Tag: danish taimoor

  • دانش تیمور نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

    دانش تیمور نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

    معروف پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اپنے 4 شادیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

    دانش تیمور حال ہی میں اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اس شو میں دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق بات کی تھی۔

    دانش تیمور نے دوران گفتگو کہا تھا کہ مجھے 4 شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے، میں کر نہیں رہا ’فی الحال‘ یہ اور بات ہے، ان کے اس بیان میں ’فی الحال‘ کے لفظ نے تنازع کو جنم دیا کیونکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اسے اس طرح لیا کہ گویا وہ مستقبل میں مزید شادیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دانش تیمور پر شدید تنقید کی گئی جس پر انہوں وضاحت بھی دی لیکن اب انہوں نے اپنے بیان پر معذرت کی اور اپنی بات کو مزید واضح کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

    ویڈیو میں دانش تیمور نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ سب مجھ سے ناراض ہیں، کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ خان کی بے عزتی کی ہے، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں، میں عام طور پر ’فی الحال‘ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتا ہوں اور اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ میں اس وقت کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہا، میں ہمیشہ حال میں جیتا ہوں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا، کیونکہ ایک دن ہم سب نے مر جانا ہے۔

    دانش نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میں نے غلطی سے یہ لفظ مولانا صاحب کے ساتھ گفتگو کے دوران استعمال کیا، لیکن اگر آپ سب کو میری اس بات سے تکلیف پہنچی ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    دوسری جانب اداکارہ عائزہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، خدا ہمیں ہمیشہ ساتھ رکھے۔

  • عائزہ اور دانش کا بیٹے کی سالگرہ پر اسپیشل فوٹو شوٹ، ویڈیو وائرل

    عائزہ اور دانش کا بیٹے کی سالگرہ پر اسپیشل فوٹو شوٹ، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور نے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر ر اسپیشل فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

    عائزہ خان اور دانش تیمور دو انتہائی باصلاحیت اور کامیاب پاکستانی اداکار ہیں جو اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں، دونوں اداکاروں کی سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہے، دونوں اداکاروں نے متعدد سپرہٹ پروجیکٹس بھی دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    عائزہ خان اور دانش تیمور ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی بھی گزار رہے ہیں دونوں کے دو بچے حورین اور ریان ہیں، ان کی سپر ہٹ جوڑی کو مداحوں کی طرف سے پسند کیا جاتا ہے۔

    حال ہی میں عائزہ خان اور دانش تیمور اپنے بیٹے ریان کی 7ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور نے مشرکہ طور پر ویڈیوز و تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے اکلوتے بیٹے ریان کی 7ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    عائزہ خان نے ریان کی سالگرہ پر ایک اسپیشل فیملی فوٹوشوٹ بھی کروایا جو ان کی ہیپی لائف کا واضح ثبوت ہے، اس فوٹوشوٹ نے پوری فیملی نے وائٹ تھیم فالو کرتے ہوئے سفید شرٹس پہنی ہیں لیکن برتھ ڈے بوائے نے سفید شرٹ پر سیاہ کوٹ بھی پہن رکھا ہے جو غالباً دانش تیمور کا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

    عائزہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرا ننھا ریان 7 سال کا ہوگیا ہے، ابھی کل ہی کی بات معلوم ہوتی ہے کہ میں نومولود ریان کو اسپتال سے گھر لیکر آئی تھی، وقت سچ میں تیزی سے گزر رہا ہے‘۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ میرے اور دنیا کے تمام بچے محفوظ اور عقشن مستبقل پاسکیں، ہمیشہ اللہ کی حفاظت میں رہیں، میرے ریان کو سالگرہ مبارک‘ جبکہ دانش تیمور نے ویڈیو شیئر کرتے ہویئ کیپشن میں ’ الحمد اللہ‘ لکھا ہے۔

  • دانش تیمور نے شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپنالیا، ویڈیو وائرل

    دانش تیمور نے شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپنالیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپنالیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اہلیہ کے ہمرام فارم پر خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار دانش تیمور اسٹرابیریز کھاتے اور سورج مکھی کے پھولوں کے باغ میں شاہ رخ خان کا سگنیچر پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

    ویڈیو میں دانش تیمور اسی طرح پوز دیتے نظر آئے جس طرح فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں شاہ رخ خان نے اپنی ’سمرن‘ کو دیکھ کر دیا تھا۔

    اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اچھی یادیں دل کا لازوال خزانہ ہیں‘، اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم’ویر زارا‘ کا گانا ’میں یہاں ہوں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دانش تیمور آج کل اپنی اہلیہ، اداکارہ عائزہ خان اور بچوں کے کے ہمراہ برطانیہ میں چھٹیاں منا رہے ہیں اور وہاں سے دونوں اپنی فیملی کے ساتھ گزرنے والے خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

  • عائزہ خان اور دانش تیمور کے دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    عائزہ خان اور دانش تیمور کے دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور متحدہ عرب امارات کی دلکش فضاؤں میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انسٹاگرام پر عائزہ خان نے تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    دونوں اداکار کئی سالوں سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، دبئی میں دونوں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں، عائزہ خان اور دانش تیمور نے ہوٹل اٹلانٹس، دی پام سے شاندار تصاویر شیئر کی ہیں۔

    عائزہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش کو ان کی شاندار اداکاری کی مہارت کے لیے سراہا جاتا ہے، ان کی شادی 2014 میں ہوئی، جوڑے کے دو بچے ہیں جس میں ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    عائزہ خان فی الحال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ اور ’جان جہاں‘ میں نظر آ رہی ہیں، عائزہ خان اس ڈرامہ سیریل  میں ’ماہ نور‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ عائزہ خان ڈرامہ سیریل  ’میں‘ میں مبشرہ جعفر کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں وہاج علی موجود ہیں۔

  • نعمان اعجاز نے ڈرامے آخری قسط سے متعلق پیغام شیئر کردیا

    نعمان اعجاز نے ڈرامے آخری قسط سے متعلق پیغام شیئر کردیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آخری قسط کل نشر کی جائے گی جس کا مداح بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب، نوابزادہ دلاور)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جب کہ اس کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں وہ پھر بھی مہک سے شادی کرتے ہیں بعدازاں دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے لیکن بابا صاحب مہک کو قبول نہیں کرپاتے اور مہک کو مروانے کے لیے بندے بھیجتے ہیں لیکن مہک کو بچاتے ہوئے گولیاں ان کے اپنے بیٹے کو جالگتی ہیں۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شمشیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، مہک روتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ابھی تو ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہونا شروع ہوا تھا، وہ بابا صاحب کو بددعائیں دیتی ہیں۔

    شمشیر، مہک اور بابا صاحب کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا اور ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس کی ٹی آر پی سے لگایا جاسکتا ہے، ہر قسط نشر ہوتے ہی یوٹیوب پر اس کو لاکھوں ویوز حاصل ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    کل ڈرامے کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس سے متعلق نعمان اعجاز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کیا ہے۔

    نعمان اعجاز نے کہا کہ ’آپ سب لوگوں کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ڈرامے کو دیکھا، اگر آپ لوگ کیسی تیری خود غرضی کی آخری قسط جو 14 دسمبر بروز بدھ کو نشر کی جائے گی لیکن اگر آخری قسط کو دو گھنٹے قبل دیکھنا چاہتے ہیں تو ’اے آر وائی زیپ‘ پر دیکھ سکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

  • ’’مشکل وقت میں بچے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے‘‘

    ’’مشکل وقت میں بچے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک میں عید بھی سادگی سے منائی جارہی ہے لیکن اس مشکل وقت میں بچے ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ نے بھی عید سادگی سے منائی جس کا ذکر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

    عائزہ خان نے کہا کہ ہماری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے، اس سے پہلے ہم نے کبھی بھی ایسا نہیں سوچا تھا، اللہ ان لوگوں کو طاقت عطا فرمائے جو اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے، اللہ ہماری مغفرت فرمائے، عید مبارک۔

    انہوں نے لکھا کہ ’بچے معصوم ہیں وہ نہیں جانتے کہ ہمارے آس پاس کیا ہورہا ہے، وہ ہمیشہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ کی امید کرتے ہیں، یہ عید میں نے بچوں کے لیے وقف کردی۔

    عائزہ خان نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مشکل مرحلے میں ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

    انہوں نے دعا کی کہ ’یا اللہ آنے والے وقت کو ہم سب کے لیے آسان کردے، ہم سب کو بے شک تیرے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔‘

    علاوہ ازیں عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ عید مبارک۔

  • دانش تیمور کا خواتین کی خدمات کے لیے شکریہ

    دانش تیمور کا خواتین کی خدمات کے لیے شکریہ

    کراچی: معروف اداکار دانش تیمور نے اپنے گھر کی خواتین کی ان خدمات کے لیے شکریے کا نوٹ لکھا ہے جو اکثر نظر انداز کردی جاتی ہیں، ان کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار دانش تیمور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے گھر کی تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

    دانش نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ میرے گھر کی خواتین کتنی محنت کرتی ہیں، مرد باہر جاتے ہیں اور کام کرتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہی سارا کام کرتے ہیں لیکن جب آپ اس طرح آئسولیشن میں گھر میں بیٹھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ خواتین کتنا کام کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    👏

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on

    انہوں نے کہا کہ صبح جلدی اٹھ کر ناشتہ بنانے سے لے کر، سارا دن بچوں کا خیال رکھنا، صفائی ستھرائی کرنا، کھانے پکانا اور گھر کے اندرونی و بیرونی معاملات سب کا خیال رکھنے تک یہ سب کچھ نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

    دانش نے اپنی والدہ، اہلیہ اور بیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جہاں ہوں وہ ان کی وجہ سے ہے۔ ’میں آپ کا قرض دار ہوں اور کبھی آپ کا احسان چکانے کے قابل نہیں ہو سکوں گا‘۔

    بعد ازاں دانش کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے ان کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے ہمیں ہمیشہ تعریف کی ضرورت رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں ہماری مدد کرنے کا شکریہ۔

  • اداکاردانش تیموراوراہلیہ عائزہ خان حج کی سعادت حاصل کریں گے

    اداکاردانش تیموراوراہلیہ عائزہ خان حج کی سعادت حاصل کریں گے

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار دانش تیمور اور ان کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حج کے سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جانے والوں میں اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان بھی شامل ہیں، پاکستان سے اب تک 1 لاکھ سے زائد عازمینِ حج مکے جاچکے ہیں۔

    اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی پانچ برس قبل اگست میں شادی ہوئی تھی، ان کے دو بچے ہیں جس میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے، دونوں نے شہرت کی بلندیوں پر شادی کی اور بہت خوش گوار زندگی بسر کررہے ہیں۔

    دانش تیمور نے کئی فلموں میں لاجواب ایکٹنگ کی، ان کی مقبول فلم ’رانگ نمبر‘، ’مہرالنسا وی لب یو‘، ’وجود‘ اور ان دنوں سینما گھروں کی زینت بنے والی فلم ’صرف تم ہی ہو‘ شامل ہیں۔ جبکہ ان کی شریکِ حیات عائزہ خان نے ٹی وی ڈرامے ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کی۔ عائزہ کے مشہور ڈراموں میں تم کون پیا، کوئی چاند رکھ شامل ہیں۔

    دانش تیمور کا کہنا ہے کہ رب العالمین کے حکم سے ہم حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حج قبول فرمائے۔ بہ حیثیت مسلمان ہماری سب سے بڑی خواہش مکمل ہونے جارہی ہے۔

    رواں ماہ پندرہ جولائی کو اس جوڑے نے امریکا میں اپنی تین سالہ بیٹی حورین کی سالگرہ بھی منائی تھی جس کی تصاویر پر دونوں کے مداحوں نے ہزاروں کی تعداد میں نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اب تک پاکستان سے ایک لاکھ بیس ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ عازمین حج دس ذوالحج کو فریضہ حج ادا کریں گے۔