بتارہے ڈالر بڑھنے سے900ارب کانقصان کس وجہ سےہوا، روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈیم کی تخمینہ لاگت بھی 153 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

    ڈالر کی قیمتوں کو ماضی میں مصنوعی طریقے سے روکا گیا، عثمان ڈار

    دوسری جانب وزیراعظم نوجوان پروگرام کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈالر مستحکم ہوگیا، ماضی میں امریکی کرنسی کو مصنوعی طریقے سے روکا گیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ حکومت جو اقدامات کررہی ہے اُس کے ثمرات ایک سے ڈیڑھ سال میں سامنے ضرور آئیں گے، مفتاح اسماعیل کو پاکستان سے محبت ہے تو وہ اسحاق ڈار کو واپس لے آئیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ سابق  وزیرخزانہ اشتہاری ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ قوم کویقین دلاتاہوں کم از کم وزیرخزانہ اسدعمرملک چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے، اسحاق ڈار کو وطن واپس لاکر پوچھنا چاہتے ہیں 13ہزار سے قرضہ 30ہزار ارب تک کیسے پہنچا؟۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈالرکی قیمت آج بھی 16 پیسے کا اضافہ

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے 480ارب سرکلر ڈیٹ کو1.3کھرب پر پہنچادیا۔ پی ٹی آئی حکومت ابھی آئی ہے ہم اپنی پالیسی مرتب کررہےہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل جس عرصے میں تھے اس عرصہ میں معاشی دھماکےکے لیے کام ہوا جس کا اشارہ نوازشریف نے بھی دیا تھا، موجودہ صورتحال اسی کا تسلسل ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 50لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی تو مذاق اڑایاگیا، عمران خان نے آج پالیسی سامنے رکھ دی ، جو مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ پیپلزپارٹی کا تھا جسے ہم پورا کرنے جارہے ہیں۔

  • برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا ایک لاکھ 50 ہزا پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

    برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا ایک لاکھ 50 ہزا پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

    لندن : وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا، اووسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اب ملک کے لئے کچھ کرنے کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کو خشک سالی سے بچانے کے لئے ڈیمز فنڈ میں تنخواہیں اور عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے زبردست خیر مقدم کیا۔

    برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں رہنے والے پاکستانیوں نے ایک لاکھ پاؤنڈ دینے کا اعلان کردیا جبکہ آکسفورڈ میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں پچاس ہزار پاؤنڈ دینے کا وعدہ کیا۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے فنڈریزنگ مہم کا پروگرام بھی بنالیا ہے اور سب پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی۔

    اووسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اب ملک کے لئے کچھ کرنے کا وقت ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈیمز کی تعمیر، وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

    واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔

  • وزیراعظم کی اپیل پر ملک ریاض کا ڈیمز فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

    وزیراعظم کی اپیل پر ملک ریاض کا ڈیمز فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

    اسلام آباد : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ڈیمز فنڈ کے لئے5کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا، انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے وہ بھی ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈیمز کیلئے فنڈز کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے ایک ڈونرز کانفرنس بلائیں، اس کانفرنس میں کاروباری شخصیات کو مدعو کیا جائے۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے مزید کہا کہ ڈیمز فنڈ میں رقوم دینے والوں کو یقین رکھنا چاہئے کہ ان کا پیسہ ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہوگا، موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ایک نہیں کئی ڈیمز کی ضرورت ہے، انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    مزید پڑھیں: صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا اعلان

    یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے بھی ڈیمز فنڈ میں ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق قوم سے اہم خطاب کیا تھا۔

    اپنے  میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بنائے گئے تو2025 میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، قحط کا خدشہ ہے، اور اس بحران سے نمٹنے کیلئے ملک کے لئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

  • ڈیم فنڈ، جناح اسپتال کے ملازمین کا دو دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان

    ڈیم فنڈ، جناح اسپتال کے ملازمین کا دو دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان

    کراچی: جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے ملازمین کو دو روز کی تنخواہیں ڈیم فنڈز میں عطیہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر کھولے گئے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اب تک انہوں نے کروڑوں روپے عطیہ کردیے۔

    جناح اسپتال کی ایم ایس اور سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کو 1 روز جبکہ گریڈ سولہ سے اکیس تک ملازمین اور ڈاکٹرز کو دو روز کی تنخواہ عطیہ کرنے کا حکم جاری کیا۔

    مزید پڑھیں: کوہاٹ میں طالب علم نے تیسری پوزیشن پرحاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کردی

    ڈاکٹر سیمی جمالی نے اعلان کیا ہے کہ جناح اسپتال کے ملازمین کا فنڈز کی تعمیر میں اپنا حصہ ملائیں گے اور بخوشی تنخواہ عطیہ کریں گے، اس سے قبل ہماری جانب سے 60 ہزار روپے پہلے ہی جمع کرائے جاچکے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 6 جولائی سے 15 اگست تک ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع ہونے والے فنڈ کے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جن کے مطابق اب تک متخلف اداروں اور پاکستانی شہریوں کی جانب سے (چورانوے کروڑ سترہ لاکھ پچیس ہزار آٹھ سو چھیاسی روپے) عطیات جمع کروائے گئے۔

     

    واضح رہے 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کے لیے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کے انتظامات اور اس ضمن میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر، پی این ایس سی کی جانب سے 2 کروڑ روپے عطیہ

    بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی جبکہ گزشتہ ماہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ملازمین نے بھی 2 کروڑ روپے چیک چیف جسٹس کو دیا جبکہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے بھی خطیر رقم جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بنائے جانے والے دیامربھاشا اورمہمند کی تعمیر کے لیے فنڈقائم کیا جس میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر نجی بینکوں ، سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

    قومی بینک کی جانب سے عطیات جمع کرانے والے شہریوں کے نام اور رقم تاریخ کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر باقاعدگی کے ساتھ شیئر کیے جارہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ڈیمز اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے فنڈز کو بالحاظ ڈونر اور بینک ترتیب دیا اور  قومی بینک کے ترجمان یہ شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ عطیہ کنندہ اپنی رقم اور تفصیل مذکورہ تاریخ پر جاکر دیکھ سکتا ہے۔