Tag: Dance party attendance

  • کشمیری نوجوانوں کی شہادت، صدرآزاد کشمیرڈانس پارٹی میں مگن

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت، صدرآزاد کشمیرڈانس پارٹی میں مگن

    لندن : آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان چھ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کو نظر انداز کرکے رقص وسرور کی محفل سے لطف اندوز ہوتے رہے، وہ لندن میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری خرچے پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے لندن آنے والے صدر آزاد کشمیر مسعود خان ایک ہوٹل میں رقص وسرور کی محفل سے لطف انداز ہوتے رہے۔

    اہم بات یہ ہے کہ جس رات وہ اس محفل میں موجود تھے اسی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے چھ کشمیری نوجوانوں کو اپنی وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔

    صدر آزاد کشمیر کی لندن میں ’’ مصروفیات کی ویڈیو ملاحظہ کریں 

    مذکورہ محفل میں بھارتی گانوں کی دھن پر رقاصائیں اپنے فن کا مظاہرہ کررہی تھیں، جسے صدر آزاد کشمیر مکمل توجہ اور دلچسپی کے ساتھ دیکھتے رہے اور انہوں نے رقاصہ کو بھرپور داد بھی دی۔

    مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لئے عہدیداران کے دوروں کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرتی ہے لیکن یہ حضرات اس کام کی بجائے ذاتی مصروفیات میں مگن رہتے ہیں۔

    صدر آزاد کشمیر کی اس حرکت سے ملک دشمن لابی کو مذاق اڑانے کا موقع مل گیا، آزاد کشمیر کے نون لیگی صدر کی اس قدر آزادی پر سوال تو بنتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمر اکمل ڈانس پارٹی میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پی سی بی کا ٹیم میں شامل کرنے سے انکار

    عمر اکمل ڈانس پارٹی میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پی سی بی کا ٹیم میں شامل کرنے سے انکار

    لاہور : نامور کرکٹر عمر اکمل ڈانس پارٹی میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، جس کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے.

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل ایک ڈانس پارٹی میں مبینہ طور پر خواتین کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے انہیں سکواڈ سے ڈراپ کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی اس حرکت سے پی سی بی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور انھوں نے کرکٹ کا وقار مجروح کیا ہے، جس پر وہ 2 ہفتے میں اپنا جواب جمع کرائیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کاکہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کردیا ہے اور ان کے خلاف کاروائی کا حکم بھی دے دیا ہے.

    ذرائع کے مطابق عمر اکمل میچ کے دوران عظیم گھمن کے ہمراہ حیدر آباد کی زیل پاک ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈانس پارٹی میں چلے گئے جہاں مبینہ طور پر خواتین سے بد تمیزی کی گئی تو پولیس کا چھاپہ پڑ گیا حیدر آباد کے مقامی اخبار میں دونوں کھلاڑیوں نام کوڈ ورڈز میں چھاپے گئے جس میں پولیس کا بیان تھا کسی نامور کرکٹر کو نہیں پکڑا مقامی کھلاڑی کے خلاف کارروائی ہوئی لیکن آج جب خبر منظر عام پر آئی تو پولیس نے بھی یو ٹرن لیتے ہوئے بیان بدل دیا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا.

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2015میں بھی عمر اکمل پر کوچ سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔