Tag: Daska

  • زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

    زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

    ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے گاؤں کوٹلہ سکھیا میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی، دونوں بچیوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچیوں میں 8 سالہ فاطمہ، 4 سالہ مرحا شامل ہیں۔

    اس سے قبل کامونکی کے ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 کمسن بہنیں دم توڑ گئیں جبکہ 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-arifwala-3-people-die-eating-poisonous-food/

    پولیس اہلکار راشد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا کھایا جس کے بعد راشد کی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت حالت بگڑ گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالت خراب ہونے پر تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت دم توڑ گئیں جبکہ دیگر افراد کو علاج کیلئے گوجرانوالہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

  • سانحہ سوات : 8 میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

    سانحہ سوات : 8 میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

    سانحہ سوات میں جاں بحق 8 افراد کی میتیں ڈسکہ پہنچ گئیں، میتیں پہنچنے پر گھروں میں کہرام مچ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سوات میں پیش آنے والے افسوسناک اور کربناک سانحے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 افراد کی میتیں ان کے شہر ڈسکہ پہنچادی گئیں، میتیں پہنچنے پر ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا، پورے شہر میں سوگ کا سماں ہے۔

    متوفیان کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور بچ جانے والوں سے مل کر دھاڑیں مار کر رو پڑے، 3میتیں ڈسکہ کلاں، 3محلہ لاریاں اور 2 محمد پورہ پہنچائی گئیں، یاد رہے کہ سانحہ سوات میں بچ جانے والے11افراد بھی ڈسکہ پہنچے ہیں۔

    دریائے سوات پورے خاندان سمیت اٹھارہ سیاحوں کو بہا کر لے گیا تھا۔ فضاگٹ کے مقام پر لوگوں نے کنارے کھڑے ہوکر یہ سانحہ دیکھا۔ ڈیڑھ گھنٹے منہ زور موجوں کے درمیان پھنسے بچے عورتیں اور جوان مدد کا انتظارکرتے رہے۔

    بےرحم موجیں ایک ایک کرکےسب کو بہا لےگئیں، گیارہ لاشیں نکال لی گئیں، پانچ کی تلاش جاری ہے، 13افراد کا تعلق ڈسکہ پانچ کا مردان سے تھا۔

    حادثےکے شکار خاندان کے مطابق متاثرہ خاندان گھر سے ناران کاغان جانے کے لیے نکلا، راستے میں سوات جانے کا پروگرام بن گیا۔

    صوبائی حکومت کی رپورٹ کے مطابق دریائے سوات کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 75 افراد ریلے میں پھنسے، 58 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : عینی شاہدین نے آنکھوں دیکھا حال بتا کر دل دہلا دیے

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دریا میں 18 لوگ پھنسے ہوئے تھے اور ہم سے مدد مانگ رہے تھے۔ ہم بے بس تھے کہ ان کو بچانے کے لیے کچھ نہ کر سکے، کیونکہ ان تک پہنچنے کے لیے ہمارے پاس رسی تھی اور نہ ہی کوئی کشتی۔

    انہوں نے کے پی حکومت کے بروقت ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے دعوے مسترد کر دیے اور سوات انتظامیہ پر برس پڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم  نے اطلاع دینے کے لیے سوات کے کنٹرول روم پر فون کیا، لیکن کسی نے فون ریسیو نہیں کیا۔ واقعہ کے دو گھنٹے بعد انتظامیہ اور ریسکیو عملہ آیا اور کام شروع کیا۔

    ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے میں پھنسے تمام افراد سیاح تھے، جو تفریح کرتے ہوئے دریا میں تھوڑا آگے چلے گئے کہ اچانک سیلابی ریلا آ گیا اور وہ اس میں بہہ گئے۔

    ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں سیلابی ریلوں کا الرٹ بھی جاری کر رکھا تھا۔ اس کے باوجود انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے، جو نا اہلی ہے۔ ا

     

  • ساس نند نے حاملہ بہو کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے نالے میں بہا دیے

    ساس نند نے حاملہ بہو کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے نالے میں بہا دیے

    ڈسکہ : ساس نند نے گھریلو ناچاقی پر حاملہ بہو کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کردیے، پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی مرلاں میں ساس کی بہو سے نفرت کا ہولناک انجام سامنے آیا ہے، ماں بیٹی نے مل کر سات ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکرے کئے اور دو بوریوں میں بند کرکے نالے میں پھینک دی۔

    گوجرانوالہ کے گاؤں کوٹ منڈ کی رہائشی 26 سالہ زہرہ کی شادی کوٹلی مرلاں کے قدیر سے چار سال قبل ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

    قدیر شادی کے بعد بیرون ملک چلا گیا تو ساس بہو میں ٹھن گئی ساس نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر بہو سے نفرت کی انتہا کردی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ زہرا کے والد نے سسرالیوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، دوران تفتیش ساس اور نند نے گھریلو تنازع پر بہو کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ مقتولہ زہرا 7 ماہ کی حاملہ تھی اور اس کا شوہر قدیر کاروبار کے سلسلے میں ملک سے باہر ہے۔

    ریسکیو 1122نے ملزمہ کی نشاندہی پر نالے سے مقتولہ زہرا کی لاش نکال کر موترہ پولیس کے حوالے کردی ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سوات میں بارامہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر بہو نے اپنی ساس کو قتل کردیا تھا۔

    واردات کے بعد بہو نے گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ کیا لیکن تفتیش کے دوران بہو نے اعتراف جرم کرلیا۔ جس کے بعد ملزمہ بہو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • پولیس اہلکار کی فائرنگ سے رکشہ سوار خاتون جاں بحق، شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی

    پولیس اہلکار کی فائرنگ سے رکشہ سوار خاتون جاں بحق، شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی

    ڈسکہ : پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی رکشہ پر فائرنگ سے شادی میں شرکت کیلئے جانے والی خاتون سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کا اظہر اپنی اہلیہ تنزیلہ، بہن اور بہنوئی کے ساتھ شادی میں شرکت کرنے رکشہ میں گاؤں جارہا تھا کہ پٹرولنگ پولیس اکبر پوسٹ کے تھانیدار وقاص نے ناکہ پر رکشہ نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں گولی تنزیلہ کے سر میں جا لگی اور وہ موقع پرہی دم توڑگئی، صدر پولیس نے اہکار کو گرفتار کرلیا ہے ، جس نے اقرار جرم کرلیا۔

    مقتولہ کے خاوند نے پولیس موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی نے نہیں روکا تھا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

    مقتولہ کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی ہے۔

  • گلاس مانگنے پر پورا ڈرم دے دیا، ڈسکہ امیدوار کی الیکشن کمیشن پر تنقید

    گلاس مانگنے پر پورا ڈرم دے دیا، ڈسکہ امیدوار کی الیکشن کمیشن پر تنقید

    ڈسکہ: این اے 75 سے ضمنی انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گلاس مانگنے پر الیکشن کمیشن نے پورا ڈرم دے دیا۔‘

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے کہا ریٹرننگ آفیسر کے پاس فارم 45 آنے پر نتیجہ جاری کرنا قانونی طور پر لازم تھا، ہم نے سپریم کورٹ سے رٹ پٹیشن میں نتیجہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    علی اسجد ملہی نے کہا کہ مخالفین نے 14 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ مانگا تھا، لیکن الیکشن کمیشن نےگلاس مانگنے پر پورا ڈرم ہی دے دیا، ہم بھی پورے حلقے میں انتخاب کے لیے 200 فی صد تیار ہیں۔

    پی ٹی آئی امیدوار کا کہنا تھا کہ این اے 75 میں پی ٹی آئی کے 55 ہزار ووٹ بڑھ گئے ہیں، کس نے معرکہ مارا، کون جیتا، مریم نواز یہ سب دیکھ لیں۔

    علی اسجد ملہی نے سینیٹ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا بے شک حفیظ شیخ ہارگئے لیکن عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، عمران خان کے پاس اخلاقی قوت ہے، اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    انھوں نے نکتہ اٹھایا کہ الیکشن کمیشن این اے 75 کے لیے رات 3 بجے چیف سیکریٹری کو کال کرتا رہا، لیکن یوسف رضاگیلانی کی بات آئی تو شام 7 بجے الیکشن کمیشن بند ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

  • ڈسکہ ضمنی انتخاب: مقتول ذیشان کے والد کا دوسرے شخص کے قتل سے متعلق انکشاف

    ڈسکہ ضمنی انتخاب: مقتول ذیشان کے والد کا دوسرے شخص کے قتل سے متعلق انکشاف

    سیالکوٹ: ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان ذیشان کے والد نے اعتراف کر لیا ہے کہ دوسرے شخص کو ان کے بھائی نے گولی ماری تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے دوران دو دن قبل فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ذیشان نامی نوجوان سمیت ایک اور شخص جاں بحق ہوا تھا۔

    آج ڈسکہ میں مقتول ذیشان کے گھر کے باہر مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا جلسہ منعقد ہوا، جس میں مریم نواز کے ساتھ کھڑے مقتول ذیشان کے والد نے اعتراف کیا کہ ان کے بھائی نے ذیشان کے قاتل کو نشانہ بنایا۔

    ذیشان کے والد نے کہا کہ ان کا چھوٹا بھائی پولنگ ایجنٹ تھا، مخالفین اسے پیٹ رہے تھے، جب کہ اس دوران پولنگ اسٹیشن میں میرا بیٹا ووٹ ڈال رہا تھا، لوگوں نے اسے بتایا کہ آپ کے چچا کو مار رہے ہیں، تو میرا بیٹا وہاں پہنچ گیا، جس پر مخالفین نے اس پر گولی چلا دی، میرے بھائی کے پاس گاڑی میں پستول تھی، یہ دیکھ کر اس نے فائرنگ کرنے والے لڑکے کو بھی مار دیا۔

    ڈسکہ ملا تو بکسا گم، بکسا ملا تو ڈسکہ گم، مریم نواز کا جلسے میں دل چسپ انداز

    ذیشان کے والد نے کہا میرا بیٹا قتل ہوگیا، کوئی بات نہیں، دیگر 6 بیٹے بھی ن لیگ پر قربان ہیں، میرے بیٹے کو میرے سامنے قتل کیا گیا ہے، ایک بیٹا مر گیا اور دوسرا اندر ہے، اس سے ملنے نہیں دیا جا رہا، سمجھ نہیں آ رہی ن لیگ کو ووٹ ڈالنے پر اتنی بڑی سزا دی جا رہی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ صرف ایک سیٹ کی خاطر 2 جانیں لے لی گئیں، جانی نقصان کا اندازہ ہوتا تو یہ سیٹ ویسے ہی دے دیتی، مجھے بتایاگیا اس بچے کی جان ووٹ پر پہرہ دیتے ہوئے گئی، ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے سے روکنے پر ان کے بیٹے کو گولیاں ماری گئیں۔

    ڈسکہ فائرنگ کس کے ایما پر ہوئی؟ پی ٹی آئی رہنما کا بڑا انکشاف

    مریم نواز نے ذیشان کے والد سے متعلق کہا ان کے بچے کی جان گئی اور ایف آئی آر ان کے اپنے بھائی پر درج کی جا رہی ہے، ایک اور بیٹا انھوں نے گرفتار کر کے رکھا ہوا ہے اس سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

  • موسم سرما میں اسموگ کا خدشہ، روک تھام کے لیے کارروائیاں

    موسم سرما میں اسموگ کا خدشہ، روک تھام کے لیے کارروائیاں

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر ڈسکہ میں فصل کی باقیات جلانے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، کارروائی اسموگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں دھان کی فصل کی باقیات جلانے پر 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف اسموگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، کارروائی اسموگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت کی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دو برسوں سے زہریلی دھند یعنی اسموگ کا مسئلہ نہایت شدت اختیار کرگیا ہے، اسموگ موسم سرما میں صوبہ پنجاب کو خاص طور پر متاثر کر رہی ہے۔

    اسموگ کی وجہ سے سانس لینا دو بھر ہوجاتا ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد سانس کی بیماری سمیت مختلف طبی امراض میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

    اسموگ کی بڑی وجہ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹے اور فصلوں کی باقیات کو جلانا قرار دیا گیا تھا جس کے باعث گزشتہ برس صوبے بھر میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں اسموگ مانیٹرنگ سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو فصلوں کو جلانے، فیکٹریوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کرے گی۔

    اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت فیکٹری مالکان کو بھی اینٹی سموگ پالیسی پر عمل درآمد کا پابند بنایا جارہا ہے، مقامی حکومت نے فصلوں کو جلانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانوں اور گرفتاریوں کی وارننگ دے دی ہے۔

  • پنجاب میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

    پنجاب میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

    ڈسکہ : پنجاب میں خاتون سے اجتماعی ذیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، کار سوار ملزمان نے لفٹ دینے کے بہانے اغواء کیا اور واردات کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا کیس تھانہ سٹی پولیس نے درج کرلیا، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالج چوک جی ٹی روڈ سے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانےاغواء کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم سے شناسائی کے باعث خاتون ملزمان کے دھوکے میں آگئی، کار سوار افراد خاتون کو اغواء کرکے اپنے ڈیرے پر لے گئے اور زبردستی شراب پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان بےہوش خاتون کو کالج چوک کے قریب پھینک کرفرار ہوگئے، مقدمے میں 5ملزمان نامزد کیے گئے ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ کے علاقے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، انہوں نے آر پی او فیصل آباد سے واقعرے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

    عثمان بزدار نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔ یاد رہے کہ زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔

  • پنجاب میں بغیراطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف

    پنجاب میں بغیراطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف

    سیالکوٹ : پنجاب کے بڑے شہر سیالکوٹ میں بغیر اطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف ہوا ہے، مرنے والے افراد بیشتر چار پانچ روز بیمار رہے، اہل خانہ نے خاموشی سے تدفین کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بغیر اطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف ہوا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے مطابق گیارہ مئی سے نو جون کے درمیان ایک سو انچاس افراد کا انتقال ہوا، مرنے والوں میں بیشتر چار پانچ روز بیمار رہے، انتقال ہونے پر اہل خانہ نے خاموشی سے تدفین کردی۔

    تاہم ذرائع کے مطابق متعدد میتوں میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی، اس حوالے سے ایک فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ گیارہ مئی سے نو جون تک ایک سو انچاس افراد کی موت کی اطلاع ملی۔

    موت کا شکار ہونے والے زیادہ ترافراد چار یا پانچ دن بیمارہونے کے بعد گھر میں ہی انتقال کرگئے، بعض افراد کی میتیں فلاحی تنظیم کے رضا کاروں نے گھرسے اٹھا کر دفنائیں، لواحقین نے آخری دیدار تک نہ کیا۔

    اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ میتیں لاوارث نہ چھوڑی جائیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ تدفین کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرونا سے جاں بحق مریضوں کی تدفین کے لیے اہم ہدایات 

    واضح رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے غسل اور تدفین کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مساجد اور جنازہ گاہ میں ہوگی، جب کہ ان کی تدفین بھی عام قبرستان میں کی جائے گی۔

    محکمہ صحت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کرونا سے جاں بحق مریض کے غسل اور تدفین کے دروان احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، غسل کے بعد کرونا وائرس دیگر افراد میں منتقل نہیں ہو سکتا، تاہم غسل اور تدفین کے مراحل کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • ڈسکہ میں مسافر بس واٹر ٹینکرسے ٹکرا گئی‘ درجنوں افراد زخمی

    ڈسکہ میں مسافر بس واٹر ٹینکرسے ٹکرا گئی‘ درجنوں افراد زخمی

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کےعلاقے ڈسکہ میں تیزرفتارمسافربس واٹرٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے ہیڈ مرالہ جانے والی تیز رفتار مسافر بس بلدیہ کے واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد مسافرزخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر سیالکوٹ ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر پودوں کو پانی دے رہا تھا۔

    گوجرخان میں کارپل کی دیوارسے ٹکرا گئی ‘5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 26 اگست کو راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے قریب چکوال روڈ پرکار پل کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافربس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔