Tag: dangal

  • فاطمہ ثنا شیخ فلم دنگل کے بعد کس خوف کا شکار ہوئیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

    فاطمہ ثنا شیخ فلم دنگل کے بعد کس خوف کا شکار ہوئیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے فلم دنگل کے بعد کی جانے والی جدوجہد سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے عامر خان کی فلم دنگل کا حصہ بننے کے بعد اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق گفتگو کی۔

    فاطمہ ثنا شیخ نے انٹرویو کے دوران اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ دنگل جیسی بلاک بسٹر فلم سے ڈیبیو کرنے کے بعد ان کے لیے انڈسٹری میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس بات کا دباؤ محسوس ہوتا تھا کہ میں نے جو اپنی ڈیبیو فلم میں معیار قائم کیا ہے، کیا میں اس پر پورا نہیں اتر پاؤں گی؟ ’

    فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ ایک وقت وہ بھی تھا جب مجھے خود پر شک ہونے لگا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اچھی اداکارہ ہوں، لیکن کیا واقعی میں ایسی ہوں؟۔

    اداکارہ نے کہا کہ اسی شک کی وجہ سے میں نے اکیلی فلمیں نہیں کی کیونکہ تب کسی پروجیکٹ کی پوری ذمہ داری مجھ پر ہوتی، اور اگر فلم ناکام ہوجاتی تو میں کیا کرتی؟ میں اسی خوف کے ساتھ کام کر رہی تھی۔

    فاطمہ ثنا شیخ نے مزید کہا کہ مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ ناکامی اور غلطیاں کرنا بھی ٹھیک ہے، مجھے خود پر اعتماد نہیں تھا۔ لیکن پھر میں نے سوچا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میرا کام صرف اتنا ہے کہ میں اپنے کام پر توجہ دوں اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کروں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ اب مجھے خود پر مکمل اعتماد ہے اور میں اپنہ جگہ مطمئن ہوں، میں اس حقیقت کو بھی  تسلیم کرچکی ہوں کہ کامیابی عارضی ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ دنگل کے بعد عامر خان کے ساتھ گہرے تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہی تھیں اور عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی علیحدگی کی وجہ بھی انہیں قرار دیا گیا تھا۔

    ایسی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا  کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے مگر اب بھی کبھی کبھی ایسی باتیں مجھے دکھ پہنچاتی ہیں۔

  • عامر خان کی "دنگل” چین میں ریلیز ہوتے ہی 1000 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم

    عامر خان کی "دنگل” چین میں ریلیز ہوتے ہی 1000 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم

    نئی دہلی : بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل ‘ چین میں ریلیز ہوتے ہی 1000 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’ دنگل ‘نے چین میں بھی دھوم مچا دی، فلم دنگل 5مئی کو چین کے سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ، فلم نے چینی باکس آفس پر 10 دن کے اندر 382 کروڑ روپے کا بزنس کرکے اپنی ہی فلم "پی کے” کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور چین میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی۔

    فلم دنگل دنیا بھر سے مجموعی طور پر 1026 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

    D1

    اس سال کے بیجنگ فلم فیسٹیول میں ’شوائی جیاو بابا‘ کے نام سے دنگل کی نمائش کی گئی تھی۔

    بالی ووڈ اداکار عامر خان نے پچھلے ماہ بیجنگ، شنگھائی، اور چینگڈو میں ایک ہفتے کی طویل تشہیری مہم کی قیادت کی۔

    فلم بھارتی پہلوان ماہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنی بیٹیوں ببیتا اور گیتا کوریسلنگ سکھاتے ہیں، عامر خان کے علاوہ فاطمہ ثنا شیخ ،سانیا ملہوترا اور ساکشی تنور نے اہم کردار نبھایا ہے جبکہ نتیش تیواری فلم دنگل کے ہدایتکار ہیں۔

    اس سے قبل عامر خان کی فلم پی کے نے چین میں 70 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا فلم ” دنگل ” کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا فلم ” دنگل ” کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

    ممبئی : بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے فلم ’دنگل‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی بلاک بسٹر فلم دنگل پاکستان میں ریلیز نہیں کریں گے، پاکستانی سینسر بورڈ نے فلم دنگل کے پروڈیوسر اور عامر خان کے سامنے شرط رکھی تھی کہ فلم سے ہندوستان کے قومی ترانہ اور ترنگے سے وابستہ دو مناظر ہٹا دیئے جائیں۔

    جس کے بعد بالی ووڈ اداکار عامر خان نے پاکستان میں فلم دنگل کو ریلیز کرنے کا اراد ترک دیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سینسر بورڈ کا یہ مطالبہ نامناسب ہے۔

    dangal-post-2

    پاکستان سینسر بورڈ کے سربراہ مبشر حسن کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ بورڈ نے فلم سے 2 سین کاٹنے کا اجتماعی فیصلہ کیا اب ڈسٹری بیوٹرز پر منحصر کرتا ہے کہ وہ فلم دنگل ریلیز کرتے ہیں یا نہیں۔

    dangal-post-3

    یاد رہے کہ  فلم دنگل کو پہلے ہی پاکستان اپنے یہاں ریلیز کرنے سے انکار کر چکا تھا اور کہا تھا کہ فلم میں اختتام پر ہندوستان کی فتح کے وقت میں قومی ترانہ ہے اور یہ کسی بھی حال میں پاکستان میں قبول نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان میں ’دنگل‘ نہیں سجےگا، عامر خان کے مداح مایوس


    اس کے باوجود عامر خان اور فلم میکرس نے پاکستانی سینسر بورڈ سے نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا ۔

    واضح رہے کہ اڑی حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بھارتی فلم ایسوسی ایشن نے بھارت میں پاکستان فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد پاکستان سینما مالکان نے بھی بالی وڈ فلموں پر پابندی عائد کردی تھی۔

  • بالی وڈفلم اسٹار عامر خان آج 52ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی وڈفلم اسٹار عامر خان آج 52ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی وڈ کے معروف اداکارعامرخان آج اپنی 52 ویں سالگرہ منارہے ہیں‘ 33 سال پرمحیط فلمی کیرئیرمیں عامرخان نے کئی ریکارڈ بریکنگ فلمیں کی ہیں جن میں حال میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل بھی شامل ہے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ان کی فلموں کے کچھ بہترین مناظر جو عامر خان کا حوالہ بن گئے ہیں۔

    عامرخان ایک مشہور بھارتی اداکار فلمساز اور سکرپٹ رائٹرطاہرحسین کے گھر 14 مارچ 1965ء کوپیدا ہوئے۔ 1973ء میں اپنے چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات میں بطور چائلڈ سٹار کے پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر نمودار ہوئے۔

    گیارہ سال بعد فلم "ہولی” میں کام کیا مگر انہیں فلمی دنیا میں کامیابی اور پذیرائی ان کے کزن منصور خان کی فلم قیامت سے قیامت سے ملی جو 1988ء میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں انہیں بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

    عامرخان کی 90 کی دہائی میں ان کی کئی مشہور فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں راجہ ہندوستانی ، سرفروش ، بازی اور عشق وغیرہ شامل تھیں۔ 2000ء کے بعد ان کی اداکاری میں ایک بہت بڑی تبدیلی واقع ہوئی۔ جب انہوں نے لگان فلم میں کام کیا ۔ لگان فلم کو آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ لگان کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جن کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ان فلموں میں منگل پانڈے ، تارے زمیں پر ، گجنی ، تھری ایڈیٹس‘ پی کے اوردنگل شامل ہیں۔

    عامر خان نے ان فلموں میں حقیقی زندگی کی تصویریں پیش کرنے کی کوشش کی ۔ خاص طور پر تارے زمین پر اور تھری ایڈیئٹس تدریسی نظام میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کے حوالے سے بہترین فلمیں تصور کی جاتی ہیں۔ ان کی فلمیں عام اور کمرشل موضوعات سے ہٹ کر ہوتی ہیں۔

    پاکستان میں ’دنگل‘ نہیں سجےگا

    معروف اداکار نے80 کے دہائی کے آخر میں رینا دت سے شادی کی۔ مگر ایک غیر مسلم کو ان کے خاندان نے بطور بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔یوں ابتداء میں ان کی یہ شادی خفیہ رہی۔ رینا سے عامر خان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔

    سنہ 2002ء میں عامر خان اور رینا کے درمیان طلاق ہوئی۔ 2005ء میں عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کی جو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگان میں کام کرچکی تھیں۔ عامر خان زیادہ تر اپنی فلموں پر توجہ دینے کے لیے مشہور ہیں۔ اس لیے اشتہارات اور ایوارڈ شوز زیادہ نظرنہیں آتے۔

    2013ء میں ان کی فلم دھوم 3 نے ان کو اور بھی زیادہ مقولیت دے دی۔ دھوم 3 نے بالی وڈ کی ساری فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے اور بالی وڈکی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔ فلم میں ایک گانا بھی تیار کیا گیا ، جس پر تقریباً 5کروڑ لاگت آئی۔ اس گانے کا نام ملنگ ملنگ تھا۔یہ گانا بالی وڈ کا سب سے مہنگا گانا ریکارڈ ہوا۔

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل بھی مقبولیت کے تمام تر ریکارڈز توڑ چکی ہے ‘ عامرخان نے اس فلم کے لیے کافی محنت کی تھی۔ پہلے انہوں نے اپنا وزن بڑھایا تاکہ عمر رسیدہ پہلوان لگ سکیں اور اس کے بعد واپس اپنا وزن کم کرکے پہلوان کا روپ دھارا۔

    عامر خان کی سب سے خاص بات کردار میں ڈھل جانا ہے جس کی ناقدین بھی تعریف کرتے ہیں‘ وہ اپنی ہرفلم میں کردار کے مطابق خود کو تبدیل کرتے ہیں اور ویسی ہی شخصیت اپناتے ہیں جیسا کہ کردار ہوتا ہے اور یہی ان کی مقبولیت اور کامیابی کا راز ہے۔

    نوٹ: اس پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار نیچے کمنٹس میں کیجیئے

  • جنید جمشید کی موت کا بہت دکھ ہے‘ عامر خان

    جنید جمشید کی موت کا بہت دکھ ہے‘ عامر خان

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ  جنید جمشید ایک بہترین اور مذہبی شخصیت تھے ‘ طیارے حادثے کا سُنا تو بہت دکھ ہوا‘ جنید جمشید بڑے دل کے انسان تھے جس کا احساس اُن کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کے بعد ہوا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے معروف اداکارعامر خان نے جنید جمشید کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنید جمشید بہت اچھے اور نیک انسان تھے اُن سے حج پر تین ملاقاتیں ہوئیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ جنید جمشید بہترین اور مذہبی شخصیت تھے ‘ اُن سے حج کے علاوہ لندن میں بھی ملاقات ہوئی تاہم ہرملاقات کے بعد یہ احساس ہوا کہ جنید جمشید کا دل بہت بڑا ہے اور وہ بہت بڑے انسان ہیں‘‘۔

    عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں طیارہ حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بارے میں سنا تو بہت افسوس ہوا جبکہ جنید جمشید کی موت کی خبر کا بہت ہی زیادہ افسوس ہوا۔


    پڑھیں: ’’ جنید جمشید کے آخری یادگار لمحات ‘‘


    بالی ووڈ خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اپنا دوست سمجھتا ہوں اور اُن کی دل سے عزت کرتا ہوں‘ انہوں نے بتایا کہ والدہ کے ساتھ حج کے موقع پر جنید جمشید‘ شاہد آفریدی اور مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں دین کو سمجھنے کا موقع بھی ملا۔

    خیال رہے گزشتہ ہفتے چترال سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کو ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے‘ جاں بحق ہونے والے افراد میں معروف مبلغ جنید جمشید اور اُن کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔

  • عامرخان کوان کے مطلب کی لڑکی مل گئی، کیا واقعی؟

    عامرخان کوان کے مطلب کی لڑکی مل گئی، کیا واقعی؟

    بالی وڈ کی فلم نگری سےموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عامرخان کو ان کی اگلی فلم ’’دنگل‘‘ میں بیٹی کا کرداراداکرنے کے لئے لڑکی مل گئی ہے۔

    اپنی اس فلم میں عامرخان ایک ریٹائر ریسٹلر کا کردار نبھائیں گے جو کہ اپنی بیٹی کو عالمی مقابلے کے لئے تیار کرتا ہے۔ یہ کہانی ہے درحقیقت مہا ویرپھوگٹ کی جس نے تین کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ کو تبیت دی تھی جن میں اس کی بیٹیاں گیتا اوربابیتا کماری شامل ہیں۔

    عامر خان اس فلم کے لئے بے پناہ محنت کررہے ہیں نا صرف یہ ہے کہ انہوں 20 کلوگرام وزن بڑھایا ہے بلکہ اپنی بیٹی کے کردار کے لئے انہوں نے 21 ہزار لڑکیوں کا آڈیشن لے چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی تلاش ہریانہ کی ایک نوجوان مقامی ایتھیلیٹ پرجاکرختم ہوئی ہے، واضح رہے کہ عامرخان نے صرف ہریانہ میں 15 ہزار لڑکیوں کے آڈیشن لئے تھے۔

    دوسری جانب فلم کے ہدایت کار ریتیش تیواری نے ان اطلاعات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ہم امید کرتے ہیں کہ عامرخان کی یہ محنت رنگ لے آئے اور وہ پرفیکٹ لڑکی ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجائیں‘‘۔