Tag: dance party

  • اسلام آباد میں ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 ہلاک

    اسلام آباد میں ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک ڈانس پارٹی میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق ایف الیون ٹو میں واقع الصفا ہائٹس میں دو خواتین اور ایک لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی، پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے کے سبب لڑکا اور ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی، جس پر نادیہ نامی خاتون نے الصفا ہائٹس کے اسٹاف کو اطلاع دے دی، جس کی اپنی حالت خراب ہو گئی تھی۔

    پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تھانہ شالیمار کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نادیہ نامی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔

    مرنے والے لڑکے کی شناخت زابت والد عبد السبحان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • بھارتی میڈیا کا کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارتی میڈیا کا کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارتی میڈیا پروپیگنڈا اور جعلی خبروں میں سب پر بازی لے گیا ہے، کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، پاکستانی سکھ برادری نے بھارتی منفی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کی عبادت گاہ کرتارپور پر ڈانس پارٹی منعقد کی گئی، بھارتی میڈیا نے ڈانس پارٹی کو ریاستی سرپرستی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا، جب کہ حقائق کے برعکس مذکورہ تقریب ڈانس پارٹی نہیں تھی اور وہ کرتارپور کے علاقے سے کافی دور تھی۔

    پاکستانی سکھ برادری نے بھارتی منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سکھ مذہبی راہنما سردار گوبند سنگھ کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستانی بھائیوں پر کرتارپور کے سامنے ڈانس پارٹی کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں پر لگے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    سردار گوبند سنگھ نے مزید کہا کہ چند شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ ہم آزادانہ کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کریں۔

    واضح رہے کہ 2018 اور 2019 میں بھی یورپی یونین اور ڈس انفولیب بھارت کی جانب سے جعلی خبروں کو مسترد کر چکا ہے۔ دوسروں کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے والے بھارت میں طویل عرصے سے سکھ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    یکم جون 1984 کو بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن بلیو سٹار کے نام سے سکھوں کی سب سے عظیم عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا گیا، بھارت میں زور پکڑتی تحریک خالصتان بھی بھارت میں سکھوں پر ظلم کی واضح مثال ہے۔