Tag: Daniyal Aziz

  • لیگی رہنما دانیال عزیزکا گن کلب کے منیجرپربہیمانہ تشدد

    لیگی رہنما دانیال عزیزکا گن کلب کے منیجرپربہیمانہ تشدد

    اسلام آباد : گن کلب کے منیجر پر ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا مبینہ تشد سامنے آیا ہے، اسلام آباد کے گن کلب کے منیجر یاسر جاوید نے بتایا کہ دانیال عزیز کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر لاتوں اور گھونسوں سے مارا گیا۔ تھانہ آبپارہ میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دے دی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میری فیملی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازلیگ کے رہنما دانیال عزیز جو مذکورہ گن کلب کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں نے کلب کے منیجر کو تشدد کا نشانہ بنایا، منیجر یاسر جاوید نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میں نے ان کے غلط احکامات کو ماننے سے انکار کیا تھا جس پر طیش میں آکر انہوں نے مجھے پہلے تو غلیظ گالیاں دیں اس کے بعد جب میں جانے لگا تو دروازے پر آکر مجھے لاتوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کردیا۔

    اس کے بعد وہاں موجود دیگر سیکریٹریز نے بھی مجھ پر تشدد کیا، جس کی وجہ سے میرے سر پر شدید چوٹیں آئیں ہیں اورسر کے متاثرہ حصے پر سوجن آگئی ہے۔

    یاسر بتایا کہ دانیال عزیز نے مجھے کہا کہ ہم آپ کا تبادلہ کر رہے ہیں لہٰذا آپ اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں جس پر میں نے کہا کہ یہ فیصلہ منیجنگ بورڈ کرے گا آپ اکیلے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے، اس لیے میں آپ کا یہ حکم نہیں مان سکتا ، جس پر وہ سیخ پا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین حیدر کے مطابق منیجر یاسر جاوید نے بتایا کہ دانیال عزیز نے مجھے دھمکیاں دیں کہ تم جانتے نہیں کہ میں تمہارے ساتھ کیا کرسکتا ہوں۔

    یاسر جاوید نے اپنا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد تھانہ آبپارہ میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔ درخواست میں مدعی نے اپنی جان اور اپنے اہل خانہ کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

    پولیس نے یاسر جاوید کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دانیال عزیز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گن کلب کے دیگر افسران و اہلکاروں سے بھی بیان لیا جائے گا کہ آیا یاسر پر تشددد کیا بھی گیا ہے یا نہیں، جس کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    نمائندہ اے آرائی نیوز نے بتایا کہ جب اس سلسلے میں دانیال عزیز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا موبائل فون آف تھا۔

  • عمران خان کے پاس ثبوت نہیں، وہ قوم کو سچ بتائیں ، لیگی رہنما

    عمران خان کے پاس ثبوت نہیں، وہ قوم کو سچ بتائیں ، لیگی رہنما

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان الزامات کی سیاست چھوڑ کر شواہد کی سیاست پر آجائیں پی ٹی آئی وکیل نے سپریم کورٹ میں تسلیم کیا کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں۔

    اسلام آباد میں دانیال عزیر اور محسن رانجھا کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری کاکہنا تھا کہ عمران خان جواب دیں کہ انھوں نے 23 سال تک اپنی آف شور کمپنی اور فلیٹ کو چھپا کر کیوں رکھا ۔

    انھوں نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے حضرت عمر فاروق کی مثالیں دی جاتی ہیں مگر حضرت عمر فاروق نے آف شور کمپنی چھپا کر نہیں رکھی تھی انھوں نے کہاکہ عمران خان سے آف شور کمپنی کا پوچھا جاتا ہے مگر وہ بتاتے ہیں کہ وہ کرکٹ کھیلتے تھے عمران خان اپنی مالی بے ضابطگیوں کی وضاحت کریں۔


    پڑھیں:  پاناما لیکس: سپریم کورٹ کاتمام فریقین کو15نومبرتک دستاویزات جمع کرنے کا حکم


    محمد زبیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں خود تسلیم کیا کہ اُن کے پاس پاناما لیکس اور کرپشن کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ اب  عمران خان بھی قوم کو سچ بتادیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں جبکہ مسلم لیگ ن منگل کے روز سپریم کورٹ میں تمام شواہد جمع کروادے گی۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری اچانک چین روانہ


    لیگی رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ اب کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا اور ہم پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑ پکڑ  کر عدالت اور قوم کے سامنے لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز  وزیر اعظم کی زیر کفالت نہیں ہیں مگرسب کو نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان جہانگیر ترین کے زیر کفالت ہیں اور ان کے بغیر شاید انھیں کوئی ایک لیٹرڈیزل بھی نہ دے ۔

    ان کاکہنا تھاکہ عمران خان نے نیا پاکستان بنانا ہے تو وہ سکرپٹ بھی نیا لے کر آئیں ۔

  • شوکت خانم کے نام پر چندہ جمع کر کے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں، لیگی رہنماء

    شوکت خانم کے نام پر چندہ جمع کر کے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں، لیگی رہنماء

    اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی  نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے نام پر چندہ جمع کر کے سرمایہ کاری کی گئی اور اُس سے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں  جس کی آڈٹ رپورٹ سامنے آچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ فلاحی اسپتال کے نام پر چندہ جمع کر کے سرمایہ کاری کی گئی جس کے واضح ثبوت قوم کے سامنے آچکے ہیں اگر عمران خان نے چوری نہیں کی تو وہ تلاشی دے دیں۔

    پڑھیں:  حکومت نے دھرنا روکا تو ذمہ دار خود ہو گی،عمران خان

     انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم کی 2015 میں ہونے والے آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خیراتی رقم اسپتال کے نام پر حاصل کی گئی اور اُس سے کمپنیاں بنائی گئیں تاہم اگر عمران خان نے رقم کاروبار پر نہیں لگائی تو وہ خوف زدہ کیوں ہیں؟‘‘۔

    دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان کے اردگرد موجود افراد بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، جہانگیر ترین بھی ایسی ہی ایک کمپنی رکھتے ہیں وہ بھی تلاشی دیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹی او آرز سے متعلق حکومت نے اسمبلی میں بل پیش کیا ہوا ہے مگر وہ چیئرمین تحریک انصاف کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم اورعمران خان جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں،خورشید شاہ

     لیگی رہنماء محمد زبیر نے کہا کہ حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا مگر اداروں کو الزام تراشی کر کے ملک کا مذاق بنایا جارہا ہے ، جو قابلِ افسوس ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’آئین میں کسی جگہ گنجائش نہیں کہ سرکاری دفاتر بند کروائے جائیں، حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو مرضی کا تحقیقاتی افسر مقرر کرنے کی آفر بھی کی مگر افسو س کے عمران خان ماضی کی ساری باتیں بھول جاتے ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  دو نومبر کو انسانوں کا سمندر اکھٹا ہوگا،عمران خان

     یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات اور کرپشن کے خلاف 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، عمران خان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ جب تک وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیتے وفاقی دارلحکومت کو بند رکھا جائے گا۔
  • پی ٹی آئی نے ریفرنس میں‌ ثبوت نہیں پاسپورٹ کی کاپیاں دیں، ن لیگ

    پی ٹی آئی نے ریفرنس میں‌ ثبوت نہیں پاسپورٹ کی کاپیاں دیں، ن لیگ

    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس میں شواہد نہیں‌ بلکہ پاسپورٹس کی کاپیاں دی گئی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اُسے مسترد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کا ریفرنس محض ایک اخباری تراشے پر دیا گیا اور اس میں بھی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’تحریک انصاف کی جانب سے دائر ریفرنس میں نوازشریف کا کہیں پاناما سے متعلق تعلق ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اُن کی جانب سے پاسپورٹ کی 70 ، 70 کاپیاں لگائی گئیں ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ عمراں خان پھر کسی کی باتوں میں آگئے‘‘۔

    دانیال عزیز نے مزید کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے بھی تحریک انصاف کا ریفرنس مسترد کردیا ہے۔ کنٹینر پر کی جانے والی باتیں آسمانی صحیفہ نہیں ہے بلکہ کسی کو بھی ریفرنس پر تبصرہ کرنے سے قبل اُس کو پڑھ لینا چاہیے‘‘۔

    اس موقع پر رہنماء مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا کہ ’’عمران خان نے 2013 میں ایم کیو ایم سے خفیہ معاہدہ کیا ہوا تھا جس کا ایم کیو ایم قیادت خود اقرار بھی کرچکی ہے، ماضی میں تحریک انصاف کو کراچی جلسے کے لیے متحدہ سے این و سی لینا پڑتا تھا‘‘۔

    طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے جلسے کے لیے کوشیش کیں ہیں اور آج تحریک انصاف کی پوری قیادت اپنے آپ کو مظلوم اور سچا ثابت کرنے میں لگی ہوئی ہے مگر ہم عوام کو یاد دلاتے رہیں گے۔