Tag: dance-video

  • زارا نور عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    زارا نور عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    لاہور : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ زارا نور جو گزشتہ دنوں ایک خوبصورت اور پیاری سی بیٹی کی والدہ کے مرتبے پر فائز ہوئی ہیں ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

    گزشتہ دنوں زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ’خوش آمدید جشن نورِ جہاں‘ تقریب رکھی گئی جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے ڈانس بھی کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

    مذکورہ ویڈیو میں زارا نور عباس مشہور بھارتی گانے کی دھن پر محو رقص ہیں، اس موقع پر وہاں موجود مہمانوں نے بھی انہیں خوب سراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مارچ کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے نومولود بیٹی کا نام ’نور جہاں صدیقی‘ بتایا جبکہ دونوں نے مداحوں سے بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

     

  • یمنیٰ زیدی کی ڈانس پرفارمنس نے شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    یمنیٰ زیدی کی ڈانس پرفارمنس نے شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈانس ویڈیو نے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

    پاکستان میں شادیوں کا نیا سیزن شروع ہوگیا، شوبز شخصیات بھی ویڈنگ سیزن انجوئے کر رہی ہیں اسی طرح اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ یمنیٰ کو ایک شادی کی تقریب میں اپنی دیگر ساتھیوں کے سنگ سرخ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہنے بھارتی فلم کے مشہور گانے پر فلمی انداز میں ہوک اسٹیپس پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے بالی ووڈ کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کے ٹائٹل سانگ میں ڈانس کیا، ان کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں،  یمنیٰ زیدی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے پر دیسی انداز میں رقص کرتے اور محفل کا رنگ جماتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

  • ڈانس ویڈیو : ٹائیگر شیروف بھی پاکستانی بچے کے فین بن گئے

    ڈانس ویڈیو : ٹائیگر شیروف بھی پاکستانی بچے کے فین بن گئے

    مائیکل جیکسن اور بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف سے متاثر پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ڈانس ویڈیو نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچادی۔

    بھارتی اداکار و معروف ڈانسر ٹائیگر شیروف بھی اپنے پاکستانی مداح سے ملنے کیلئے بے چین ہیں ان کا کہنا ہے کہ کسی دن اس بچے سے ضرور ملاقات کروں گا۔

    فن اور سوشل میڈیا کی سرحدیں نہیں ہوتی، اس بات کو ثابت کیا ہے ایک پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ڈانس ویڈیو نے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ہوبہو ٹائیگر شیروف کی طرح ڈانس کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس میں کامیاب بھی رہا۔

    بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اسکول یونیفارم میں بریک ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سبحان سہیل نے اپنے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بڑا ہو کر ٹائیگر شروف جیسا بننا چاہتا ہے، اس کو ڈانس کا خیال ٹائیگر کی ویڈیو دیکھ کر ہی آیا تھا۔

    ٹائیگر شروف پاکستانی بچے سے ملنے کے خواہشمند

    یہ ویڈیو جب ٹائیگر شروف تک پہنچی تو انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس بچے سے کسی دن ملاقات کریں گے۔

     

  • مائرہ خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

    مائرہ خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

    لاہور : پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، اس سے قبل بھی ماہرہ کی ڈیزائنر حسن شہریار خان کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ گانے پر رقص کرتے ہوئے نظر آرہی۔

    https://youtu.be/o5PlRd9RMiM

    ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبح کی خوبصورت سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے کہا فرانسیسی زبان میں دسمبر کو خوش آمدید کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Bonjour Décembre 🍡

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست کی مہندی میں ڈیزائنر حسن شہریار خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    حسن شہریار خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا تھا کہ میں اور ماہرہ خان دوست کی مہندی کی تقریب میں میڈم نور جہاں کے گانے پر رقص کررہے ہیں۔

    اس سے قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ماہرہ نے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا تھا۔

    خیال رہے پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔