Tag: dangerous snakes recovered

  • ایک گھر سے 8 درجن سے زائد خطرناک سانپ برآمد، علاقہ مکینوں پر خوف طاری

    ایک گھر سے 8 درجن سے زائد خطرناک سانپ برآمد، علاقہ مکینوں پر خوف طاری

    ممبئی : بھارت کے ایک گاؤں میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک گھر میں 98سانپ ایک ساتھ دیکھے گئے، سپیروں نے اطلاع ملنے کے بعد ان کو پکڑ لیا۔

    بیک وقت چند سانپ کہیں نظر آجائیں تو ہر انسان کے ہوش اڑ جائیں گے اور وہ سمجھ نہیں پاتا کہ اس کا کیا کرنا چاہیے لیکن کیا آپ نے یہ سوچا ہے کہ اگر کوئی 98 سانپوں کو ساتھ دیکھے تو اس کا کیا حال ہوگا۔

    ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں گاؤں کے مکان کے غسل خانہ توڑ کر دوبارہ بنایا جارہا تھا، مزدور سکون سے اپنے کام میں مصروف تھے اسی دوران ایک مزدور نے قریب ہی پانی پڑا کا ڈرم ہٹایا تو اس نے ایک دو نہیں بلکہ 25 سے 30 سانپ دیکھے بہت سارے سانپوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مزدوروں کی چیخیں نکل گئیں۔

    یہی نہیں اس کے بعد کا منظر اور بھی خوفناک تھا جب مزدوروں نے ساتھ ہی رکھے ہوئے دوسرے ڈرموں کو ہٹانا شروع کیا تو سب کی آنکھیں خوف سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

    اس ڈرم کے نیچے بھی 50 سے 60 سے زائد سانپ موجود تھے، سانپوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر آس پاس کے لوگ بھی خوف کے باعث اپنے گھروں سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگے۔

    اس موقع پر کچھ لوگوں نے صورتحال اور اپنے ڈر پر پر قابو پاتے ہوئے فوری طور پر سانپ پکڑنے والوں کو اطلاع دی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ان تمام سانپوں کو پکڑ لیا۔

    سانپ پکڑنے والوں نے آہستہ آہستہ ہر سانپ کو پکڑ کر بوتلوں میں بھر دیا اور اس کے بعد سارے سانپوں کو قریب کی ایک ندی میں چھوڑ دیا گیا جس کے بعد لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

    سانپ پکڑنے والوں کا کہنا تھا کہ کہ یہ پانی کے سانپ ہیں اور ان میں کوئی زہر نہیں ہوتا، تاہم اس واقعے کے بعد گاؤں والوں کے ذہنوں میں اب بھی خوف کا ماحول ہے۔