Tag: date

  • خیر پور: بارشوں سے کھجور کے باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان

    خیر پور: بارشوں سے کھجور کے باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان

    کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں حالیہ بارشوں سے کھجور کے باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، پاکستان کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور میں حالیہ بارشوں سے کھجور کے باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

    محکمہ زراعت سندھ کی ریسرچ ٹیمز سروے کرنے کے لیے ضلع خیر پور پہنچ گئیں، افسران سروے کر کے رپورٹ مشیر زراعت منظور وسان کے حوالے کریں گے۔

    منظور وسان کا کہنا ہے کہ سروے مکمل ہونے کے بعد خیر پور کے کاشت کاروں کی مدد کی جائے گی، خیر پور میں کھجور کے باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے، حکومت سندھ ازالہ کرے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، خیرپور کو کھجور کی پیداوار کے حوالے سے مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

    پاکستان میں تقریباً ڈھائی لاکھ ایکڑ پر کھجور کے باغات موجود ہیں جن میں سے ایک لاکھ ایکڑ پر صرف خیر پور میں موجود ہیں۔

  • دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کو شادی مبارک

    دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کو شادی مبارک

    دبئی : حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹوں کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ شادی کارڈ شوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ان دنوں عروسی کے شادیانے بج رہے ہیں کیونکہ حاکم دبئی اور یو اے ای کے نائب صدر و وزیر اعظم کے بیٹوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی تصویر کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکیٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ان کے دو بھائیوں کی شادی اگلے ہفتے دبئی کے آئیکونک ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوگی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ 36 سالہ شیخ حمدان کی شادی شیخہ شیخہ بنت سعید بن ثانی المکتوم، نائب حاکم 35 سالہ شیخ مکتوم بن محمد کی شادی شیخہ مریم بنت بطّی المکتوم جبکہ چیئرمین محمد بن راشد المکتوم نالج فاؤنڈیشن کے چیئرمین 32 سالہ شیخ احمد بن محمد شیخہ مدیہ بنت دلموج المکتوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی کارڈ پر عربی میں تقریب کی تاریخ و جگہ بھی واضح ہے، کارڈ کے مطابق شادی کی تقریب 6 جون 2019 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شاہی محل کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پورے محل کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر وائرل ہونے والے شاہی محل کی ویڈیو کے پس منظر میں دبئی کا آئیکونک ٹاور بھی نظر آرہا ہے۔

  • پاک بھارت مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں کی، سرتاج عزیز

    پاک بھارت مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں کی، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع مذاکرات کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے تاہم مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہونا پہلے سے طے ہیں ،پاک بھارت ملاقات میں پاکستان کے موقف کو واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔