Tag: Dark Circles

  • آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا یقینی خاتمہ، ماہرین کے قیمتی مشورے

    آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا یقینی خاتمہ، ماہرین کے قیمتی مشورے

    آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے انسان کی شخصیت کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں، جنہیں میک اپ یا کنسیلر کے ذریعے مؤثر طریقے سے چھپایا نہیں جاسکتا۔

    ان سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے کیا طریقے یا علاج ہے اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرمالوجسٹ ڈاکٹر بتول اور ڈاکٹر لائبہ شیخ نے ناظرین کو مفید مشورے دیئے۔

    اس سلسلے میں ایک خاتون کالر نے فون پر بتایا کہ میرے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں مجھے کسی نے پی آر پی کروانے کا مشورہ دیا جس میں نے چار مرتبہ پی آر پی کروائی جس سے بجائے فائدہ ہونے کے نقصان ہوا اور چہرے کی جلد پر خراشیں پڑگئیں اور ساتھ سوجن بھی آگئی۔

    ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو ڈاکٹر نے پی آر پی کا مشورہ اس لیے دیا ہوگا کہ ان کی سیاہ حلقے بھی ختم ہوجائیں گے اور پگمنٹیشن بھی ٹھیک ہوجائے گی، کیونکہ پی آر پی سے بہت فرق پڑتا ہے۔

    پی آر پی کیا ہے؟

    ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ پلیٹلیٹ رچ پلازما (پی آر پی) یعنی پلیٹلیٹ سے بھرپور پلازما انجیکشن ایک ایسا علاج ہے جو آپ کے جسم کو ٹینڈنائٹس جیسی چوٹوں اور گٹھیا جیسی حالتوں سے ٹھیک ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ مریض کا خون لے کر اس میں سے پیلے اور سرخ پارٹ کو الگ کیا جاتا ہے اور پھر یلو پارٹ یعنی پلازما کا انجکشن لگایا جاتا ہے۔

    سیاہ حلقوں

    انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے نہایت ضروری ہے کہ پہلے بلڈ ٹیسٹ (سی بی سی) کروایا جائے اور پھر انجیکشن لگایا جائے کیونکہ یہ ہر کسی کے لیے مفید نہیں۔

    اس کے علاوہ سیاہ حلقوں کے علاج کیلئے ’کاربوکسی‘ بھی بہت کارآمد عمل ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ مریض کو کاربن جیل لگایا جاتا ہے، پھر اس میں لیزر شاٹ دیئے جاتے ہیں۔ جس سے سیاہ حلقے اور پگمنٹیشن میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

  • صرف 3 روز میں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم کرنے کا آسان طریقہ

    صرف 3 روز میں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم کرنے کا آسان طریقہ

    آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جانے کی عمومی وجہ نیند کا پورا نہ ہونا ہوتا ہے، تاہم اس کی اور بھی کئی دیگر وجوہات ہوتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس شیخ نے صرف 3 روز میں سیاہ حلقے ختم کرنے کا ٹوٹکا بتایا۔

    اس کے لیے 1 چمچ پانی، آدھا چمچ کافی اور 2 قطرے کیسٹر آئل اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اسے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے لیٹ جائیں، آدھے گھنٹے بعد صاف پانی سے دھو کر دوبارہ کیسٹر آئل لگا لیں۔

    ڈاکٹر بلقیس کے مطابق اس طریقے سے صرف 3 روز میں نیند کی کمی سے آنکھوں کے نیچے پڑ جانے والے حلقے ختم ہوجائیں گے۔

    نیند کی کمی کے علاوہ ہاضمے کے مسائل بھی حلقوں کا سبب بن سکتے ہیں، اس کے لیے انجیر نہایت فائدہ مند ہے۔

  • آنکھوں کے نیچے حلقے کیسے ختم کیے جائیں؟

    آنکھوں کے نیچے حلقے کیسے ختم کیے جائیں؟

    آنکھوں کے نیچے اگر سیاہ حلقے ہوں تو پورے چہرے کا تاثر خراب ہوسکتا ہے، اس سے چھٹکارا پانا مشکل تو ہوتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔

    اکثر آنکھوں کے پپوٹوں کی رنگت چہرے کی جلد کی نسبت کافی گہری ہوجاتی ہے جس سے چہرہ تھکا ہوا اور مضطرب محسوس ہوتا ہے، یہ عموماً نیند کی کمی، جلدی الرجی، حمل، جینیات، ادویات کا استعمال، سورج کی مضر شعاعیں، غیر صحت مند طرز زندگی اور عمر رسیدگی کی وجہ سے جنم لینے لگتے ہیں۔

    آنکھوں کے گرد جلد کی رنگت کا گہرا ہونا کوئی خطرے کی بات نہیں ہے لیکن یہ بنیادی صحت کے مسائل کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

    اس کے لیے ضروری ہے کہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھا جائے، ہائیڈریٹ رہنا آپ کی مجموعی صحت اور جلد کی تندرستی کے لیے انتہائی اہم ہے، سوتے وقت سر کو اونچا کرنا بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    اس کے لیے کچھ قدرتی علاج بھی اس ضمن میں کار گر ثابت ہوں گے جو یہاں پیش کیے جارہے ہیں۔

    ٹماٹر

    ٹماٹر ایک مقبول قدرتی علاج ہے، اس کا مسلسل استعمال سیاہ دھبوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

    ٹماٹر کا ایک ٹکڑا براہ راست ہر آنکھ پر 10 منٹ کے لیے رکھ سکتے ہیں، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں تین بار اس عمل کو دہرائیں۔

    کھیرا

    کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں کے گرد گہری رنگت کو صاف کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتے کیونکہ ان میں جلد کو ہلکا کرنے کے ساتھ تیزابی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔

    ٹماٹر کے ٹکڑوں کی طرح کھیرے کے ٹکڑوں کو 10 سے 15 منٹ تک آنکھوں پر رکھا جاسکتا ہے۔

    ٹی بیگز

    سبز اور کالی چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سوزش اور رنگت کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، دو استعمال شدہ ٹی بیگز کو 2 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھنے کے بعد انہیں 15 منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھیں، ساتھ ہی پلکوں پر بادام کے تیل کا مساج بھی کریں۔

  • ایسا ٹوٹکا جو آنکھوں کے نیچے حلقوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کردے

    ایسا ٹوٹکا جو آنکھوں کے نیچے حلقوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کردے

    آنکھوں کے نیچے حلقے پڑ جانا اور آنکھوں کے نیچے کی جلد کی سوجن ایک عام مسئلہ ہے تاہم اس سے نہایت آسانی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے حلقوں سے چھٹکارے کا نہایت آسان حل بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک مٹی کے پیالے میں تھوڑا سا پانی لے کر ایک چمچ سونف اس میں بھگو دیں، تھوڑی دیر بعد اس میں دھنیے کی ڈنڈیاں ڈالیں اور چمچے سے کرش کر کے اس کا عرق نکال لیں۔

    اس میں کالا نمک اور خشک دودھ کا ایک چمچ شامل کریں اور رات سونے سے قبل اسے لگائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان تمام اشیا میں منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کے نیچے دوبارہ حلقے نہیں بننے دیتے۔

    اس آمیزے کو رات میں لگا کر صبح دھو لیں، اور صبح بھی 4 سے 5 گھنٹے کے لیے لگایا جاسکتا ہے۔

  • آنکھوں میں سوجن یا ورم، احتیاط کیسے کی جائے؟

    آنکھوں میں سوجن یا ورم، احتیاط کیسے کی جائے؟

    آنکھوں کے نیچے پڑنے والے سیاہ حلقے اور سوجن خواتین کی خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ خواتین آنکھوں کی دلکشی اور خوبصورتی بڑھانے پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔

    آج کے دور میں روز مرہ کی مصروفیات، ذہنی و جسمانی صحت، غذائی عادات اور رہن سہن میں پہلے کی نسبت کافی حد تک نمایاں تبدیلی پیدا ہوگئی ہے، مصروفیت کے اس دور میں اب انسان اپنی ظاہری خوبصورتی اور دلکشی سے بھی غافل ہو گیا ہے۔

    کیا آپ آنکھوں کی سوجن سے دوچار ہیں؟ آپ کی عمر بڑھنے کے ساتھ یہ کوئی غیر معمولی مسئلہ نہیں ہے۔

    سیدتی میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق جینیاتی عوامل، آنکھوں میں تناؤ یا پھر جلد کے مسائل یا روزمرہ کی غیر صحت بخش عادات آنکھوں میں سوزش کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ آنکھوں کے نیچے کھیرے رکھنے یا کچھ کریم استعمال کرنے کے بجائے اس کی وجہ تک پہنچنا زیادہ مفید ہوسکتا ہے۔

    آنکھوں میں سوجن اور ورم کا کیا سبب ہوتا ہے؟

    جسم میں کسی بھی وقت ضرورت سے زیادہ سوجن ہوسکتی ہے، اسے ورم ہونا کہتے ہیں۔ چونکہ آنکھوں کے آس پاس کی جلد فطرت کے مطابق پتلی ہوتی ہے ، اس وجہ سے یہ سوجن کے علاوہ سیاہ ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

    کچھ لوگوں کو حیرت ہوسکتی ہے کہ اس حصے میں مائع کیوں جمع ہوتے ہیں اور اس میں سوجن کیوں آتی ہے؟ اس کی بڑی وجہ آپ کی کچھ عادتیں ہیں۔

    آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپ خود اپنی آنکھوں کی سوجن میں کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں کچھ چیزیں ہیں جو آپ کرتے ہیں اس سے آپ کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    بہت زیادہ نمک کھانا

    سب سے پہلے کھانے میں اپنے نمک کی مقدار کو چیک کریں۔ نمک خود بخود جسم کے مائع کو اکٹھا کرلیتا ہے جو آپ کی آنکھوں اور دل کے لیے اچھا نہیں ہے۔ دل کا دورہ پڑنا اور فالج ہونے کی یہی وجہ بنتا ہے، تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ روزانہ 2300 ملی گرام سے زیادہ نمک نہ لیں۔

    کم مقدار میں پانی پینا

    جب جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے تو آنکھیں پھول جاتی ہیں۔ دراصل، آنکھوں کے آس پاس کے حصے رگوں اور اعصاب سے بھرے ہوئے ہیں، پانی کی مقدار میں اضافہ کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ کافی پانی پی رہے ہیں۔

    کم سونا

    جب آپ کو مناسب آرام نہیں ملتا تو آپ اگلی صبح صرف اپنی آنکھوں میں دیکھ کر ہی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ جب مناسب نیند نہیں لیں گے ت آنکھوں کے گرد سوجن ہوگی۔ رات کو کم از کم 6-8 گھنٹے اچھی نیند لینا اور مناسب آرام حاصل کرنا آنکھوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

    رات کو میک اپ نہ دھونا

    خواتین آنکھوں کے نیچے کے حصے میں بھی میک اپ کا ستعمال کرتی ہیں جاسکتا ہے اس لیے اس حصے کو تروتازہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ رات کو اپنے چہرے کو دھوئیں۔

    تمباکو کی مصنوعات کا استعمال

    سگریٹ میں موجود زہریلا مواد جلد کی لچک کو ختم کردیتا ہے، جنیکوٹین ، سگریٹ میں پایا جانے والا مادہ آپ کو متحرک رکھتا ہے اور نیند کی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

    سورج کی تیز روشنی کا سامنا کرنا

    سورج کی گرمی سے جلد کے ان خلیوں کو نقصان ہوتا ہے جو آپ کی جلد کو لچکدار بناتے ہیں۔ سورج کے سامنے آنے کے دوران سورج کو براہ راست دیکھنے سے اجتناب کریں۔

  • 15 منٹ میں آنکھوں کے حلقے ختم کرنے کا طریقہ

    15 منٹ میں آنکھوں کے حلقے ختم کرنے کا طریقہ

    نیند پوری نہ ہونا اور رات دیر تک جاگنا عام ہوچکا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے گہرے سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں، تاہم ان حلقوں کو نہایت آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے آنکھوں کے حلقے فوری دور کرنے کا مؤثر طریقہ بتایا۔ اس طریقے سے آنکھوں کی سوجن اور حلقے 15 منٹ کے اندر ختم ہوسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ آم کا موسم ہے اور اس کے چھلکے میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے، ان چھلکوں کو پھینکیں مت۔

    آم کے چھلکے کو اسٹیل کے چمچ پر اچھی طرح رگڑیں، اس کے بعد اس پر وٹامن سی کے 2 قطرے ٹپکائیں اور چمچے کو فریزر میں رکھ دیں۔

    ٹھنڈا ہوجانے کے بعد اسے نکال کر الٹی طرف سے آنکھوں پر مساج کریں، آنکھوں کی سوجن اور حلقے فوراً ختم ہوجائیں گے۔

    ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ چمچے کا اسٹیل جلد کے اندر فائبر کو جوڑتا ہے، ایسے افراد جن کی گردن یا چہرے پر جھریاں پڑ رہی ہوں اور جلد ڈھیلی ہو وہ چمچے کو اسی طرح فریز کر کے پورے چہرے پر اس کا مساج کرسکتے ہیں۔

  • آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کا آسان ٹوٹکا

    آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کا آسان ٹوٹکا

    آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے چہرے کی خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے طرح طرح کے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں سیاہ حلقے ختم کرنے کا نہایت آسان اور آزمودہ طریقہ بتایا گیا جسے آپ بھی آزما سکتے ہیں۔

    اس کے لیے دو چمچ کچے دودھ میں ایک چمچ عرق گلاب ملائیں اور اس میں کاٹن پیڈ بھگو کر فریج میں رکھ دیں۔

    ٹھنڈا ہونے کے بعد کاٹن پیڈ نچوڑیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھیں۔ یہ ٹوٹکا روزانہ آزمانے سے 10 دن میں سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

  • آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے تجاویز

    آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے تجاویز

    آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے آپ کی شخصیت کا ایک برا تاثر چھوڑتے ہیں۔ یہ آپ کی غیر صحت مند طرز زندگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ مرد و خواتین دونوں ہی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

    ایک عام خیال یہ ہے کہ یہ عموماً نیند کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ خیال کسی حد تک درست بھی ہے، لیکن اس کے علاہ بھی اس کی کئی وجوہات ہیں۔ آئیے پہلے ان وجوہات کو جانتے ہیں۔

    نیند کی کمی

    ہر شخص کے لیے 8 گھنٹے کی نیند از حد ضروری ہے۔ اگر نیند پوری نہیں ہوگی تو سب سے پہلے آنکھوں کے نیچے حلقے ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔ اس کے بعد یہ آپ کی دماغی صحت کو متاثر کرنا شروع کرتی ہے اور آپ چڑچڑاہٹ اور تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    ان تمام مسائل سے بچنے کا حل یہ ہے کہ تمام کام وقت پر مکمل کیے جائیں اور جلدی سویا اور جلدی اٹھا جائے تاکہ نیند پوری ہوسکے۔

    ذہنی تناؤ

    مستقل ذہنی تناؤ میں مبتلا رہنے کے باعث آپ کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے اور یہ آپ کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کا سبب بھی بنتا ہے۔

    پانی کی کمی

    آنکھوں کے نیچے حلقوں کی ایک اہم وجہ پانی کی کمی ہے۔ دن میں 8 گلاس پانی پینا مختلف جسمانی مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔

    ہارمونز میں تبدیلی

    جسم میں مختلف اقسام کی ہارمونل تبدیلیاں بعض اوقت جسم پر منفی اثرات بھی مرتب کرتی ہیں جن میں سے ایک آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہونا ہے۔

    سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے تجاویز

    آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو نیند پوری کریں۔

    جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

    کمپیوٹر، موبائل اور ٹی وی کا استعمال کم کریں۔ ان سے نکلنے والی نیلی روشنی آنکھوں کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔

    متوازن غذا کا استعمال کریں۔ آنکھوں کے لیے مفید غذائیں جیسے گاجر، کھیرا وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں۔

    آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے کھیرا سب سے بہترین نسخہ ہے۔ کھیرے کے ٹکڑے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے نہ صرف آنکھوں کے حلقے ختم ہوں گے بلکہ آنکھوں کی چمک میں بھی اضافہ ہوگا۔

    ایک اور ترکیب ٹی بیگز استعمال کرنے کی ہے۔ ٹی بیگز کو پانی میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر آنکھوں پر رکھیں۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

    آفس میں کمپیوٹر پر کام کرنے کے دوران ہر 20 منٹ بعد 20 سیکنڈ کے لیے اسکرین سے نظر ہٹا کر 20 فٹ دور دیکھیں۔ یہ آنکھوں کے تمام مسائل کے ایک بہترین ورزش ہے۔

    فرصت کے اوقات میں دونوں ہتھیلیوں کو رگڑ کر گرم کریں اور انہیں اپنی آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے آپ کی آنکھوں کی تھکن دور ہوجائے گی۔