Tag: dangerous selfie

  • سیلفی نے بھارت میں ایک اور جان لے لی

    سیلفی نے بھارت میں ایک اور جان لے لی

    نئی دہلی : پستول کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے بھارتی نوجواں جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات  کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے رہائشی 15 سالہ نوجوان والد کی پستول کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کے دوران اتفاقیہ چلنے والی گولی کا شکار ہوگیا۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل طالب علم اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے کھیلنے لگا کہ پستول سے اتفاقیہ گولی چل گئی ۔ والد کے مطابق پستول کے ساتھ سیلفی لینے کے دوران اتفاقیہ گولی چل کراس کے سر میں لگی، اسپتال پہنچنے پرڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    واضح رہے کہ جنوری میں ممبئی پولیس کی جانب سے شہر میں 16 خطرناک مقامات کی نشاندہی کر کے وہاں سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فروری 2016 میں چنائے کے علاقے میں ریل گاڑی کے آگے سیلفی لینے کے شوق میں ایک نوجوان کی ہلاک ہوا تھا ۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق  کیرل میں جانوروں کے میلے کے دوران ہاتھی کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے نوجوان کو جان سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

    واضح رہے دنیا بھر میں خطرناک سیلفیاں لینے کی کوشش کے دوران متعدد ہلاکتوں  کےواقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • روس میں ’خطرناک سیلفی‘ سے روکنے کی مہم شروع

    روس میں ’خطرناک سیلفی‘ سے روکنے کی مہم شروع

    ماسکو: روسی حکومت نے محفوظ سیلفی کے لئےمہم شروع کردی ہے جس کی وجہ نوجوانوں میں خطرناک سیلفی لینے کا بڑھتا ہوارحجان ہے جس کے سبب کئی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

    روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلفی لینے کے شائقین کے ساتھ 100 سے زیادہ افسوسناک واقعات ہو چکے ہیں جن میں متعدد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    روسی حکومت نے خطرناک حالات میں سیلفی لینے والے نوجوانوں کیلئے اب مہم شروع کی ہے۔

    نوجوانوں میں سیلفی بنانے کے رجحان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس لئے بہترین سیلفی لیتے ہوئے زخمی ہو جانا یا جان سے ہاتھ دھو بیٹھنا اب کوئی عام بات نہیں رہی۔

    ماسکو کی ایک لڑکی پستول تھام کر اس کے ساتھ سیلفی بنا رہی تھی کہ اچانک گھوڑا دب جانے سے اس کے سر میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئی۔


     نوجوان لڑکی نے سیلفی لینے میں خود کو گولی مارلی


    ایک دوسری لڑکی کے مارے جانے کا واقعہ اس وجہ سے ہوا کہ وہ بداحتیاطی کے باعث پل سے نیچے جا گری تھی۔