Tag: Damascus

  • شام میں جیل پر باغیوں کا مارٹر حملہ،13افراد ہلاک

    شام میں جیل پر باغیوں کا مارٹر حملہ،13افراد ہلاک

    دمشق: شام میں باغیوں کے جیل پرمارٹر حملے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع جیل کو باغیوں نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

    گولہ باری کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 60 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔

    انسانی حقوق کی مبصرتنظیم کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سے قبل حملے میں بھی 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    دوسری جانب دمشق کے مغربی علاقوں میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

  • شام میں اتحادیوں کی بمباری، چھپن ہلاک

    شام میں اتحادیوں کی بمباری، چھپن ہلاک

    دمشق: شام میں حکومتی فوج اورامریکی اتحادی افواج کی داعش کے ٹھکانوں پربمباری سے چھپن افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    شامی فوج کےطیاروں نےاپوزیشن کےعلاقےصوبہ ادلیب پرفضائی حملہ کیاجس میں انچاس افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    دوسری جانب امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک نےصوبہ حلب کےگاؤں دالی حسن میں بمباری کی جس کےنتیجےمیں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

    گزشتہ برس سےاب تک شام میں داعش کےخلاف جاری امریکی اتحادی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں کم ازکم ایک سو پچاس شہری ہلاک ہوچکےہیں تاہم اتحادی فورسزعام شہریوں کی ہلاکتوں کوماننےسےانکارکرتی چلی آئی ہیں۔

  • شامی حکومت کا داعش پر شدید حملہ، 70 جنگجو ہلاک

    شامی حکومت کا داعش پر شدید حملہ، 70 جنگجو ہلاک

    دمشق: دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شامی حکومت کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی داعش کے ٹھکانوں پرشیلنگ کے دوران سترسے زائد جنگجو مارے گئے۔

    غیرملکی ذرائع کے مطابق شامی حکومت نے داعش کے مختلف ٹھکانوں پرشیلنگ کرکے ستر سےزائد داعش کے جنگجوؤں کوہلاک کردیا ہے ان میں سےانسٹھ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سرکاری ہیلی کاپٹروں نےالباب نامی شہرمیں داعش کے مختلف ٹھکانوں پرشیلنگ کی۔

    الباب ان دنوں داعش کےکنٹرول میں ہے جبکہ شامی شہرحلب میں ایک دوسرےحملےمیں بارہ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ شامی فوج پرحملہ کے لئے جمع ہورہے تھے۔

    شام میں دولت اسلامیہ اورحکومت کے درمیان زورآزمائی جاری ہے تو دوسری طرف عراق میں بھی صورتحال مختلف نہیں دولت اسلامیہ تکریت پر قبضہ کرکے اسے گنوا چکی ہے جبکہ رمادی شہر پر قبضے کئی چند دن بعد ہی شیعہ ملیشیا گروہ شہرکے اطراف میں صف بندی کرکے منظم حملے کرنے کی تیاری کرچکے ہیں۔

  • قدیم شامی شہر’پیلمائرا‘ پرداعش کا قبضہ

    قدیم شامی شہر’پیلمائرا‘ پرداعش کا قبضہ

    شامی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کی تاریخی شہر پیلمائرا کی جانب پیش قدمی کے سبب سرکاری فوج شہر سے پسپا ہو گئی ہے۔

    دولتِ اسلامیہ گذشتہ ایک ہفتے سے قدیم تاریخی شہرپیلمائرا کی جانب پیش قدمی کررہی تھی۔

    پیلمائرا کو تدمر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اوریہاں اسلام کی آمد سے قبل پہلی اور دوسری صدی کے آثارِ قدیمہ موجود ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنگجو شہر پر قبضے کے بعد اس تاریخی ورثے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

    شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج نے شہرخالی کردیا ہے اور بیشترشہریوں کو بھی وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

    ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجو اب شہرکے جنوب میں واقع صدیوں پرانے کھنڈرات کا رخ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ دولت اسلامیہ نے عراق میں نمرود اور حضر جیسے قدیم شہروں پر قبضے کے بعد وہاں موجود صدیوں پرانے تاریخی آثارکو تباہ کردیا تھا۔

  • داعش کا عراق کے مغربی شہررمادی کی اہم سرکاری عمارت پر قبضہ

    داعش کا عراق کے مغربی شہررمادی کی اہم سرکاری عمارت پر قبضہ

    بغداد: داعش نےعراق کےمغربی شہررمادی کی اہم سرکاری عمارت پر قبضہ کر لیا، شہریوں نے رمادی سے انخلا شروع کردیا۔

    عراقی شہررمادی کی سرکاری عمارت میں داخلے سے پہلے داعش کے جنگجووں نے مرکزی دروازے پرخود کش حملے کئے جس سے سیکیورٹی کا نظام تباہ ہو گیا۔

    داعش جنگجوؤں نے اندر گھستے ہی پچاس سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، عمارت کے احاطے میں رمادی کے مرکزی پولیس اسٹیشن اور گورنر کا دفتر بھی موجود ہے۔

     عمارت کو خالی کرانے کیلئے عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہےاس وقت شہردھماکوں سے گونج رہا ہے شہریوں نےرمادی سےانخلاء شروع کر دیا ہے لوگ سامان اٹھائےسڑکوں پربھاگتے دکھائی دیتے ہیں اورہرطرف خوف کاسماں ہے۔

  • دمشق: فلسطینیوں کے مہاجرکیمپ کو داعش کے قبضہ سے چھڑالیا گیا

    دمشق: فلسطینیوں کے مہاجرکیمپ کو داعش کے قبضہ سے چھڑالیا گیا

    دمشق: فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ کو داعش کے قبضہ سے چھڑا لیا گیا۔

    شامی دارلحکومت دمشق کے جنوب میں واقع فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ یرموک کے بڑے حصے کو جمعرات کے روز شامی اپوزیشن اور فلسطینیوں نے انتہا پسند تنظیم داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

    داعش کے مسلح جنگجوٶوں نے بدھ کے روز یرموک کیمپ پر دھاوا بول کر اس کے متعدد حصوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

    جس کے بعد فلسطینی تنظیموں نے مقامی مسلح اپوزیشن کے ساتھ ملکر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور چوبیس گھنٹوں سے پہلے کیمپ کو داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا۔