Tag: DASU HYDROPOWER PROJECT

  • داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر حادثہ

    داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر حادثہ

    اسلام آباد: داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ سائٹ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائےسندھ پر کوہستان کےہیڈکوارٹر داسو میں بننے والا داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سائٹ پر گاڑیاں حادثےکا شکار ہوئیں، حادثے کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق زخمیوں کوجائےحادثہ سےاسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

    واپڈا کے زیرانتظام بننے والا یہ پراجیکٹ 2017 میں شروع کیا گیا جس پر کُل لاگت کا تخمینہ 510 ارب روپے لگایا گیا ہے جوکہ 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔

    ورلڈ بینک اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے بننے والا یہ پراجیکٹ نا صرف کوہستان کے علاقے بلکہ پورے پاکستان میں روشنیوں اور ترقی کا ضامن بنے گا۔

    یہ ڈیم اس لحاظ سےاہمیت کا حامل ہے کہ یہ باقی تمام پاور پراجیکٹس کے مقابلے میں زیادہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے، یہ 1200 ارب یونٹ بجلی پیدا کرے گا اور پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ اور معاشی و سماجی ترقی کا ضامن بنے گا۔

  • حکومت نےداسو پن بجلی منصوبے کےلیے392 ایکڑاراضی حاصل کرلی

    حکومت نےداسو پن بجلی منصوبے کےلیے392 ایکڑاراضی حاصل کرلی

    اسلام آباد:پانی وبجلی کےوزیرمملکت عابدشیرعلی کا کہناہےکہ حکومت نےداسو پن بجلی منصوبے کے لیے392ایکڑاراضی حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نےداسو پن بجلی منصوبے کےلیے تقریباً تین سو بانوے ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے اور زمین کے مالکان کو انہتر کروڑ پچاس لاکھ روپے ادا کردیے۔

    پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابد شیرعلی نے ایوان کو بتایاکہ مزید زمین کی خریداری اور مالکان کو ادائیگی بہت جلد کی جائےگی۔

    عابدشیرعلی نے امید ظاہرکی کہ منصوبے پرکام اگلے دوسےتین ماہ میں شروع ہوگا۔


    داسو ڈیم کی تعمیر‘ٹھیکےچینی کمپنی کودے دیے


    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ  واٹراینڈ پاورڈویلپمنٹ اتھارٹی نےداسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے180ارب کےدو ٹھیکےچینی کمپنی کودے دیےتھے۔

    چینی کمپنی کو دیے جانے والے ٹھیکوں میں ڈیم کےڈھانچے سے متعلق سامان کی تیاری اور ہائیڈرالک اسٹیل اسٹرکچر کی تعمیر کے علاوہ زیر زمین پاور کمپلیکس تیار کرنےسرنگیں بنانے اور ہائیڈرالک اسٹرکچر (ایم ڈبلیو 02) کےمنصوبے شامل ہیں۔

    یادرہےکہ چینی کمپنی سےکیے جانے والے معاہدے کے تحت منصوبے کا پہلامرحلہ 2021 میں مکمل ہوجائےگا،جس کے تحت 2160 میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکےگی۔

    واضح رہےکہ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا پہلا مرحلے تقریباََ 5 سال میں مکمل ہوگا،جس کے بعد یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کوسالانہ 12 ارب یونٹس بجلی فراہم کر پائےگا۔