Tag: dasti bomb

  • لاہور : دومنزلہ مکان دھماکے سے زمین بوس، ملبےسے 11دستی بم برآمد

    لاہور : دومنزلہ مکان دھماکے سے زمین بوس، ملبےسے 11دستی بم برآمد

    لاہور : اندرون موچی دروازے میں بارودی مواد پھٹنے سے دومنزلہ مکان زمین بوس ہوگیا، گیارہ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے دوران نوجوان لڑکے کی لاش نکال لی گئی جبکہ ملبے سے 11 ناکارہ دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ حادثے میں خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ اندرون موچی گیٹ میں نماز فجر کے وقت دو منزلہ مکان زور دار دھماکے سے اچانک زمین بوس ہو گیا جس سے ملحقہ دو گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

    حادثے میں خواتین سمیت 8افراد کو نکال کر میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے لمحہ بہ لمحہ حالات اس وقت تبدیل ہوتے دکھائی دئیے جب ملبے سے ناکارہ دستی بم نکلنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

    ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کے ساتھ، پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سول ڈیفنس ، سی ٹی ڈی اور فارینزک ٹیموں نے حصہ لیا  تو اس دوران ملبے سے 11 ناکارہ دستی بم برآمد ہوئے۔

    دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی درج کرے گی۔

    اندرون لاہور کی تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو 1122 کوریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا 11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد علی افضال نامی 22 سالہ لڑکے کی لاش نکال لی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق 22 مرلے پر مشتمل مکان میں 5 خاندان رہائش پذیر تھے، حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

     

  • منگھو پیرمیں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اے ایس آئی زخمی

    منگھو پیرمیں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اے ایس آئی زخمی

    کراچی : منگھو پیر میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں محمد خان چوکی کے قريب گشت پر مامور پولیس پارٹی نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کيا، جس پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا۔


    ہینڈ کریکر پھینکنے کے بعد ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود اے ایس ائی سرفرز اعوان زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

    ايس ايچ او منگھو پيرغلام حسين کورائی کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی اس دوران ايک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت واحد بخش عرف اوبامہ کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کے قبضے سے موٹر سائیکل اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے دیگر ملزمان کي پہاڑی علاقے ميں تلاش جاری ہے۔

    منگھوپیر پولیس مقابلے میں دہشت گرد کی ہلاکت پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس پارٹی کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے اس کے علاوہ پولیس پارٹی کو سی سی ون سرٹیفکٹ بھی دیئے جائیں گے.

     

  • پشاور: پانچ دستی بم برآمد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    پشاور: پانچ دستی بم برآمد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    پشاور: کھیتوں میں سےپانچ دستی بم برآمد ،علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ناصر باغ سےپانچ  دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔.

    مذکورہ بم ناصر باغ کے کھیتوں سے بر آمد ہوئے ، اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کر لیا گیا ہے،بم کی اطلاع ملنے پرعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.

    آخری اطلاعات ملنے تک بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ مزکورہ مقام پر پہنچ گیا تھااور بموں کو ناکارہ بنانے کیلئے کارروائی جاری ہے ،