Tag: dasti bam hamla

  • گلبہارمیں بھتہ خوروں کا بلڈرکے دفتر پردستی بم حملہ

    گلبہارمیں بھتہ خوروں کا بلڈرکے دفتر پردستی بم حملہ

    کراچی : گلبہار میں بھتہ نہ دینے پر گینگ وار کے کارندوں نے بلڈر کے دفتر پر دستی بم مارا، بلڈر کو چند ماہ پہلے بھتے کی پرچی ملی تھی۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق بھتہ خوری کا جن پھربوتل سے نکلنے لگا، کراچی کے علاقے گلبہار میں نامعلوم افراد کی جانب سے بلڈرکے دفترپردستی بم سے حملہ کیا گیا۔

    ملزمان موٹرسائیکل پرآئے اوردستی بم پھینک کرفرارہوگئے دستی بم پھٹنے سے دفتر کے شیشوں کو نقصان پہنچا، دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا اورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنے شخص نے سڑک کی دوسری طرف سے کریکر پھینکا جو دیوارسے ٹکرا کرسڑک پر آگرا اور دھماکہ ہوگیا۔

    سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو بتایا کہ ہم چائے پی رہے تھے کہ دھماکہ سنا، باہر آکر دیکھا تو دور دور تک کوئی نہیں تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ بلڈرکوایک ماہ پہلے بھتے کی پرچی ملی تھی۔

    حملہ کرنے والوں کا تعلق سلیم چاکلیٹی گروپ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق عمارت کی تعمیر کرنے والے بلڈرز سے ایک ماہ قبل 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔

    کراچی میں جاری آپریشن سے بھتہ خوری کی وارداتوں میں کمی تو ضرور آئی ہے لیکن وارداتیں پوری طرح ختم نہیں ہوئیں۔ سوال یہ ہے کہ شہرمیں بارود کیا اتنی آسانی سےمل جاتا ہے کہ کوئی بھی کریکر بنالے؟

  • کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جان سے گیا تین افراد زخمی ہوگئے، کورنگی میں ڈاکو کو نالے میں پھینکنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا نہ تھمنے والا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ کراچی میں علاقے پرانا گولیمار میں نامعلو افراد نے دستی بم پھینک دیا، دستی بم حملہ جس کی زد میں آکر تین افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملہ گینگ وار کی آپس کی لڑائی کا نتیجہ ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پرانا گولیمار کے علاقے میں مبینہ دستی بم حملے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا۔

    پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب داؤد چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی فروخت میں ملوث تھے۔

    ایسٹ انوسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو کو نالے میں پھینکنے کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے موبائل فون کی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم شہزاد کا کہنا ہے کہ وہ فیکٹری سے گھر جا رہا تھا شہریوں کو ڈاکو پر تشدد کرتے دیکھا تو ہاتھ پکڑ کر نالے میں پھنک دیا اور اس کے بعد رات بھر سو نہیں سکا۔

     

  • کوئٹہ میں شراب کی دکان پر دستی بم حملہ، ملزمان فرار

    کوئٹہ میں شراب کی دکان پر دستی بم حملہ، ملزمان فرار

    کوئٹہ : شراب کی دکان پر دستی بم کے حملے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکا م کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ کے قریب منیر احمد خان مینگل اسٹریٹ پر واقع وائن اسٹور پراس وقت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا جب وہاں ایک اہلکار موجود تھا۔

    دستی بم کے دھماکے سے دکان کے شیشے اورکھڑکیاں ٹوٹنے کے نتیجے میں دکان میں موجود اہلکار موتی رام شدید زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا گیا۔

    ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔