Tag: dances

  • شردھا کپور کا شوخ و چنچل انداز سب کو بھا گیا

    شردھا کپور کا شوخ و چنچل انداز سب کو بھا گیا

    بھارتی اداکارہ شردھا کا اپنی سہیلی کی شادی کی تقریب میں شوخ و چنچل انداز اپناتے ہوئے رقص کرنے کی ویڈیو وائر ل ہوگئی۔

    شردھا کپور کی سہیلی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں انہیں سہیلیوں کے ساتھ موج مستی اور  رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں سے ایک میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ اسٹیج پر ناچتی گاتی نظر آرہی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو میں شردھا بطور  ‘برائیڈز میڈ’ اپنی دیگر سہیلیوں کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں اور دولہا کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

    زیرِ گردش اس ویڈیو میں شردھا کپور  بالی وڈ گیت ‘مجھ سے شادی کروگی’ پر سامنے بیٹھی دلہن کی جانب دیکھ کر اسٹیپس دیتے نظر آرہے ہیں جبکہ آخر میں دلہن بھی اس رقص میں شامل ہوتی نظر آرہی ہے۔

  • تھریسامے کا پارٹی اجلاس میں رقص، شرکاء کانفرنس حیران

    تھریسامے کا پارٹی اجلاس میں رقص، شرکاء کانفرنس حیران

    لندن : برطانوی وزیر اعظم کنزرویٹو پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرنے اسٹیج پر آئیں کو اپنے منفرد انداز اور خطاب سے قبل رقص کرکے خوبصورت سما باندھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی حکمران جماعت کنزروٹیوو پارٹی کی سربراہ وزیر اعظم تھریسا مے پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران مرکزی اسٹیج پر پہنچی تو شرکا کانفرنس منفرد انداز کے باعث تھریسا مے کو داد دئیے بنا نہیں سکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تھریسامے اپنے ہاھتوں کو مخصوص انداز میں ہلاتی ہوئی، مسکراتے چہرے کے ساتھ اسٹیج پر پہنچنی تو خوبصورت سما باندھ دیا، وزیر اعظم سالانہ اجلاس سے خطاب کرنے روسٹرم کی جانب بڑھیں تو خطاب سے قبل رقص کرکے اپنے خطاب کو یادگار بنا دیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم تھریسا مے نے مرکزی اسٹیج پر رقص کیا تو شرکاء کانفرنس بھی داد دئیے بنا نہیں رہ سکے اور اپنے نشتوں سے کھڑے ہوکر تھریسامے منفرد انداز کو خوب سراہا۔

    وزیر اعظم تھریسامے کو برطانوی خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رقص کی ملکہ کا لقب بھی دیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : ساؤتھ افریقا میں تھریسا مے کا رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی خوش مزاج وزیر اعظم تھریسامے اس سے قبل دورہ افریقہ کے موقع پر بھی اسکول کے بچوں ساتھ رقص کیا تھا جس کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی تھی۔

    خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تھریسا مے کی بچوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خوب پذیرائی کرتے ہوئے وزیراعظم کے رقص کو ڈانسنگ ڈپلومیسی قرار دے دیا۔

     

  • روسی صدر پیوٹن کا آسٹریا کی وزیر خارجہ کے ہمراہ رقص

    روسی صدر پیوٹن کا آسٹریا کی وزیر خارجہ کے ہمراہ رقص

    ویانا/ماسکو : روسی صدر نے آسٹریا کی وزیر خارجہ کرین کینیسل کی شادی کی تقریب میں روس کے میوزیکل بینڈ کے ہمراہ شرکت کی اور 53 سالہ دلہن کے ساتھ رقص بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک روز قبل نجی دورے پر یورپی ملک آسٹریا کی وزیر خارجہ کرین کنیسل کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جرمن چانسلر اینجیلا مرکل سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روسی صدر آسٹریا کی وزیر خارجہ کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے روسی بینڈ کے ہمراہ ریاست سٹیریا میں منعقدہ تقریب میں پھولوں کا گلدشتہ ہاتھوں میں تھامے پہنچے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شادی کی تقریب کے دوران سفید لباس میں ملبوس دلہن 53 سالہ کرین کینیسل کے ہمراہ رقص بھی کیا۔

    یورپی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ کرین کینیسل نامور بزنس مین وولفینگ میلنگر سے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس اور یورپی یونین میں مختلف معاملات پر کشیدگی کے باوجود کرین کینیسل کی شادی میں شرکت کی دعوت پر حیران کن ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ آسٹریا کی فریڈم پارٹی کے سربراہ ہائنز کرسچین نے روس کی حمایت کرتے ہوئے عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال پر قاتلانہ حملے کے بعد روس اور برطانیہ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی میں برطانوی حکومت کی حمایت میں روسی سفیروں کو ملک بدر نہیں کیا تھا۔