Tag: Daron attack

  • شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری30شدت پسندہلاک

    شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری30شدت پسندہلاک

    بنوں: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نےآپریشن عضب کے دوران تیس دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں حملہ کیاگیاجس کے دوران تیس دہشتگردمارے گئے ان دہشتگردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں، جبکہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

  • شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق، دو زخمی

    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق، دو زخمی

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    شمالی وزیر ستان ایجنسی کی تحصیل شوال پاک افغان سرحد کے قریب ایک گاڑی پر امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملہ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ڈرون حملے کے بعد گاڑی میں فورا آگ لگ گئی، دھماکے کی آواز سن کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہنگامی کارروائیاں شرور کردیں۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر اب بھی امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی سطح پر پروازیں جاری ہے جس سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

  • شمالی وزیرستان : امریکی ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک ،آٹھ زخمی

    شمالی وزیرستان : امریکی ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک ،آٹھ زخمی

    شمالی وزیرستان :ڈرون طیارے کی پروازیں بدستور جاری ہیں، شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے منگورتی میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے،افغانستان سے آپریٹ ہونے والے امریکی ڈرون طیارے نے طالبان کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق جس گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ مقامی کمانڈر حبیب اللہ کا گھر ہے۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے طالبان کے کمانڈر کے گھر پر دومیزائل فائر کیے۔

    حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے فوری طور پر تصدیق نہ ہو سکی ۔ ڈرون طیاروں نے کافی دیر تک علاقے میں پروازیں کیں جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کند گھڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔