Tag: darkhuwast mustrad

  • عدالت نے لیگی رہنما خواجہ حسان کیخلاف درخواست مسترد کردی

    عدالت نے لیگی رہنما خواجہ حسان کیخلاف درخواست مسترد کردی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ حسان کے بطور چیئرمین یوسی منتخب ہونے کے خلاف دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کردی ۔

     تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک شہری مسعود عزیز نے خواجہ حسان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی جس میں خواجہ حسان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    جسٹس شاہد کریم نے دائر درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سےعدالت کو بتایا گیا کہ خواجہ حسان چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

    چیئرمین یوسی منتخب ہونے سے چند روز قبل ہی انھوں نے عہدہ چھوڑا جبکہ قانون کے مطابق سرکاری عہدے کے بعد دو سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لیا جاسکتا مگر اس کے باوجود خواجہ حسان بلامقابلہ چیئرمین یوسی ایک سو سات منتخب ہوئے۔

    عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نےریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات نہیں اٹھائے لہذا درخواست ناقابل سماعت ہے۔

    جسٹس کریم نے درخواست پر چند روز پہلے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔

  • عبد الرشید گوڈیل کی بیرون ملک علاج کیلئے درخواست مسترد

    عبد الرشید گوڈیل کی بیرون ملک علاج کیلئے درخواست مسترد

    کراچی : قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےایم کیو ایم کے رہنما عبد الرشید گوڈیل کی ملک سے باہرعلاج کے لئے کی جانے والی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی بیرون ملک جا کر علاج کی درخواست کو 1997 میں جاری ہونے والے وزیراعظم کے حکم کے تحت مسترد کردیا۔

    گزشتہ ماہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہو نے والے عبد الرشید گوڈیل نے بیرونِ ملک علاج کے لئے قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا جسے قومی اسمبلی نے مسترد کردیا۔

    ذرائع کے مطابق خط میں وزیر اعظم کے دئیے گئے1997 کےآرڈر کا حوالہ بھی دیا گیا جبکہ کئی اراکین اورپا رلیمنٹ کے افسران بیرون ملک علاج کرواچکے ہیں مگر خط میں اس بات کا ذکر موجود نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو گزشتہ ماہ بہادرآباد کے علاقے میں قاتلانہ حملے کے دوران 5 گولیاں لگی تھیں جبکہ اس حملے میں ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔

    ایم کیو ایم رہنما کو زخمی حالت میں لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کو کئی روز تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

  • لاہورہائیکورٹ: وزیرِاعظم کونااہل قراردینے کی درخواست مسترد

    لاہورہائیکورٹ: وزیرِاعظم کونااہل قراردینے کی درخواست مسترد

    لاہور: ہائیکورٹ نے وزیرِاعظم نوازشریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔عدالت نے قراردیا کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریرسیاسی معاملہ ہے، جس پر عدالتی کارروائی نہیں ہونی چاہئیے،عدالت نےدرخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

    درخواست گزار نے موٗقف اختیارکیا تھاکہ وزیراعظم نےفوج سے ثالثی کے معاملے پر غلط بیانی کی لہذا وہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے اس لئے نااہل قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ وزیرِاعظم میاں نوازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ازخودآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔