Tag: Dams Donation

  • ڈیمز چندے کے پیسوں سے نہیں بنتے، شاہد خاقان عباسی

    ڈیمز چندے کے پیسوں سے نہیں بنتے، شاہد خاقان عباسی

    لاہور: سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے زور و شور سے جاری فنڈ ریزنگ مہم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمز چندے کے پیسوں سے نہیں بنتے۔

    شاہد خاقان نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ بیانات اور باتیں کرنے سے بھی ڈیم نہیں بنتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا تعلق پیسے سے نہیں بلکہ نظام ٹھیک کرنے میں ہے۔

    رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ آج سابق وزیرِ اعظم لاہور ہائی کورٹ میں اپنے خلاف مقدمے میں پیش نہیں ہوئے جس پر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

    شاہد خاقان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ ن موجودہ حکومت کو ضمنی الیکشن میں شکست دے گی، ہم نے مشکل حالات کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں آج شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی گئی، جس میں جج نے پیش نہ ہونے پر سابق وزیرِ اعظم کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  بغاوت کے مقدمے کی درخواست ، شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری


    بغاوت کے مقدمے کے درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا نواز شریف نے ممبئی حملوں کے متعلق بیان دیا، جس پر سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلایا گیا اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے بند کمرے کی کارروائی کی تفصیلات نواز شریف کو بتائیں اور اس طرح اپنے حلف کی پاس داری نہیں کی۔

  • ڈیموں کی تعمیر، پی این ایس سی کی جانب سے 2 کروڑ روپے عطیہ

    ڈیموں کی تعمیر، پی این ایس سی کی جانب سے 2 کروڑ روپے عطیہ

    کراچی : ڈیموں کی تعمیر میں پاکستانیوں کی جانب سے فنڈ جمع کرانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے،  پاکستان نیشنل کارپوریشن کے  افسران اور ملازمین نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیرات کے لیے 2 کروڑ روپے عطیہ کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیں قومی مقصد کے لئے عطیے کی رقم کا چیک پیش کیا۔

    رضوان احمد کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس کے اقدام کی تعریف کرتے ہیں اور انتہائی اہمیت کے حامل اس قومی مقصد میں مکمل معاونت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

    چیئرمین نیشنل کارپوریشن کا کہنا تھا کہ خطیر رقم میں پی این ایس سی افسران کی دو روزہ جبکہ عملے کی ایک روز کی تنخواہ کے عطیات بھی شامل ہیں، ہر شخص نے بخوشی رقم دی تاکہ قومی فریضے میں اپنا حصہ ڈال سکے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 6 جولائی سے 23 جولائی تک ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع ہونے والے فنڈ کے اعداد و شمار جاری کیے گئے جن کے مطابق اب تک متخلف اداروں اور پاکستانیوں کی جانب سے (انتیس کروڑ سات لاکھ چوہتر ہزار چار سو بیالیس روپے) عطیہ کیے گئے۔

    اس سے قبل  10 روز میں ساڑھے 3 کروڑ 42 لاکھ سے زائد عطیات جمع  ہوئے تھے بعد ازاں21 جولائی تک تقریباً 27کروڑ 67 لاکھ 49 ہزار چار سو 12 روپے پاکستانیوں نے عطیہ کر کے فراخ دلی کا ثبوت دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر، فراخ دل پاکستانیوں نے اب تک کتنے کروڑ روپے فنڈ دیا؟‌

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عطیات جمع کرانے والے شہریوں کے نام اور رقم تاریخ کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے، ڈیمز فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے فنڈز کو بالحاظ ڈونر اور بینک ترتیب دیا گیا اور یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ عطیہ کنندہ اپنی رقم اور تفصیل مذکورہ تاریخ پر جاکر دیکھ سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کے لیے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کے انتظامات اور اس ضمن میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر  نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر، کس کس نے رقم جمع کرائی؟ اسٹیٹ بینک نے نام و تفصیل جاری کردی

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈقائم کیا ہے جس میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈیموں کی تعمیر، فراخ دل پاکستانیوں نے اب تک کتنے کروڑ روپے فنڈ دیا؟‌

    ڈیموں کی تعمیر، فراخ دل پاکستانیوں نے اب تک کتنے کروڑ روپے فنڈ دیا؟‌

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پاکستانی شہریوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئےڈیموں کی تعمیر کے لیے  اب تک کروڑوں روپے عطیہ کر دیے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6 جولائی سے 21 جولائی تو مختلف بینکوں میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے اکاؤنٹس میں ستائیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ انچاس ہزار چار سو بارہ روپے جمع ہوئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عطیات جمع کرانے والے شہریوں کے نام اور رقم تاریخ کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی، ایس بی پی نے سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے فنڈز کو بلحاظ ڈونر اور بینک ترتیب دیا اور یہ بھی ہدایت کی کہ عطیہ کنندہ اپنی رقم اور تفصیل مذکورہ تاریخ پر جاکر دیکھ سکتا ہے۔

    قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے 16 جولائی تک ڈیموں کی تعمیرات کے لیے جمع ہونے والی رقم کی تفصیل جاری کی تھی جس کے مطابق 10 روز میں ساڑھے 3 کروڑ 42 لاکھ سے زائد عطیات جمع کرائے گئے۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جن شہریوں نے عطیات اے ٹی ایم، انٹربینک سے ٹرانسفر کی اُسے مجموعی بینکوں کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا، ایسے ڈونرز کے نام واضح نہیں کیے گیے۔

    سپریم کورٹ کے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے کھولے جانے والے اکاؤنٹس میں 16 روز کے اندر تقریباً 27کروڑ 67 لاکھ 49 ہزار چار سو 12 روپے (276,749,412) جمع ہوئے۔ (Two hundred seventy-six million seven hundred forty-nine thousand four hundred twelve rupees)

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔

    بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر  نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈقائم کیا ہے جس میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔