Tag: Data update

  • سندھ : بارش نے سب سے زیادہ تباہی کہاں مچائی؟ اعداد وشمار جاری

    سندھ : بارش نے سب سے زیادہ تباہی کہاں مچائی؟ اعداد وشمار جاری

    کراچی : صوبہ سندھ میں میں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردئیے گئے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں ہونے والی بارشوں کے اعداد وشمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیئے،سب سے زیادہ بارش خیرپور میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3.5ملی میٹر، بدین میں 10ملی میٹر بارش، مٹھی میں3.0ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    اس کے علاوہ پڈ عیدن 2ملی میٹر، سکھر میں 8.0ملی میٹر، روہڑی میں 5.0ملی میٹر بارش، لاڑکانہ میں 5.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ موئن جوڈرو میں 2.0ملی میٹر، جیکب آباد میں 15.0ملی میٹر بارش پی اے ایف بولری میں 0.5ملی میٹر بارش، سانگھڑ میں 17.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حیدرآباد، حیدر آباد سٹی، ٹنڈوجام، دادو، چھور، شہید بے نظیر آباد ، ٹھٹہ ، سکرنڈ ، اسلام کوٹ کے علاوہ ننگر پارکر، چھاچھرو، ڈیپلو، کلوئی اور ڈھالی میں ٹریسنگ رپورٹ ہوئی ہے۔

  • سعودی حکومت کی غیرملکی کارکنان کیلئے اہم وضاحت

    سعودی حکومت کی غیرملکی کارکنان کیلئے اہم وضاحت

    ریاض : سعودی عرب میں روزگار کیلئے جانے والے غیرملکی کارکنان کو اپنے کوائف میں تبدیلی کیلئے کون سا طریقہ کار اختیار کرنا پڑے گا اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ سے ایک مقامی شہری نے استفسار کیا تھا کہ اعتمرنا ایپ میں نئے ڈیٹا کا اندراج کیسے کرایا جائے یا پرانا ڈیٹا کس طرح تبدیل ہوسکتا ہے۔

    وزارت نے بتایا کہ اعتمرنا ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پہلے سیٹنگ پیج پر جائیں پھر پرسنل ڈیٹا پیج کا انتخاب کریں۔

    مرافقین کی فہرست میں اس نام کا انتخاب کیا جائے جس کے نئے کوائف درج کرنا یا اس میں کوئی ردوبدل مقصود ہو۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈیٹا میں کوائف درج کرنے کے بعد اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔