Tag: Daniyal Aziz

  • توہین عدالت کیس:  دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی گئی

    توہین عدالت کیس: دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی گئی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی۔

    جسٹس مشیرعالم نے فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی جس کے مطابق دانیال عزیز نے جج کی تضحیک اورعدالت کی توہین کی۔ انہوں نے آٹھ ستمبر کو کہا کہ نگران جج نے نیب لاہور کو طلب کرکے تیار کیا۔

    وفاقی وزیرنے کہا کہ جہانگیر ترین کو سزا دے کر عمران خان کو بچایا گیا تھا یہ سب اسکرپٹ کے مطابق کیا گیا جبکہ 31 دسمبر کو دانیال عزیز نے کہا کہ جج کو بتانا ہوگا کیپٹل ایف زیڈای کی بات ان تک کیسے پہنچی، جے آئی ٹی کو ایف زیڈ ای سے متعلق تحقیقات کا کہا گیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کیا، ان کے وکیل علی رضا آئندہ سماعت پردلائل دیں گے۔

    گزشتہ سماعت پر دانیال عزیز کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا تھا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ دانیال عزیز کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب سے مطمئن نہیں، بادی النظر میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ بنتا ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر 2 فروری کوسپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔


    توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا


    واضح رہے گزشتہ ماہ یکم فروری کو سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا تھا۔

    بعدازاں رہائی کے بعد نہال ہاشمی نے ایک بار پھرعدلیہ مخالف بیان دیا تھا جس کا چیف جسٹس نے دوبارہ نوٹس لیا اور ایک بار پھر توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کا تحریری جواب مسترد کرتے ہوئے 26 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس ، دانیال عزیزپرآئندہ سماعت میں فردجرم عائدکرنے کا فیصلہ

    توہین عدالت کیس ، دانیال عزیزپرآئندہ سماعت میں فردجرم عائدکرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدلیہ اور ججز کیخلاف مستقل تضحیک آمیز تقاریر، دانیال عزیز کی مشکلات بڑھ گئیں، سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دانیال عزیز کیجانب سے جمع کرائے گئے جواب سےمطمئن نہیں، بادی النظر میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ بنتاہے۔

    پراسیکیوٹرجنرل کا کہنا تھا عدالت سمجھے تو توہین عدالت کا مقدمہ بنتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کیخلاف آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت تیرہ مارچ تک ملتوی کردی۔

    گزشتہ روز دانیال عزیزنے توہین عدالت کیس میں اپناجواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پردانیال عزیز کے وکیل نے کہا تھا کہ ہم نے تقریری ریکارڈ نگ کے لیے درخواست کی ہے، جس پرعدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ آپ کی درخواست پڑھی جو کلپ مانگ رہے ہیں وہ دیں گے۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر 2 فروری کوسپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔


    توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا


    واضح رہے گزشتہ ماہ یکم فروری کو سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دانیال عزیز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

    دانیال عزیز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو دانیال عزیز کے وکیل نے کہا کہ ہم نے تقریری ریکارڈ نگ کے لیے درخواست کی ہے جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پڑھی جو کلپ مانگ رہے ہیں وہ دیں گے۔

    جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم سمجھے تھے آج آپ ہمیں کوئی فلم دکھائیں گے، آپ کی کوئی فلم آسکر کے لیے تو نامزد نہیں ہوئی نا؟۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے لیے اسکرین آویزاں کی ہے، ہمیں کون سی فلم دکھا رہے ہیں؟ کس کس فلم کو آسکر ایوارڈ ملا؟۔

    دانیال عزیز کے وکیل نے جواب دیا کہ کوئی فلم نہیں دکھانی تحریری جواب داخل کرایا ہے۔

    جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم سے وہ کھیل نہ کھیلیں جوہم نے خود ایجاد کیا، ٹانگیں نہ کھینچیں۔

    انہوں نے کہا کہ وکیل صاحب آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہے؟ یاد رکھیں کریڈٹ کارڈ کی ایک حد ہوتی ہے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔


    توہین عدالت کیس : دانیال عزیزکو شوکاز نوٹس جاری


    خیال رہے کہ 19 فروری کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں دانیال عزیز کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تقاریر پر نوٹس جاری کیا گیا وہ مواد فراہم کیا جائے۔

    وفاقی وزیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ عدالت کو نیک نیتی سے مطمئن کرنے کے لیے مواد کی فراہمی ضروری ہے۔

    دانیال عزیز نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ مواد فراہم کرنے کے بعد ہی عدالت کو شوکاز نوٹس کا مفصل جواب دینے کے قابل ہوسکتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • عدلیہ کی آزادی کےلیےپوری زندگی جدوجہد کی‘ دانیال عزیز

    عدلیہ کی آزادی کےلیےپوری زندگی جدوجہد کی‘ دانیال عزیز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ کے لیے وہ کام کیے جوعدلیہ خود کرنے کو تیار نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے پوری زندگی جدوجہد کی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے نجکاری نے کہا کہ آج کل جو فلم چل رہی ہے یہ آپ پہلے بھی کئی بار دیکھ چکے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں شوکاز کا جواب جمع کرایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ تالیاں بھی بجاتے ہیں ہاتھ بھی ہلاتے ہیں، سیاسی لوگ شاباشی بھی دیتے ہیں۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ سیاسی چیزوں کو سیاسی اورقانونی چیزوں کو قانونی میدان میں رہنے دیا جائے، موجودہ حالات سب کو پتہ ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کام کرو یا نہ کرو وہ طلب کرلیتے ہیں، دانیال عزیز کی عدلیہ پر تنقید

    کام کرو یا نہ کرو وہ طلب کرلیتے ہیں، دانیال عزیز کی عدلیہ پر تنقید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری اور مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے عدلیہ کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب کچھ بولوں تو وہ بلا لیتے ہیں، کام کرو یا نہ کرو بس وہ طلب کرتے ہیں، پاکستان کو یومیہ 15 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے اس لیے نجکاری کا فیصلہ سب نے مل کر کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ’اسپیکر صاحب آپ کو تو معلوم ہے نہ کچھ بولو تو وہ طلب کرلیتے ہیں، کام کرو تو بھی اور نہ کرو تو بھی وہ بلا لیتے ہیں جیسے مجھ غریب کو انہوں نے طلب کیا ہوا ہے۔

    توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 15 کروڑ یومیہ نقصان کا سامنا ہے، ائیرٹرانسپورٹ کا سسٹم صرف علیحدہ کیا جارہا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت اپنے پاس 51 فیصد حصص رکھے گی، تمام لوگوں نے نجکاری کے حوالے سے قانون بنایا اب بھی اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آئے اور ساری چیزیں دیکھ لے۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری رواں سال جون تک مکمل کرلی جائے گی

    اُن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے صرف ائیرٹرانسپورٹ بزنس کی نجکاری کی جارہی ہے باقی تمام ادارے جوں کے توں کام کرتے رہیں گے، تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت کا آخری سال ہے اس لیے نجکاری کی جارہی ہے مگر ایسا نہیں ہماری سیاست کا منشور عوامی خدمت ہے جسے آخری روز تک جاری رکھیں گے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کو یومیہ 15 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے اسی باعث نجکاری کا فیصلہ اپوزیشن اراکین کی مشاورت کے بعد کیا گیا تھا، پی آئی اے کی نجکاری کے بعد انتظامی کنٹرول حکومت کے پاس رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز

    واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کررکھا ہے جس پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلزپارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فیصلے کی مخالفت کی اور ہر سطح پر آواز اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس: دانیال عزیز کو جواب کے لیے 19 فروری تک کی مہلت

    توہین عدالت کیس: دانیال عزیز کو جواب کے لیے 19 فروری تک کی مہلت

    اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو جواب جمع کروانے کے لیے 19 فروری تک کی مہلت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے بعد وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید نے دریافت کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر دانیال عزیز نے کہا کہ آپ نے نوٹس دیا تھا میں حاضر ہوں۔

    جسٹس شیخ عظمت سعید نے دریافت کیا کہ آپ نے وکیل نہیں کیا؟ جواباً دانیال عزیز نے کہا کہ اگر ضرورت ہے تو کر لیتا ہوں۔

    جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ وکیل کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے۔ آپ وکیل کرلیں، سب کچھ سامنے آجائے گا۔ ’سب کچھ صاف اور شفاف ہوگا‘۔

    عدالت نے دانیال عزیز کو جواب کے لیے 19 فروری تک کی مہلت دے دی۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا کے بعد سپریم کورٹ نے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت پر طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر سپریم کورٹ نے انہیں آج طلب کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • توہین آمیز تقاریر پر دانیال عزیز کو عدالت میں طلبی کا نوٹس

    توہین آمیز تقاریر پر دانیال عزیز کو عدالت میں طلبی کا نوٹس

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا۔ دانیال عزیز کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کی توہین آمیز تقاریر پر سپریم کورٹ نے ایکشن لے لیا۔

    دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے دانیال عزیز کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ دانیال عزیز کے خلاف سماعت 7 فروری کو ہوگی۔

    یاد رہے گزشتہ روز ہی سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس نے سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ایک تقریر کے دوران نہال ہاشمی نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حساب لینے والوں سن لو تم کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے خاندان کے لیے زمین تنگ کردیں گے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے 31 مئی 2017 کو نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریرکا از خود نوٹس لیا تھا۔

    بعد ازاں مسلم لیگ ن نے متنازع بیان دینے پر نہال ہاشمی کو پارٹی سے بھی نکال دیا تھا۔

    نہال ہاشمی نے دھمکی آمیز تقریر پر سپریم کورٹ سے تحریری معافی بھی مانگی تاہم عدالت نے ان کی معافی کو مسترد کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے: دانیال عزیز

    اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے: دانیال عزیز

    اسلام آباد: وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز بند ہے کوئی نئی تعیناتی نہیں ہو رہی۔ اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز بند ہے کوئی نئی تعیناتی نہیں ہو رہی۔ اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سوئی سدرن کی اصل رقم زیادہ نہیں تھی۔ نیشنل بینک، سوئی سدرن اور اسٹیل ملز معاملات حل کے قریب ہیں۔ حکومت اسٹیل ملز کو انتظامی لیز پر دینا چاہتی ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ 15 سے 25 فیصد اسٹیل ملز ملازمین دوبارہ بھرتی ہوں گے۔ اسٹیل ملز کی کوئی چیزفروحت نہیں ہوگی، صرف انتظامی معاہدہ ہوگا۔

    سیکریٹری نجکاری نے اجلاس کو بتایا کہ اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے 5 ارب واجب الادا ہیں۔ حکومت پاکستان ہر ماہ 38 کروڑ تنخواہ کی مد میں دیتی ہے۔ جون 2018 تک شاید 12 ارب ادا کرنے کے قابل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جو پیسہ ملے گا وہ ریٹائرڈ ملازمین کے لواحقین کو دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی

    ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کی عزت کرتی ہے ، ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے جبکہ دانیال عزیز نے کہا کہ  ایک پاکستان تحریک انصاف فرار جماعت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کی عزت کرتی ہے، اسی لئے پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی حکمران خاندان احتساب عدالت میں پیش ہو رہا ہے، ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اہلیہ کی علالت کے باعث ملک سے باہر ہیں،نوازشریف عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، نوازشریف کی بیٹی اور داماد عدالت میں پیش ہوئے ہیں، قانونی جنگ لڑنے کا ہر انسان کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔

    حسن اور حسین کی غیر موجودگی کے بارے میں وزیر مملکت نے کہا کہ وہ عدالتی دائرہ اختیارمیں نہیں آتے۔

    پاکستان تحریک انصاف فرار جماعت ہے، دانیال عزیز


    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر احتساب عالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ ہمیں درس دینےوالےعدالتوں اور الیکشن کمیشن سے مفرور ہیں،  پاکستان تحریک انصاف فرار جماعت ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک جماعت عدالتوں کی پاسداری کررہی ہے ،عدالتوں میں قانونی طریقے سے پیش ہورہےہیں، عمران خان،جہانگیر ترین نے خود لکھ کردیا ہم نے چوریاں کی ہیں، جہانگیر ترین اور عمران خان نیچا دکھانے کی سیاست کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • احتساب کےنام پرقوم کےساتھ مذاق کیا جارہا ہے‘ دانیال عزیز

    احتساب کےنام پرقوم کےساتھ مذاق کیا جارہا ہے‘ دانیال عزیز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارکا نام کا پاناما پیپرزمیں کہیں بھی نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل کاغذات جمع کرائے گئے کاغذات سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ جمع کرائے522 صفحات میں سے ہرصفحے پراعتراض لگا ہے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ کسی کی پٹیشن میں بھی اسحاق ڈارکا نام نہیں ہے، صرف عمران خان کی ایک پٹیشن میں حدیبیہ کیس کا نام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈاراوردیگرکےخلاف ایک سیاسی کیس چلایاجارہاہے، ہم عدالت کے سامنےسر جھکاتے اور فیصلوں پرعمل کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ پاناما پیپرزمیں اوربھی بہت سے لوگوں کے نام ہیں، جماعت اسلامی کی پٹیشن میں پاناماپیپرزکے دیگرلوگوں کا نام تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا کھیل کھیلا گیا کہ نوازشریف کا کیس سنا گیا باقی چھوڑے گئے، احتساب کےنام پرقوم کےساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔


    شریف خاندان کےخلاف کیسزمیرٹ پرچلیں گے‘ چیئرمین نیب


    واضح رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میرٹ پرچلیں گے تمام کیسز کو خود مانیٹر کروں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔