Tag: Daniel Feldman

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےامریکی نمائندہ خصو صی نے اہم ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےامریکی نمائندہ خصو صی نے اہم ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےامریکی نمائندہ خصوصی نے اہم ملاقات کی، ڈین فیلڈ مین نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردارکو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ مذاکرات دوبارہ شروع  ہوں گے۔

    امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں ڈین فیلڈ مین نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی،  ملاقات میں خطے میں سیکیو رٹی کی صورتحال اورامن و استحکام سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

      ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں افغان حکومت اور طا لبان کے مابین مذاکرات پر بھی بات چیت ہو ئی، ملا عمر کی وفات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    ڈین فیلڈ مین نےافغان امن مذاکرات شروع کرانے میں پاکستان خصوصاً آرمی چیف کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔

  • پاک افغان سرحد پر امن پاکستان کے استحکام کےلئے ضروری ہے، ڈئینیل فیلڈ

    پاک افغان سرحد پر امن پاکستان کے استحکام کےلئے ضروری ہے، ڈئینیل فیلڈ

    واشنگٹن:  امریکی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان ڈئینیل فیلڈ مین  کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر امن پاکستان کے استحکام کےلئے ضروری ہے، امریکا افغانستان کی فوجی اور مالی امداد جاری رکھے گا۔

    امریکی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان ڈئینیل فیلڈ مین نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے پُرامن تصفئے کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے،افغانستان میں پاکستان کے کردار پر افغان صدر سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر امن پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے اور پاکستان کی فوجی قیادت افغانستان کے معاملے پر متحد ہے، افغان تصفیے میں پاکستان کا ایک اہم کردار ہے، افغان صدر کے دورے کے دوران بھارت کے کردار پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، بھارت کے ساتھ تعلقات رکھنا افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

    طالبان کے حوالے سے ڈینیئل فیلڈ مین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری طالبان کا افغان حکومت کے ساتھ پر امن تصفیہ چاہتی ہے، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے کہ نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ امریکا نے طالبان کو کبھی دشمن نہیں سمجھا، امریکا ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف رہا ہے، اگر طالبان دہشتگردی چھوڑ دیں تو وہ افغان حکومت کے معاملات میں شامل ہوسکتے ہیں۔