Tag: Darra Adam Khel

  • آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    راولپنڈی : ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں اسنیپ چیکنگ کےدوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیاراورگولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    سیکیورٹی فورسزنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے درہ آدم خیل میں اسنیپ چیکنگ کےدوران ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بر آمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جیز، 30 بور اورنائن ایم ایم کے پستول شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، 14غیرملکی گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد


    اس کے علاوہ ہتھیاروں میں چھوٹی مشین گن، پسٹل، رائفلز اورگولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں، سیکیورٹی فورسز نے موقع سے تین افراد کو بھی حراست میں لےلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: بلوچستان، دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ، پانچ گرفتار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ: اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے اسمگل ہونے والے اسلحےکی بھاری کھیپ پکڑتے ہوئے دو بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ غیر سے تین افراد اسلحے کی بھاری کھیپ لے کر گوجرانوالہ لارہے ہیں، جس پر مقامی پولیس نے بس اسٹینڈ کے اردگرد پولیس اہلکار تعینات کر کے چیکنگ کا عمل شروع کردیا تھا۔

    پڑھیں:  مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    پولیس اہلکاروں نے بس کے اسٹینڈ پر پہنچتے ہی کامیاب کارروائی کی اور تین ملزمان کو حراست میں لے کر اُن سے اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی جس میں 41 رائفلز، 30 پسٹلز اور 30 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

    پولیس افسران نے گرفتار ملزمان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان میں دو سگے بھائی نجیب اللہ، کلیم اللہ  اور تیسرا شخص ہارون کو گرفتار کیا گیاہے جن کا تعلق کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل سے ہے۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر تینوں ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔