Tag: dates

  • سعودی عرب: کھجوروں کی ایکسپورٹ میں اضافہ

    سعودی عرب: کھجوروں کی ایکسپورٹ میں اضافہ

    ریاض: سعودی عرب میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں کھجوروں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگیا، اس سال 549 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کھجوروں کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سال رواں 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کھجوروں کی برآمدات میں 8.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    سنہ 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران 506 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی تھیں جبکہ اس سال 549 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی ہیں۔

    محکمہ شماریات نے بتایا کہ سنہ 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کھجوروں کی برآمدات میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    سنہ 2019 کے مقابلے میں رواں برس 1 لاکھ 21 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کی گئیں، سنہ 2019 کی پہلی ششماہی میں 1 لاکھ 11 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کی گئی تھیں۔

    محکمہ شماریات کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت اور کھجوروں کے قومی مرکز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں 31 ملین سے زائد کھجوروں کے درخت ہیں، ان کی بدولت سعودی عرب 15 لاکھ 39 ہزار 755 ٹن کھجوریں پیدا کررہا ہے۔ یہ دنیا بھر میں کھجوروں کی کل پیداوار کا 17 فیصد ہے۔

    سعودی عرب کھجوروں کی پیداوار کے حوالے سے پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

  • شاہ سلمان کا بنگلہ دیش کے لیے تحفہ

    شاہ سلمان کا بنگلہ دیش کے لیے تحفہ

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے 50 ٹن کھجوروں کا تحفہ بنگلہ دیش کو بھجوا دیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان مرکز نے 50 ٹن کھجوروں کا تحفہ بنگلہ دیش کو پیش کردیا۔

    تحفہ بنگلہ دیش کی وزارت امداد و قدرتی آفات کے معاون سیکریٹری اکرم حسین، قدرتی آفات کے ادارے کے ڈائریکٹر افتخار الاسلام، بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانے کے نمائندے احمد الحمدی اور بنگلہ دیشی وزارت خزانہ کے نمائندے کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر شاہ سلمان مرکز کی ٹیم بھی ڈھاکہ میں قدرتی آفات کے ادارے کے صدر دفتر میں موجود تھی جہاں تحفہ حوالے کرنے کی تحریری کارروائی کی گئی۔

    سیکریٹری وزارت قدرتی آفات نے تحفہ وصول کرنے والی دستاویز پر دستخط کیے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب پوری دنیا میں امداد دینے والا پانچواں بڑا ملک اور عرب دنیا میں پہلا ملک قرار پایا تھا اور اس حوالے سے شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کی سرگرمیاں خاصی اہم ہیں۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سنہ 2019 کے دوران ایک ارب 281 ملین امریکی ڈالر امداد کے طور پر پیش کیے۔

    سنہ 2019 کے دوران یمن کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک بھی سعودی عرب تھا جس نے یمن کو 1 ارب 216 ملین ڈالر امداد دی۔

  • مشیرتجارت عبدالرزاق کی زیرصدارت اجلاس، کھجوروں کی برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال

    مشیرتجارت عبدالرزاق کی زیرصدارت اجلاس، کھجوروں کی برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کھجوروں کی برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا کہ کھجور کی برامد سے متعلق نمائندہ وفد کے قیام پر اتفاق وفد بیرون ممالک کے دورے کرکے پاکستانی کھجورکی کھپت کیلئے منڈیاں تلاش کرے گا۔

    مشیر تجارت عبدالرزاق کی زیر صدارت پاکستانی کھجوروں کی برآمدات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری تجارت، سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی اور کھجور کے تاجر، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے نمائندے نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے کھجوروں کی برآمدات کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ کھجور کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے دس بڑے کھجور کی پیداواری ممالک میں ہوتا ہے اجلاس میں ایک وفد کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

    وفد نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے بنگلادیش، سری لنکا، نیپال سمیت دیگر ممالک کا دورہ کرے گا وفد ان ممالک میں کھجور کی برآمدات کے حوالے سے منڈیاں تلاش کرے گا۔

  • بھارتی اداکارہ سونم کپور کی شادی، تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا

    بھارتی اداکارہ سونم کپور کی شادی، تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سونم کپور معروف تاجر آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں گذشتہ کئی ہفتوں سے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ اداکارہ اپنی شادی کی تقریب سوئٹزر لینڈ کے شہر جینیوا میں سجائیں گی، البتہ اب اس حوالے سے حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

    بھارتی  میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 6 مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، شادی کی مرکزی تقریب بھارت کے شہر ممبئی میں 6  اور 7 مئی کو سجے گی جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، اور مداح بھی ادکارہ کی شادی کے لیے بے حد پرجوش  ہیں۔

    خیال رہے کہ سونم کپور کا شمار بالی ووڈ کی ان  مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو بخوبی گھمانے کی بھی مہارت رکھتی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا، جلد شادی متوقع

    واضح رہے کہ سونم کپور نے ہمیشہ اپنے دوست آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا یہ رویہ کچھ عرصے  تک برقرار رہا اس کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر نے ساری خقیقت خود بیان کر دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کھجور درآمد کرنے پر بھاری ڈیوٹی عائد کی جائے، سراج محمد خان

    کھجور درآمد کرنے پر بھاری ڈیوٹی عائد کی جائے، سراج محمد خان

    کراچی: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے چیئرمین سراج محمد خان نے کہا ہے کہ کھجور کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے امن وامان اور سستی بجلی کی فراہمی ضروری ہے، کجھور کی ایکسپورٹ میں اضافہ کے لیے کاشت کاروں کے علاوہ بزنس کمیونٹی سے بھی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سراج محمد خان نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکسٹائل کی صنعت مشکلات سے دوچار ہے اس لیے دیگر شعبوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے، ٹی ڈیپ ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ترقی پذیر ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

    سراج محمد خان نے کہا کہ مقامی کھجور کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ کھجور امپورٹ کرنے پر بھاری ڈیوٹی عائد کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ  کجھور کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ٹی ڈیپ جدید ٹیکنالوجی اور نظام متعارف کرائے، ملکی ٹیکسٹائل کی صنعت مشکلات سے دوچار ہے اس لیے دیگر شعبہ جات سے ایکسپورٹ بڑھانا ضروری ہے، ٹی ڈیپ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ترقی پذیر ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افریقہ بہت بڑی مارکیٹ ہے، ٹی ڈیپ افریقہ میں پاکستانی مصنوعات کے لیے کام کرے، مقامی کھجور انڈسٹری کے فروغ کے لیے کھجور امپورٹ کرنے پر بھاری ڈیوٹی عائد کی جائے۔

    پاکستان کھجور پیدا کرنے والے دنیا کے چھ بڑے ممالک میں شامل ہے، سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ

    اس ضمن میں سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی انعام اللہ خان نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کجھور پیدا کرنے والے دنیا کے 6 بڑے ممالک میں شامل ہے،کھجور کی ایکسپورٹ 8.3 ملین ڈالرز سالانہ ہے اور ہم ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

    انہوں نے آگاہ کیا کہ اس حوالے سے 29 اگست کو کراچی میں کھجور کے حوالے سے سیمینار کر رہے ہیں اور نومبر میں ایکسپومنعقد کی جائے گی۔

  • پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں

    پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں

    کراچی : رمضان المبارک میں کجھور ہماری خوراک کالازمی جزو بن جاتی ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں جن سے کثیر مقدار میں زرِ مبادلہ حاصل ہوتا ہے۔

    کھجور کے درخت کی اوسط عمر150 سال تک ہوتی ہے جبکہ بعض اقسام میں ایک گچھے میں ایک ہزار تک کھجور کے دانے پائے جاتے ہیں۔ طبی تحقیق کے مطابق کھجور ایک ایسی منفرد اورمکمل غذا ہے جس میں ہمارے جسم کے لیے ضروری غذائی اجزاءوافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

    پاکستان میں پائی جانے والی اقسام


    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 95 سے زائد کھجوروں کی اقسام کی کھجور کاشت کی جاتی ہیں جن کی بڑی تعداد ملک سے باہر ایکسپورٹ کی جاتی ہے ۔

    پاکستان میں کاشت کی جانے والی کھجوروں میں میں عجوہ، عابل، امیرچ، برنی، عنبر ، شبلی، عابد، رحیم، بارکولی، اعلوہ، امرفی، وحشی، فاطمی، حلاوی، حلیم، حاپانی، نحل، ابلح، بسر، طلع، رطب، ثمر، حجار، صفا، صحافی، خفریہ، حبل، الدعون، طعون، زہری، خوردوی، شاعران، امیلی ، ڈوکا، بیریر، ڈیری، ایمپریس، خستوی، مناکبر، مشرق، ساجائی، سیری، سیکری، سیلاج، نماج، تھوری، ام النغب، زاہد، ڈنگ ،آفندی ، جبیلی ، مکتومی ، سویدا ، عجوہ ، کعیکہ ، منیفی ، شھل، عنبرہ ، خلاص ، مسکانی ، شلابی ، بیض ، خضری ، مشوکہ ، شقری ، برنی ، خصاب ،ربیعہ ، صفری ،یرجی ، لونہ ، رشودیہ ، سکری ،غر ،لیانہ ، صفاوی ، صقعی ، حلوہ ، مبروم ، شبیشی ، ونانہ ، حلیہ ، ساریہ ، ذاوی شامل ہیں ۔

    کھجور کی غذائی افادیت


    نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ “جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں کھانا نہ ہو“ اور جدید سائنس نے اب یہ بات ثابت کردی ہے کہ کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاءوافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

    جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھجور گلوکوز اور فرکٹوز کی شکل میں قدرتی شکر پیدا کرتی ہے جو فورا جزوبدن بن جاتی ہے ۔ کھجور کے 100گرام خوردنی حصے میں 15.3 فیصد پانی، پروٹین 2.5 فیصد چکنائی 0.4 فیصد معدنی اجزاء 2.1 فیصد ریشے، 3.9 فیصد اور کاربو ہائیڈریٹس 75.8 فیصد پائے جاتے ہیں۔ کھجور کے معدنی اور حیاتی اجزاء میں 120 ملی گرام کیلشیم 50 ملی گرام فاسفورس 7.3 ملی گرام فولاد، 3 ملی گرام وٹامن سی اور تھوڑی سی مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ کھجور کی 100 گرام مقدار میں 315 کیلوریز ہوتی ہیں جو صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ایک انسان کیلئے روز مرہ کی معقول غذاء ہیں۔

    پاکستان میں کھجور کی آمد


    اسے اردو میں کھجور ، پنجابی میں کھجی اور عربی میں نخل کہتے ہیں۔ فاتح سندھ محمد بن قاسم کی آمد کے ساتھ بر صغیر پاک و ہند میں کھجور کی کاشت شروع ہوئی۔

    سندھ میں خیر پور ، سکھر، گھوٹکی کے علاقوں، پنجاب میں ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہارلپور، جھنگ سمیت دیگر شہروں ، جب کہ بلوچستان میں مکران، قلات و دیگر شہروں میں بے حد عمدہ اقسان کی کھجور کاشت کی جاتی ہے۔ دنیا میں کھجور کی کاشت سعودی عرب، ایران، مصر ، عراق، اسپین، اٹلی ، چین، لبنان، روس و دیگر ممالک میں کی جاتی ہے۔ تازہ پکا ہوا پھل کھجور کہلاتا ہے اور خشک ہو جائے تو چھوہارا کہتے ہیں جو کہ مزاجاً گرم اور خشک ہوتا ہے۔ دونوں کی افادیت ایک جیسی ہے۔

    نوٹ: کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کونسی کجھور استعمال ہوتی ہے ‘ اگر ہاں تو اس کی تصویر لے کر کمنٹ میں ہمارے ساتھ شیئر کیجئے


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کا استعمال  فائدہ مند

    افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کا استعمال فائدہ مند

    کراچی : کھجور ایسا با برکت اور لذیذ پھل ہے، کھجور میں بے پناہ توانائی پوشدہ ہے، رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اسکی افا دیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، دن بھر بھوکا پیاسا رہنے سے جسم میں توانائی کم ہو جاتی ہے۔

    طبی ماہرین افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو سود مند قرار دیتے ہیں۔

    حضور اکرم ﷺ نے کھجور پھل کو بے حد پسند فر مایا ہے ۔آپ ﷺ اس ہی سے روزہ افطار کر نے کو پسند فرماتے تھے ، آپ ﷺ نے فرمایا "کھجور میں ہر بیماری کی شفا مو جود ہے "۔

    مسلمان روزہ کھجور کے ساتھ ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اور سنت ہے، کھجور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والا سب سے پسندیدہ پھل ہے۔

    شیریں ، خوش ذائقہ، ذود ہضم اور توانائی سے بھرپور پھل کھجور کا استعمال رمضان المبارک میں کثرت سے کیا جاتا ہے، غذائیت اور کیلوریز سے بھی بھرپور ہونے کے باعث طبی ماہرین نے افطاری کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو انتہائی مفید قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ روزہ داروں کو دن بھرتوانا رکھتا ہے۔

    "آپ ﷺ نہ صرف افطار ی میں بلکہ سحری میں بھی کھجور تناول فر ماتے اور فرمایا: ” مسلمان کے لئے سحری کا بہترین کا کھانا کھجور ہے ۔

    کھجور قدرت کا وہ پھل ہے کہ جو اپنے اندر بے شمار افادی پہلو رکھتا ہے، جس کے ہر تین اجزاء کارآمد ہیں۔ قدرت نے ایسے غذائی اجزاء اس میں شامل کر دیئے ہیں۔ جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

    مسلمانوں کو کھجور سے روزہ افطار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ روزہ رکھنے سے جسمانی قوت میں کمی آ جاتی ہے، قدرت نے کھجور میں اسے غذائی عمل پیدا کر دیتے ہیں جنکی ہمیں ضرورت ہوتی ہے کھجور پیٹ کے لئے بہت مفید ہے۔

    کھجور صرف روزہ افطار کرنے میں ہے مفید نہیں بلکہ کھجور کے اور بہت سارے فوائد ہیں غذائیت کے لحاظ سے یہ ایک بہترین غذا ہے اس میں طاقت کے خزانے پوشیدہ ہیں کھجور خون پیدا کرنے کا خزانہ ہے۔


    مزید پڑھیں :  روزہ بے شمار جسمانی فوائد کا باعث


    یہ کمزور جسم کے لئے مفید ہے طاقت دیتی ہے اس کے علاوہ دماغ اعصاب کے لئے مفید ہے، جو لوگ جسمانی طور پر کمزور ہوں یا دماغی طور پر کمزور ہوں پا پھر جنہیں خون کی کمی ہو انہیں زیادہ سے زیادہ کھجور استعمال کرنی چاہیے ان کے لئے بہت ہے مفید چیز ہے، جن افراد کو آیوڈین کی کمی ہوتی ہے انہیں خاص طور پر کھجور استعمال کرنی چاہیے۔

     

    کھجور کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار نہیں بڑھتی اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے، پس کھجور ایک مکمل غذا ہے جس میں غذائیت بھی ہے۔

    ڈاکٹر فائزہ رشید غذائی ماہر ڈاکٹر خرم اکرم گھمن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سحرو افطار میں دودھ یا جوس کے ساتھ کھجور کا استعمال جہاں دل کو قوت فراہم کرتا ہے تو وہیں انسانی معدے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے لیکن شرط ہے کہ استعمال مناسب مقدار میں ہو۔

    کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے، کھجور کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے، کھجور سے خون بھی بڑھتا ہے اور رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے، اس کی گھٹلی آنتوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اس کے علاوہ کھجور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے، اس میں وٹامن اے، نشاستہ ، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس ہوتا ہے۔

    قرآن مجید میں اس کا ذکر بیس سے زائد بار ملتا ہے ۔آپﷺ نے فر مایا ” جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے جس میں کھانا نہ ہو ۔لہذا اس انمول اور منفرد پھل کا استعمال ہماری صحت کا بھی ضامن ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چین پاکستان کی بجائے عرب ممالک سے کھجوردرآمد کرنے پرمجبور

    چین پاکستان کی بجائے عرب ممالک سے کھجوردرآمد کرنے پرمجبور

    اسلام آباد : پاکستان سے کھجور برآمدکنندگان کا دس رکنی وفدملائیشیا کے شہر کوالالمپور پہنچ گیا۔چین پاکستانی کھجور کا سب سے بڑا خریدارپاکستان امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث عرب ممالک سے کھجوریں درآمد کر رہا ہے ۔

    پاکستانی کھجور برآمدکنندگان کا وفد ملائیشیاکے اسٹیٹ منسٹراورچیمبرآف کامرس اورکھجوروں کے درآمد کنندگان سے ملاقات کریگا، پاکستان کا شمار کھجوروں کی پیداوار کرنے والے پانچ بڑے ممالک میں ہوتا ہے، تاہم پراسسنگ کا میعار بین الاقوامی اصولوں کے میعار کے مطابق نہ ہونے کے باعث پاکستانی سے کھجوروں کی برآمدکرنے کی شرح اتنہائی کم ہے ۔

    پاکستان، انڈیا، نیپال، چین ، برطانیہ اور امریکہ کھجوریں برآمد کرتا ہے ، چین پاکستان کی کھجوروں کا بڑا خریدار ہے ، جو کھجوریں خریدنے کے بعد اپنی پیکنگ کے ذریعے ملیشیا ایکسپورٹ کرتا ہے ، تاہم چین کے تاجر پاکستان مین امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں آتے۔