Tag: dance

  • شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کا ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کا ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکار اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    انڈین پریمیئر لیگ IPL کے 18ویں سیزن کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا، جس میں فلمی اور کرکٹ ستاروں نے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں چار چاند لگا دیے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=j0Td41FOXdI

    افتتاحی تقریب میں شریا گھوشال، دیشا پٹانی اور کرن اوجلا کی پرفارمنس ختم ہونے کے بعد، شاہ رخ خان نے مرکزی اسٹیج سنبھال لیا، اس موقع پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی نے جھومے جو پٹھان گانے پر رقص کیا۔

    شاہ رخ خان کی خوش مزاجی اور انرجی نے تقریب کو مزید رونق بخشی، ابھرتے ہوئے کھلاڑی رِنکو سنگھ نے بھی شاہ رخ خان کے ساتھ اسٹیج پر قدم رکھا اور فلم ڈنکی کے گانے لُٹ پُٹ گیا پر رقص کیا۔

    اس سے قبل شاہ رخ خان نے ویرات کوہلی کو واحد کھلاڑی کے طور پر متعارف کرایا جو آئی پی ایل کے تمام ایڈیشنز میں صرف ایک ٹیم کے لیے کھیلا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@srkking555)

  • زاویار اعجاز اور ہانیہ عامر ساتھ ساتھ، ڈانس ویڈیو وائرل

    زاویار اعجاز اور ہانیہ عامر ساتھ ساتھ، ڈانس ویڈیو وائرل

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار زاویار نعمان اعجاز نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے کزن کی شادی میں ڈانس کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ ’ مجھے پیار ہوا تھا‘ کے اداکار زاویار نعمان اعجاز اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکارہ کو زرد لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ زاویار سفید شلوار قمیص پہنے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TR Weddings (@trweddingsofficial)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زاویار نے ہانیہ عامر کے کزن کی شادی میں شرکت کی تھی، اس تقریب میں زاویار نعمان اعجاز نے رقص بھی کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر  زیرِ گردش ہیں۔

    ویڈیو میں زاویار  پنجابی گانے پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ اپنے موبائل سے ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TR Weddings (@trweddingsofficial)

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سال 2022 میں ڈراما ’مجھے یار ہوا تھا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہی ڈراما دونوں کی دوستی کی وجہ بنا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TR Weddings (@trweddingsofficial)

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم (نیلو)، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے۔

  • میکش امبانی کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ خانز نے چار چاند لگا دیے

    میکش امبانی کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ خانز نے چار چاند لگا دیے

    ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ خانز نے چار چاند لگا دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیہ مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات سمیت بالی ووڈ کے اسٹارز اور کھلاڑی شریک ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ کے تین بڑے نام شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کیا تو حاضرین بھی جھوم اٹھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    انسٹاگرام اور ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان، سلمان خان نے سیاہ کُرتا پہنا جبکہ عامر خان نے ہرے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    تینوں بالی ووڈ خانز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناٹو ناٹو‘ پر رقص کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اکیلے اسٹیج پر اپنی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    دوسری جانب ایک ویڈیو میں دپیکا پڈوکون اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ڈانڈیا رقص کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر اننت امبانی کی شادی کی ویڈیوز و تصاویر میں صارفین کی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے جبکہ دلچسپ تبصرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بس آج کی رات ہے زندگی: گانے پر رقص کرنے والا سرکاری افسر اچانک گر کر دم توڑ گیا

    بس آج کی رات ہے زندگی: گانے پر رقص کرنے والا سرکاری افسر اچانک گر کر دم توڑ گیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک سرکاری افسر رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں ایک تقریب کے دوران سرکاری افسر ڈانس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

    پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سریندرا کمار ڈکشٹ ایک تقریب کے دوران ڈانس کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے اور چل بسے، سریندرا کمار ڈکشٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔

    ٹویٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سریندرا کمار ڈکشٹ ہندی فلموں کے مشہور گانے بس آج کی رات ہے زندگی، کل ہم کہاں، تم کہاں پر ڈانس کر رہے ہیں۔

    ڈانس کرتے کرتے وہ اچانک گر پڑتے ہیں جس کے بعد تقریب میں موجود افراد انہیں سہارا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

    اس سے قبل اندور میں ٹھنڈے موسم کے دوران 16 سالہ لڑکی اسکول میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی تھی۔

    گیارہویں جماعت میں پڑھنے والی ویرندا ٹرپاتھی نامی طالبہ اسکول میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے ریہرسل کرنے گئی تھی جہاں وہ بے ہوش ہو کر گر گئی اور پھر چل بسی۔

  • آئمہ بیگ کی بہنوں اور کزنز کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی خاندان کی ایک شادی میں رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں وہ اپنی بہنوں اور کزنز کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ کی مذکورہ ویڈیوز خاندان کی ایک شادی میں شرکت کی ہیں جس میں وہ اپنی بہن کومل بیگ اور گھر کے دیگر افراد کے ساتھ شریک ہیں۔

    ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ نے نارنجی اور سبز رنگ کا لہنگا پہن رکھا ہے اور وہ اپنی کزنز اور بہنوں کے ساتھ رقص سے خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے ڈانس کی کسی نے تعریف کی تو کسی نے اس ڈانس کو برا قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

    گلوکارہ نے شادی میں شرکت کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ رواں برس منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم چند ہفتے قبل آئمہ نے رشتہ ختم ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی تھی۔

    کچھ روز پہلے دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کی وجہ سے وہ پریشان ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کے گھر والوں نے ان سے موبائل لے لیا تھا۔

  • جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو کی بیٹے کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں اداکار سعود کے ساتھ محو رقص ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو سعود کے بیٹے احسن خان نے پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکار ریمبو اور سعود قاسمی بھی موجود ہیں جو پس منظر میں چلنے والی موسیقی پر رقص کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@itsahsanrollin)

    مداحوں نے ریمبو کو ان کے بیٹے کے ساتھ دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    لوگوں نے کمنٹس کر کے تینوں کے ڈانس کی بھی بے حد تعریف کی۔

  • مادھوری بھی علی ظفر کی مداح نکلیں

    مادھوری بھی علی ظفر کی مداح نکلیں

    معروف بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ پاکستانی گلوکار علی ظفر کی مداح نکلیں، علی ظفر کے گانے پر مادھوری کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے پرانے گانے سن رے سجنیا پر رقص کر رہی ہیں۔

    مادھوری نے ویڈیو پر کیپشن لکھا، تم سے ہی ہم کو پیار ہے۔

    مداحوں نے مادھوری کے رقص کی بہت تعریف کی اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    یاد رہے کہ مادھوری سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اکثر اپنے رقص کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ امریکا میں رقص کا اسکول بھی چلا رہی ہیں۔

  • صرحا اصغر نے پاکستان کی شکست کا غم کس طرح بھلایا؟

    صرحا اصغر نے پاکستان کی شکست کا غم کس طرح بھلایا؟

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے پاک بھارت میچ کے بعد دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہار جیت تو چلتی رہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر عمر مرتضیٰ ایک جیسے کپڑے پہن کر گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ صرحا نے ویڈیو کا کیپشن لکھا کہ ہار جیت تو چلتی ہی رہتی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی صرحا اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • چلتی ٹرین میں مجرا، تھانے میں رپورٹ درج، نجی آپریٹر کا لائسنس کینسل ہو سکتا ہے

    چلتی ٹرین میں مجرا، تھانے میں رپورٹ درج، نجی آپریٹر کا لائسنس کینسل ہو سکتا ہے

    کراچی: چلتی ٹرین میں مجرے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کر دی گئی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق چلتی ٹرین میں مسافروں اور ٹرین انتظامیہ کا دل بہلانے کے لیے خواجہ سراؤں کے مجرے ہونے لگے ہیں، گزشتہ روز نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آئی پی ٹرین تیزگام کی ڈائننگ کار میں رقص کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس پر وفاقی وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

    ریلوے انتظامیہ کی مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان ریلوے نے بتایا کہ واقعے میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویز سے نہیں ہے، ڈائننگ کار میں عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیا، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق نجی آپریٹر کی جانب سے مناسب جواب اور وضاحت نہ دیے جانے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا، اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

    چلتی ٹرین میں‌ رقص کی ویڈیو وائرل

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے تمام اخلاقی حدیں پار کر دی ہیں، محکمہ ریلوے کی نجی شعبے کی ٹرینوں میں تسلسل کے ساتھ مجرے ہونے لگے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجی شعبے ہی کی ٹرین زکریا ایکسپریس میں خواتین سے زیادتی کے افسوس ناک واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • بھارت: بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد ماں لاشوں کے گرد رقص کرنے لگی

    بھارت: بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد ماں لاشوں کے گرد رقص کرنے لگی

    نئی دہلی: بھارت میں ایک جوڑے نے ایک پراسرار واردات میں اپنی بیٹیوں کو قتل کردیا، پولیس گھر میں داخل ہوئی تو ماں، بیٹیوں کی لاشوں کے گرد رقص کر رہی تھی۔

    یہ خوفناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں والدین نے  عجیب وغریب حالات میں اپنی بیٹیوں کو قتل کردیا، قتل سے قبل ماں زور سے چلائی کہ کرونا وائرس چین سے شروع نہیں ہوا بے بلکہ مجھ سے شروع ہواہے۔

    بعد ازاں پولیس کی حراست میں بھی وہ بار بار کہتی رہی کہ کرونا وائرس میری  طرف سے آیا ہے ، یہ وبا مارچ تک ختم ہوجائے گی۔

    پولیس کے مطابق والدین نے کسی رسم کی ادائیگی کرتے ہوئے بیٹیوں کو قتل کیا، جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو ماں بیٹیوں کی لاشوں کے گرد رقص کر رہی تھی۔

    ماں نے بعد ازاں کہا کہ انہیں اس اقدام کا اشارہ  موصول ہوا تھا، اور اس رسم کی ادائیگی کے بعد ایک معجزہ رونما ہونا تھا جو پولیس نے گھر میں داخل ہو کر خراب کردیا۔

    پولیس کو ایک بیٹی کی لاش اس حالت میں ملی کہ اس کا سر ورزش کرنے والے ڈمبل سے کچل دیا گیا تھا جبکہ دوسری بیٹی کو ترشول مار کر قتل کیا گیا تھا۔ والدین کا کہنا تھا کہ وہ کچھ پڑھنے کے بعد اپنی بیٹیوں کو پھر سے زندہ کرسکیں گے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی اور مقتول بیٹیاں عجیب و غریب عقیدوں پر یقین رکھتے تھے-

    پولیس کے مطابق باپ ایک گورنمنٹ کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر جبکہ ماں ایک اسکول ٹیچر تھی، قتل ہونے والی دونوں لڑکیاں مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تھیں۔