Tag: Darren Sammy

  • پاکستان میں کرکٹ کی بحالی، ڈیرن سیمی کو صلہ مل گیا

    پاکستان میں کرکٹ کی بحالی، ڈیرن سیمی کو صلہ مل گیا

    پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ان کی خدمات کا صلہ مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی تصویر شیئر کی ہے، ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سیمی نے لکھا کہ ’جی ہاں یہ میں ہوں جسے ستارہ پاکستان سے نوازا جارہا ہے جو کہ میرے لیے فخر کی بات ہے‘۔

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ ” کرکٹ نے مجھے پوری دنیا گھمائی، جس کی مدد سے میں نے دنیا کی حیرت انگیز جہگوں کو دیکھا اور لطف اندوز ہوا، پاکستان یقیناً ان جگہوں میں سے ایک ہے۔

    ڈیرن سیمی نے کہا کہ "ایک ایسی جگہ جو ہمیشہ مجھے اپنا گھر محسوس ہوتی ہے”، حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ستارہ پاکستان کا حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے پاکستان کی مقبول ترین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔

    ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازنے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ انہیں مبارک باد بھی پیش کی جارہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Daren (@darensammy88)

     

  • "کیا میں دوبارہ کرکٹ کھیلوں؟” ڈیرن سیمی نے یہ جملہ کب استعمال کیا؟

    "کیا میں دوبارہ کرکٹ کھیلوں؟” ڈیرن سیمی نے یہ جملہ کب استعمال کیا؟

    دبئی: پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے راولپنڈی ایکسپریس کی باؤنسر دیکھ کر دل میں کیا سوچا تھا، جانئے ان کی زبانی

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا کہ جب میں نے سال دو ہزار چار کی چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیبیو کیا تو مجھے یاد ہے کہ پاکستان ہیمپشائر کے روز باؤل گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل تھا، پاکستان کے پاس محمد سمیع ، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے فاسٹ بولر موجود تھے۔

    ڈیرن سیمی نے بتایا کہ میچ کے دوران شعیب اختر نے برائن لارا کو بائونسر مارا، جس کے باعث برائن لارا تقریبا بیہوش ہوکر گر گئے تھے، میں ڈریسنگ روم میں یہ ماجرا دیکھ رہا ہے، اس وقت میں انیس سال کا تھا،اس وقت میں نے خود سے سوال پوچھا کہ کیا میں دوبارہ کرکٹ کھیلوں؟
    یاد رہے کہ شعیب اختر نے ستمبر 2004 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں برائن لارا کو خطرناک باؤنسر کرائی تھی جو ان کے سر پر لگی تھی لارا اس کے بعد بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

    برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 131 ٹیسٹ اور 299 ون ڈے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں بالتریب 11 ہزار 953 اور 10 ہزار 405 رنز بنائے، ٹیسٹ میچ میں لارا کا بڑا انفرادی اسکور 400 ناٹ آؤٹ اور ایک روزہ میچ میں 169 ہے۔

    شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں خطرناک بولنگ اسپیل کرتے ہوئے متعدد بلے باز جن میں گیری کرسٹن، گنگولی، سچن ٹنڈولکر کو اپنی طوفانی باؤنسر سے پریشان کیے رکھا۔

  • ‘دل دل پاکستان، جان جان پاکستان’ ، ڈیرن سیمی کا جشن آزادی پر پیغام

    ‘دل دل پاکستان، جان جان پاکستان’ ، ڈیرن سیمی کا جشن آزادی پر پیغام

    اسلام آباد : سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر  پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا دل دل پاکستان، جان جان پاکستان۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں ، پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے پیغام میں  پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو جشن آزادی مبارک دیتے ہوئے ملی نغمے دل دل پاکستان، جان جان پاکستان کے بول لکھے۔

    یاد رہے حکومت نے ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکافیصلہ کیا تھا ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کو اعزازی شہریت اوراعلیٰ سول ایوارڈسے نوازا جائے۔

    خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔

  • آئی پی ایل : ڈیرن سیمی بھارتی کھلاڑیوں کی بدسلوکی پر برہم

    آئی پی ایل : ڈیرن سیمی بھارتی کھلاڑیوں کی بدسلوکی پر برہم

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مقبول ترین غیر ملکی کھلاڑی اور سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ جب وہ آئی پی ایل میں حیدر آباد سن رائزرز ٹیم کا حصہ تھے تو انہیں کالو کہہ کر پکارا جاتا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام  پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں نسل پرستانہ جملے سننے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑیوں پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

    اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے خود کو کالو کہنے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ساتھ سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کو بھی ان ہی الفاظ سے پکارا جاتا تھا۔

    پشاور زلمی کے سابق کپتان نے کہا کہ پہلے انہیں لگتا تھا کہ کالو کا مطلب طاقتور ہوتا ہے، تاہم بعد میں اس لفظ کے اصل معنی معلوم ہوئے۔

    سال 2014 کے ایڈیشن میں ڈیرن سیمی نے آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کی تھی جہاں ان کی ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچے میں بھی ناکام رہی تھی۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی نسلی تعصب کے خلاف میدان میں آگئے، ان کا کہنا تھا کہ خاص مذہب کی وجہ سے کسی جگہ گھر نہ خرید سکنا بھی نسلی تعصب ہے۔

    واضح رہے کہ ڈیرن سیمی نے یہ معاملہ ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی سفید فام امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل کے خلاف بلیک لائیوز میٹر (سیاہ فام لوگوں کی زندگی کی اہمیت ہے) مہم جاری ہے اور اس مہم کی حمایت میں اور جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف ڈیرن سیمی بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کا اظہار کر چکے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دے دیا

    اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے  ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ سے ملاقات میں  پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دے دیا اور پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کوگرمجوشی سےمبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ایس ایل اور پاکستان میں کرکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کر دیں، پہلے پی ایس ایل ایسا نہیں تھا جو اب ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دبئی میں میچز کی وہ شکل نہیں جو پاکستان میں ہے، کوشش ہےاور بھی ایونٹ کرائیں جسے سے عوام کو تفریح کےمواقع ملیں۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کوگرمجوشی سےمبارکباد دیتے ہوئے کہا اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم سے کراچی کنگز کےمالک سلمان اقبال اور ٹیم منیجمنٹ کی ملاقات

    وزیراعظم نے جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہتے ہوئے کہا خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں ، تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں ، یہ دنیا کو پاکستان کامثبت پیغام ہے

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹیم مینجمنٹ کی ملاقات ہوئی تھی،
    وزیراعظم نے پی ایس ایل کیلئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونا خوش آئندہے، ایونٹ سے ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔

    اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک نے پی ایس ایس 5 کے ملک میں انعقاد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرانے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

  • ڈیرن سیمی کا پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر خوشی کا اظہار

    ڈیرن سیمی کا پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر خوشی کا اظہار

    کراچی : ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی پاکستان نے اعزازی شہریت ملنے پر مشکور ہیں اور کہا پاکستان میں اعلیٰ سول ایوارڈملنااعزازکی بات ہے، بے حد محبت ملنے پر پاکستان کا شکریہ اداکرتاہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان میں اعلی سول ایوارڈملنااعزازکی بات ہے،2017میں صحیح سمت میں قدم اٹھایا، آج دیکھیں کہاں پہنچ گئے، تمام غیرملکی کھلاڑیوں نےاپناکرداراداکیا۔

    ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ محبت نچھاورکرنےپرپاکستان کاشکریہ اداکرتاہوں، ہم چاہتےتھےپاکستانی اپنی سرزمین پرکرکٹ دیکھیں۔

    مزید پڑھیں : ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی ڈیرن سیمی کوپاکستان کی اعزاز شہریت دینےکافیصلہ

    یاد رہے حکومت نے ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکافیصلہ کیا تھا ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کواعزازی شہریت اوراعلیٰ سول ایوارڈسےنوازاجائے۔

    خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔

    ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

  • ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی ڈیرن سیمی کوپاکستان کی اعزازی شہریت دینےکافیصلہ

    ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی ڈیرن سیمی کوپاکستان کی اعزازی شہریت دینےکافیصلہ

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو 23مارچ کو پاکستان کے اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکافیصلہ کیا ہے ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کواعزازی شہریت اوراعلیٰ سول ایوارڈسےنوازاجائے۔

    خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔

    ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

  • ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں، میجر جنرل آصف غفور

    ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں، میجر جنرل آصف غفور

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان آمد اور پی ایس ایل میں شمولیت پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزار قائد پر حاضری دینے اور بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے پر  ویسٹ انڈیز  کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی پاکستان میں موجودگی ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

    مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی کی مزارِ قائد پر حاضری، قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلنے والے بلے باز ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

    ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا۔

    انہوں نے مزار قائد کے تعمیراتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

  • ڈیرن سیمی نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

    ڈیرن سیمی نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

    پشاور : ورلڈ چیمپئین ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، انہوں نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھی۔

    ورلڈ چیمپئین ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشاور آمد پر خوب سیر سپاٹے کیے اور مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے، سیمی کو روایتی پشاوری چپل پیش کی گئی جسے انہوں نے فوراً پہن کر بھی دیکھا۔

    ویسٹ انڈین کرکٹر نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ بھی کیا اور اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپر اسٹار کو اپنے بیچ دیکھ کر بچے خوشی سے جھوم اٹھے۔

    اس موقع پر اسکول کے بچوں نے انہیں اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا ،سیلفیوں کے خوب دور بھی چلے، ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور آکرانہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

  • پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، زلمی کپتان ڈیرن سیمی

    پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، زلمی کپتان ڈیرن سیمی

    کراچی : پشاور  زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے، شاہد آفرید ی کا متبادل نہیں ہوں وہ تو چمپئین ہیں، پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین ملک ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  ڈیرن سیمی نے کہا کہ سو فیصد فٹ نہیں ہوں البتہ جس طرح لاہور میں کھیلا ایسے ہی کل بھی گراؤنڈ میں اتروں گا، ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

    پاکستان میں تماشائیوں کے جوش و خروش سے جذبہ ملتا ہے، کراچی میں پختون بہت ہیں، امید شاہد آفریدی تو چمپئین ہیں جن کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں عزت ملتی ہے، ہم دونوں بھائیوں کی طرح ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لیوک رونکی فارم میں ہے تو کامران اکمل بھی اپنی بہترین فارم میں ہیں، کامران اکمل پشاور زلمی کا مؤثر ہتھیار ہے، ہم نے کل کے لئے میچ پلان بنایا ہوا ہے امید ہے اس پر عمل کرکے میچ میں کامیابی حاصل کریں گے۔

    ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پرخوش ہوں یہ ملک کرکٹ کے لئے بہترین ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہماری ٹیم دورہ کررہی ہے،امید ہے وہ میچز بھی اچھے ہوں گے۔

    ڈیرن سیمی کا اہلیان کراچی کیلئے اردو میں اظہار تشکر

    اس سے قبل ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے ایک ریستوران میں بیٹھے بریانی کھارہے ہیں، ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اردو زبان میں کراچی والوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اپنے پیغام میں ڈیرین سیمی کا کہنا تھا کہ ’کراچی آپ سب کا بہت بہت شکریہ، کراچی کی بہترین بریانی کھائی اور مجھے بہت مزہ آیا ‘۔ اس سے قبل ڈیرن سیمی نے کراچی کے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آنے اور انہیں سپورٹ کرنے کا پیغام جاری کیا تھا جسے پورے ملک میں بے حد سراہا گیا۔