Tag: data darbar blast

  • داتا دربار دھماکہ : شہداء کی تعداد 13 ہوگئی، مبینہ سہولت کار تفتیش کے بعد رہا

    داتا دربار دھماکہ : شہداء کی تعداد 13 ہوگئی، مبینہ سہولت کار تفتیش کے بعد رہا

    لاہور : داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میو اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے، پولیس نے زیر حراست نوجوان کو تفتیش کے بعد رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق داتا دربار دھماکے کے بعد لاہور کی فضا آج بھی سوگوار ہے ، میواسپتال میں زیرعلاج ایک اورزخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے۔

    دھماکے کی فوٹیج میں نظرآنے والے اور دہشت گردوں کے مبینہ سہولت کار قرار دیے جانے والے نوجوان مہر ذیشان کو سی ٹی ڈی نے تحقیقات کے بعد رہا کردیا۔

    دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مہر ذیشان نامی نوجوان کو مشتبہ شخص قراردیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات مہر ذیشان کوحراست میں لے کر تحقیقات کی۔

    مہر ذیشان نے بتایا ہے کہ اس سے دو تین گھنٹے سوالات کئے گئے، مہرذیشان نے دھماکے کی فوٹیج میں نظر آنے پر سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔ جس میں ذیشان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ گوجرانوالہ میں کریانہ اسٹور چلاتا ہوں اور سلام کرنے دربار پر آیا تھا۔

    واضح رہے کہ سانحہ لاہور کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، پاکپتن میں چالیس مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا جبکہ درباربابا فریدؒ کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

    لاہور، داتا دربار خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

    گزشتہ روز لاہور میں داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ خود کش دھماکے کے تانے بانے ماضی میں پولیس پر ہونے والے حملوں سے ملتے ہیں، خود کش دھماکے اورمال روڈ پر پولیس پر کئے گئے حملے میں استعمال کیا گیا بارودی مواد بھی مماثلت رکھتا ہے۔

  • لاہور : داتا دربار خود کش حملے میں ملوث چار سہولت کار گرفتار

    لاہور : داتا دربار خود کش حملے میں ملوث چار سہولت کار گرفتار

    لاہور : سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے داتا دربار خود کش حملے کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں سہولت کار گرفتار کرلیے، سکیورٹی اداروں کی گڑھی شاہو مین بازار میں کامیاب کارروائی کے دوران چائے کے اسٹال سے موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور سمیت چار مشتبہ ملزمان پکڑے گئے۔

    رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی پر دونوں سہولت کاروں تک رسائی ملی۔ ملزمان دھماکے کی صبح سوا چھے بجے داتا دربارمیں دیکھے گئے۔ سیاہ شلوار قمیض پہنے ایک سہولت کار نے سلیپر، دوسرے نے چپل پہن رکھے تھے۔ بمبار نے بھی کالے کپڑے پہن رکھے تھے، دھماکے کا زخمی مدثر دم توڑ گیا، شہیدوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: داتا دربار خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 12 ہوگئی

    یاد رہے کہ لاہور میں داتا درباردھماکے کا ایک اور زخمی مدثر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میواسپتال میں زیرعلاج زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔ اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی انیس سالہ مدثر بدھ کو دھماکے میں شدید زخمی ہوا تھا، لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

  • داتا دربار خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 12 ہوگئی

    داتا دربار خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 12 ہوگئی

    لاہور: داتا درباردھماکےکاایک اورزخمی مدثر زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےمیواسپتال میں دم توڑگیا، سانحے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق داتا درباردھماکے کے بعد لاہور کی فضا چھٹے بھی سوگوار رہی، میواسپتال میں زیرعلاج ایک اورزخمی چل بسا، اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی انیس سالہ مدثر بدھ  کے روز ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہوا تھا، میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

     مدثر کے گزرجانے کے بعد دھماکے کے شہداء کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ پچیس زخمی ابھی بھی میو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    سانحہ لاہور کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس کاسرچ آپریشن جاری ہے، پاک پتن میں چالیس مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا ہے جبکہ درباربابا فرید کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

     لاہور میں داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا خود کش دھماکے کے تانے بانے ماضی میں پولیس پر ہونےوالے حملوں سے ملتے ہیں، خود کش دھماکے اورمال روڈ پر پولیس پر کئے گئے حملے میں استعمال کیا گیا بارودی مواد مماثلت رکھتا ہے ۔

    مزید پڑھیں : داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال

    یاد رہے 8 مئی داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور25 زخمی ہوئے تھے ، آئی جی پنجاب نے بتایا تھا ایلیٹ فورس کی گاڑی پرحملہ آورنےخودکش حملہ کیا، دھماکےمیں 7 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات نے داتا دربار کے باہرخودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد کا پیغام دیا تھا۔

  • داتا دربار کے باہر  خود کش دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال

    داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال

    اسلام آباد : لاہور میں داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی، ذرائع کا کہنا ہے خود کش دھماکے کے تانے بانے ماضی میں پولیس پر ہونےوالے حملوں سے ملتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کر دی ہے۔

    ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داتا دربار خود کش دھماکے کے تانے بانے ماضی میں پولیس پر ہونے والے حملوں سے ملتے ہیں، خود کش دھماکے اورمال روڈ پر پولیس پر کئے گئے حملے میں استعمال کیا گیا بارودی مواد مماثلت رکھتا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور کو جیکٹ ہدف کے قریب کسی علاقے می پہنائی گئی جو اس نے جسم کے نچلے حصے میں باندھ رکھی تھی۔

    وزیر اعظم کو ارسال کی رپورٹ میں دہشت گردی کی کارروائی کے بعد اب تک ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ۔

    مزید پڑھیں : داتا دربار کے باہردھماکہ، 10 افراد شہید، 25 زخمی

    گزشتہ روز داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور25 زخمی ہوئے تھے ، آیہ جی پنجاب نے بتایا تھا ایلیٹ فورس کی گاڑی پرحملہ آورنےخودکش حملہ کیا،  دھماکےمیں 7 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات نے داتا دربار کے باہرخودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد کا پیغام دیا۔

  • سیاسی رہنماؤں کی داتادربار کے باہر دھماکے کی شدید مذمت

    سیاسی رہنماؤں کی داتادربار کے باہر دھماکے کی شدید مذمت

    لاہور : سیاسی رہنماؤں نے داتادربارکےباہردھماکےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے داتا دربار کے باہردھماکےکی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا امن وامان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے، غورکرنا ہوگا واقعات دوبارہ کیوں ہورہے ہیں ، مزارات کے قریب دہشت گردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

    ایسےبزدلانہ ہتھکنڈوں سےدشمن حوصلےپست نہیں کرسکتا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی سانحہ داتادربار کی مذمت کرتے ہوئے واقعےمیں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر دکھ کااظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب کےعوام کے ساتھ ہیں، ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے دشمن حوصلے پست نہیں کرسکتا، معصوم انسانیت کو نشانہ بناناقابل مذمت ہے۔

    دہشت گردی کےسامنےکسی قیمت پرنہیں جھکیں گے، صمصام  بخاری


    وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے داتادرباردھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا معصوم شہریوں کاخون بہانےوالےانسانیت کے دشمن ہیں، انسانی جانیں لینے والے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے ، دہشت گردی کے سامنے کسی قیمت پر نہیں جھکیں گے۔

    شہریوں کاخون بہانے والے دہشت گردانسانیت کےدشمن ہیں،وزیرتوانائی پنجاب


    وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اخترملک کی داتادربار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا اور کہا شہریوں کاخون بہانے والے دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ماہ صیام میں دہشت گردی اسلام دشمن عناصرکاشاخسانہ ہے ،اسد قیصر


    اسپیکرقومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر نے بھی سانحہ داتادربار کی مذمت کرتے ہوئے شہیدوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ، اسد قیصر نے کہا ماہ صیام میں دہشت گردی اسلام دشمن عناصر کاشاخسانہ ہے، ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دشمن مذموم مقاصد کیلئے بدامنی پھیلاناچاہتے ہیں۔

    دہشت گردامن سبوتاژ کر کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، صادق سنجرانی


    چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی داتادربار کےقریب دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردامن سبوتاژ کر کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

    رمضان میں دہشت گردی پاکستان،مسلمانوں کابدترین دشمن ہی کرسکتاہے، اسد عمر


    رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے  داتادربار  دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا  رمضان میں دہشت گردی پاکستان،مسلمانوں کابدترین دشمن ہی کر سکتا ہے، دھماکے میں جاں بحق افرادکےلواحقین کواللہ صبرعطاکرے ، دہشت گردی کےحقیقی ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے، بلاول


    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاہورمیں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور کہا داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا مقدس مہینے میں خون بہانے والے شیطانیت کے پیروکار ہیں، بربریت کےبیوپاریوں کومرکزی دھارےمیں لانے نہیں اکھاڑپھینکنےکی ضرورت ہے، افسوس ہے،دائیں بازوکی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان سردخانےسےنکالنانہیں چاہتیں، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ پولیس کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں۔

    آصف زرداری نے لاہور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا۔

  • داتا دربار دھماکہ : وزیراعلیٰ پنجاب کے تمام دورے منسوخ، امن و امان پر ہنگامی اجلاس طلب

    داتا دربار دھماکہ : وزیراعلیٰ پنجاب کے تمام دورے منسوخ، امن و امان پر ہنگامی اجلاس طلب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربارکے باہر ایلیٹ فورسز کی گاڑی پر حملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے امن و امان پر اجلاس فوری طلب کر لیا اور بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پولیس اورایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سےرپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ نےدھماکےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پر افسوس اورلواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اورزخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےامن وامان پر ہنگامی اجلاس طلب کرتےہوئےبھکر،سرگودھااورشیخوپورہ کے دورے بھی منسوخ کردئیے، اجلاس کچھ دیر بعدپنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ آفس میں ہوگا۔

    مزید پڑھیں : داتادربارکے باہرایلیٹ فورس کی گاڑی کےقریب دھماکہ، 8 افرادشہید، 25 زخمی

    یاد رہے لاہورمیں داتا دربار کے باہر دہشت گردوں نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد کے شہید ہونےکی تصدیق ہوگئی جبکہ اہلکاروں سمیت 25 افرادز خمی ہیں ، جن میں 9کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو اہلکار جائے دھماکا پرامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے بعد لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے