Tag: danish PM

  • نیتن یاہو دنیا کے لیے مسئلہ بن چکے ہیں، وزیراعظم ڈنمارک

    نیتن یاہو دنیا کے لیے مسئلہ بن چکے ہیں، وزیراعظم ڈنمارک

    (17 اگست 2025): ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی رہنما بینجمن نیتن یاہو اب ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں۔

    برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر برس پڑیں، انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ان کا ملک اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے۔

    میٹے فریڈرکسن کا کہنا تھا کہ ہم غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دنیا کے لیے مسئلہ بن چکے ہیں، غزہ میں صورتحال خوفناک اور تباہ کن ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/captives-families-nationwide-strike-israel-17-aug-2025/

    انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح اسرائیل کو سخت پیغام دینا ہے تاکہ وہ انسانی المیے کو کم کرے اور جنگی کارروائیوں کو محدود کرے۔

    اسرائیل کے مغربی کنارے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان ممالک میں سے ایک ہیں جو اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن ہمیں بعض یورپی ممبر ممالک سے کوئی مدد نہیں مل رہی۔

  • ڈنمارک کی وزیراعظم کو مکا مارنے والے ملزم کو قید کی سزا

    ڈنمارک کی وزیراعظم کو مکا مارنے والے ملزم کو قید کی سزا

    کوپن ہیگن : ڈنمارک کی ایک عدالت نے ایک غیر ملکی شہری کو ڈنمارک کی وزیر اعظم پر حملہ کرنے کے جرم میں چار ماہ قید کی سزا سنادی۔

    غیر ملکی ؒبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے شہری پر الزام تھا کہ اس نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈریکسن کو مکا مار کر گرانے کی کوشش کی تاہم وہ گرتے گرتے بچیں، مکا مارنے کا یہ واقعہ ماہ جون کو پیش آیا تھا۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور اگلے چھ سال تک ڈنمارک واپس آنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    Denmark

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر جج نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم پر الزام ہے کہ تم نے وزیر اعظم کے کندھے پر مکا مارا جو کہ گواہان اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکا ہے اس لیے تمہیں سزا سنائی جا رہی ہے۔

    مقدمے کی گزشتہ سماعت تک ملزم نے واقعے میں ملوث ہونے اور جرم قبول کرنے سے انکار کیا، اس نے کہا کہ وزیر اعظم سے سامنا ضرور ہوا تھا لیکن میں نے ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا تاہم فیصلہ سنائے جانے کے بعد ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اسے عدالت کا فیصلہ منظور ہے۔

    46سالہ وزیر اعظم فریڈرکسن 2019 میں اس منصب پر کم عمر ترین وزیر اعظم کے طور پر فائز ہوئیں، اس وقت ان کی عمر 41 سال تھی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق قبل ازیں واقعے کے فوری بعد پولیس نے 39 سالہ غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا گیا تھا، ڈنمارک کے حکام نے پابندی لگائی ہے کہ مجرم کا نام میڈیا میں ظاہر نہیں کیا جائے گا، وہ پچھلے پانچ سال سے ڈنمارک میں مقیم تھا۔

  • ڈنمارک پناہ گزینوں کے بحران کیلئے 10کروڑیورو مختص کرے گا

    ڈنمارک پناہ گزینوں کے بحران کیلئے 10کروڑیورو مختص کرے گا

    ڈنمارک : ڈینش وزیراعظم لارس لیکے راسموسین نے کہا ہے کہ تارکین وطن کی آباد کاری اور ان کے بحران کے حل کیلئے حکومت نے دس کروڑ یورو مختص کیے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں ڈنمارک کے وزیرِاعظم نے کہا کہ اس رقم کا ایک حصہ پناہ گزینوں کی آباد کاری اور دوسرا حصہ سرحدوں کے تحفظ کیلئے یورپی اتحاد کےادارے کو دیا جائے گا۔

    ڈنمارک کے وزیرانگیرا سٹیبرگ کا کہنا تھا کہ ڈنمارک مزیر ایک ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے کے لئے تیار ہے، بشرطیکہ یورپی ممالک ترکِ وطنی کے مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈنمارک یورپی اتحاد کے ممالک میں تارکین وطن کی تقسیم کے کوٹوں کے خلاف ہے، یورپی پارلیمنٹ نے یورپی اتحاد کے ممالک میں ایک لاکھ بیس ہزارتارکین وطن کی تقسیم سے متعلق یورپی کمیشن کی تجویز کی منظوری دی ہے۔