Tag: dasti bomb hamla

  • لیاری : دستی بم حملہ، پندرہ افراد زخمی، ڈیفنس سے بھاری اسلحہ برآمد

    لیاری : دستی بم حملہ، پندرہ افراد زخمی، ڈیفنس سے بھاری اسلحہ برآمد

    کراچی : لیاری سنگولین میں دستی بم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے گھر سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں دہشت گردی کی لہر ایک بار پھر دوڑ گئی، لیاری کے علاقے سنگولین میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے نجی اسکول کے قریب دستی بم سے حملہ کردیا۔

    دستی بم حملے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملہ کرکے ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

    دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے میں پولیس نے اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کارروائی میں پچیس سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ بنگلے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے، پولیس نے لائسنس کی تصدیق کیلئے اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے۔

  • کھارادرمیں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار، 5 زخمی

    کھارادرمیں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار، 5 زخمی

    کراچی : کھارادر میں نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والوں نے کارروائیاں کرکے کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں نامعلوم دو موٹر سائیکل سوراوں نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دستی بم روسی ساختہ آرجی ون تھا، دستی بم گرنے کے مقام پر چار انچ گہرا اور پانچ انچ چوڑا گڑھا پڑگیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور ڈکیت شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے موٹر سائیکل چھیننے والے چار ملزمان سمیت کو 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پہلی کارروائی لیاری لی مارکیٹ میں کی گئی۔ جہاں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔

    دوسری کارروائی ڈیفنس میں کی گئی جہاں سے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد ذخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

     

  • لیاری میں دستی بم حملہ، چھ بچوں سمیت 16 افراد زخمی

    لیاری میں دستی بم حملہ، چھ بچوں سمیت 16 افراد زخمی

    کراچی: لیاری میں دستی بم حملہ دستی بم حملے میں 6بچوں سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں میڈیکل اسٹور پر نامعکوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس میں چھ بچوں سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لیاری میں دستی بم پھینکنے والے موٹرسائیکل پر سوار تھے زخمی ہونے والوں میں چھے بچوں سمیت سولہ افراد شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، دوسری جانب شیر شاہ کے علاقے میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال لےجایا گیا،