Tag: Dania Shah

  • ’دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت جو موبائل ملا وہ نیا ہے‘

    ’دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت جو موبائل ملا وہ نیا ہے‘

    کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ہاتھوں دانیہ شاہ کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ سے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بنانے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت جو موبائل فون ملا وہ نیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ نے بتایا کہ اس نے اپنا پرانا موبائل فون فروخت کردیا ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ مبینہ طور پر نازیبا ویڈیو اس ہی پرانے موبائل سے بنائی گئی ہوں گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی ذاتی ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں عدالت نے  دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

    یہ پڑھیں: عدالت نے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

    عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اگر چاہے تو جیل میں جا کر ان سے تفتیش کر سکتی ہے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

    دوسری جانب دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، یہ سب جائیداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی صاحبزادی نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو ویڈیوز وائرل کرنے کے سلسلے میں درخواست دی تھی۔

  • عدالت نے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

    کراچی: مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں عدالت نے ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اور کہا کہ ایف آئی اے اگر چاہے تو جیل میں جا کر ان سے تفتیش کر سکتی ہے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

    دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ انھوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، یہ سب جائیداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو ویڈیوز وائرل کرنے کے سلسلے میں درخواست دی تھی۔

  • رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرلی

    رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرلی

    کراچی: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے تیسری شادی کرلی، گذشتہ روز ان کی نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، تقریب میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔

    نکاح کی تقریب میں پی ٹی آئی کی جانب سے صرف رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی شریک ہوئے، جمال صدیقی عامر لیاقت کے ساتھ ایم پی اے ہیں۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیاپر شیئر کی جس میں وہ دلہن بنی بیٹھی ہیں اور وہ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں، اس تصویر کے ساتھ انہوں نے تفصیل درج کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ گزشتہ شب ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    اٹھارہ سالہ دانیہ شاہ کا تعلق لودھراں کے ’’ سادات ‘‘ سے ہے ، وہ سرائیکی ہیں، میں اپنے تمام چاہنے والوں سے گزارش کرنا چاہتاہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیروں سے نکلا ہوں ، یہ ایک غلط موڑ تھا۔‘‘