Tag: Daren Sammy

  • ڈیرن سیمی زلمی سے الگ

    ڈیرن سیمی زلمی سے الگ

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ کل کراچی اسٹیڈیم میں سجنے جارہا ہے، اور ادھر پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔

    وسیٹ انڈیز کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ڈیرن سیمی پہلے مرحلے میں اپنی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ڈیرن سیمی کی جگہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جیمز فوسٹر کو پشاور زلمی کا نیا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے، 7 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے جیمز فوسٹر گزشتہ روز کراچی پہنچ چکے ہیں۔

    پی ایس ایل 7 کے لیے ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہوں گے، جب کہ ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ کے فرائض محمد اکرم سر انجام دیں گے۔

    پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

    واضح رہے کہ ڈیرن سیمی 6 برس سے پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں، تاہم اب ذاتی مصروفیات کی وجہ سے انھوں نے پشاور زلمی کا حصہ بننے سے معذرت کر لی ہے۔

  • 6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، ڈیرن سیمی کا رد عمل

    6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، ڈیرن سیمی کا رد عمل

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان دورے کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

    ڈیرن سیمی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سیریز کی اچانک منسوخی کے کچھ ہی دیر بعد ایک ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں 6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، میرا بہترین تجربہ رہا، اور پاکستان کو میں نے ہمیشہ محفوظ ملک پایا۔

    انھوں نے لکھا کہ سیریز کی منسوخی کی خبر سن کر انھیں بہت مایوسی ہوئی، سیکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کرنے پر افسوس ہوا ہے، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونے سے پاکستانی کرکٹ کو بڑا نقصان ہوگا۔

    انھوں‌ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پی سی بی اور حکومت پاکستان نے ملک میں‌ کرکٹ کی واپسی کے لیے بڑی محنت کی، میں‌ ایک بار پھر کہوں‌ گا کہ میں‌ جن محفوظ ترین مقامات پر کرکٹ کھیل چکا ہوں‌ ان میں‌ پاکستان ایک ہے، وہاں‌ کے شائقین زبردست ہیں، جب میں‌ پاکستان میں‌ ہوتا ہوں‌ تو خود کو گھر پر محسوس کرتا ہوں، اس وقت میں‌ خاصا مایوس ہوں۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ ہونے جا رہا تھا، اچانک کیوی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    بعد ازاں، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کیوی ہم منصب سے فون پر بات کی، جس میں جیسنڈا آرڈرن نے سیریز کی منسوخی کی استدعا کی۔

    نیوزی لینڈ کے ساتھ اب آئی سی سی میں بات کریں گے: چیئرمین پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کو جواز بنا کر ٹور ختم کرنا بہت افسوس ناک ہے، نیوزی لینڈ سے اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بات کریں گے۔

    ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ 24 سے 48 گھنٹے میں کریں گے۔

  • ڈیرن سیمی اور سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم

    ڈیرن سیمی اور سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم

    کراچی : پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں، سیمی نے کہا  فائنل میں اچھا مقابلہ ہوگا جبکہ سرفراز کا کہنا تھا کہ  فائنل میں جیتنےکی پوری کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپنےٹیم ممبرز کو لیڈر بننے کے لیےحوصلہ دیتا ہوں، پی ایس ایل کے ہر میچ میں بھرپور مقابلہ کیا، اس دوران دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے دیکھنے کو ملے۔

    ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شین واٹسن تجربہ کار بیٹسمین ہیں، اپنی فارم انجوائے کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں بولنگ کی کوالٹی بہترین ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان نے کہا فائنل میں اچھا مقابلہ ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بہتر ٹیم ہے، پشاورزلمی کے کھلاڑی ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔

    فائنل میں جیتنےکی پوری کوشش کریں گے، سرفراز احمد


    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے نیوز کانفرنس میں کہا تیسری بار فائنل کھیل رہے ہیں، فائنل میں جیتنےکی پوری کوشش کریں گے، کرکٹ کا جومعیار یہاں دیکھنےکومل رہا ہے، دبئی میں نہیں ملا۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا ہرکسی کی خواہش ہوگی کہ فائنل جیتے، ٹاپ آرڈر اچھا کھیلےتو ہم کوئی بھی ہدف حاصل کرسکتےہیں ، پی ایس ایل بہترین لیگ ہے، جس معیارکی باؤلنگ پی ایس ایل میں ہے کہیں اور نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا دنیا نے دیکھا ہے پاکستان میں معیاری کھیل ہورہاہے، کوئٹہ کی ٹیم ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرےگی، ٹاس کی اپنی جگہ بہت اہمیت ہے، وکٹیں جلدگریں تو ہدف کےتعاقب میں مشکلات ہوتی ہیں۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا ہمارا ٹاپ آرڈر اچھاکھیل رہاہے ، پاکستان میں کرکٹ ہوتو بلےبازبھی ملیں گے، احسان علی نے بھی دکھایا کہ وہ صلاحیت مند ہیں۔

    یاد رہے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل کل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔

  • غیرملکی کھلاڑی اردوسیکھ گئے، سیمی نے پاکستان کا نعرہ لگا دیا

    غیرملکی کھلاڑی اردوسیکھ گئے، سیمی نے پاکستان کا نعرہ لگا دیا

    کراچی : پاکستان کے مہمان بننے والے عالمی کھلاڑیوں نے اردو کے ساتھ ساتھ پشتو زبان کے الفاظ بھی سیکھ لیے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان زندہ باد کا زوردار نعرہ بھی لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کھلینے کیلئے کراچی آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں پاکستانیوں کی بہترین میزبانی کا اثر ہوگیا۔ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے، پشتو اور اردو میں بات کرکے لوگوں کے دل جیت لئے۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے تماشائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ہو کراچی ۔ جس پر لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، اختتامی تقریب میں سیمی، فلیچر اور حسن علی جھوم اٹھے

    ڈیرن سیمی نے مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا، کھچاکھچ بھرے اسٹیڈیم میں جے پی ڈومینی نے بھی کراچی والوں کو سلام پیش کیا، کرکٹ کے دیوانے کراچی والوں کے جذبے کو عالمی کھلاڑیوں نے خوب سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • شاہد آفریدی کا پاکستان میں کرکٹ کی سپورٹ کےلیےڈیرن سیمی سےاظہارتشکر

    شاہد آفریدی کا پاکستان میں کرکٹ کی سپورٹ کےلیےڈیرن سیمی سےاظہارتشکر

    کراچی: کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل فائنل کے میچ کے لیے ڈیرن سیمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں پاکستان میں کرکٹ کی سپورٹ کے لیے ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا۔

    شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے ڈیرن سیمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


    پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، زلمی کپتان ڈیرن سیمی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ شاہد آفرید ی کا متبادل نہیں ہوں وہ تو چمپئین ہیں۔

    ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ انہوں نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے بہترین ملک قرار دیا تھا۔


    چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے، شاہد آفریدی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کا اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کا انتظار کررہا تھا، چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔