Tag: datta khel

  • دتہ خیل: دھماکے میں دو سپاہی شہید، تین زخمی

    دتہ خیل: دھماکے میں دو سپاہی شہید، تین زخمی

    دتہ خیل: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں‌ دھماکا ہوا ہے، جس میں‌ دو سپاہی شہید اور تین زخمی ہوگئے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل کے علاقے میں ہونے والا یہ دھماکا سڑک کے قریب نصب بم پھٹنے سے ہوا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں لانس نائیک مومن علی اور سپاہی سلیم شہید ہوئے، واقعے میں تین سپاہی شدید زخمی ہوئے.

    زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے.

    دتہ خیل شمالی وزیرستان کی تحصیلوں میں ایک گنجان علاقے ہے، اس تحصیل کے اکثر علاقے افغان سرحد کے قریب واقع ہیں۔

    یہ علاقے 2010 میں‌ مسلسل امریکی ڈرون حملوں کے باعث مُلکی اور بین الااقوامی ذرائع ابلاغ میں خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا تھا. بعد ازاں فوجی آپریشن کے بعد اسے کلیئر کروایا گیا.


    باجوہ ڈاکٹرائن اگر ہے تو وہ سیکیورٹی اورامن کے لیے ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شمالی وزیرستان : جیٹ طیاروں کی بمباری 38شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان : جیٹ طیاروں کی بمباری 38شدت پسند ہلاک

    دتہ خیل : شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی تازہ کارروائی میں اڑتیس شدت ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع کی موجودگی میں جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی ایجنسی تحصیل دتہ خیل میں کارروائی کی۔

    علاقہ مائزر اور شیرنی میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ اطلاعات کے مطابق فورسزکی فضائی کارروائی میں اڑتیس شدت پسند مارے گئے جبکہ شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

  • پاک فوج کی دتہ خیل میں زمینی کاروائی، 12 ہلاک

    پاک فوج کی دتہ خیل میں زمینی کاروائی، 12 ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف زمینی کاروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری مقدارمیں گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر بڑے پیمانے پرزمینی کاروائی کی۔

    کاروائی کے دوران دہشت گردوں کو بڑے گھرے میں لیا گیا اور مقابلے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ان کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کاروائی میں بڑے پیمانے پرگولہ بارود اوردیگرسازو سامان بھی برآمد ہواہے۔

    فرارہونے والے دہشت گردوں کے تعاقب میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • شمالی وزیر ستان، فضائی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیر ستان، فضائی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک

    دتہ خیل : پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران  فضائی کارروائی کرتے ہوئے دتہ خیل میں پندرہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے ایک کارروائی میں پندرہ شدت پسند موت کے گھاٹ اتار دیئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج نے جیٹ طیاروں سے بمباری کرکے غیر ملکی سمیت پندرہ دہشت گرد موت کے گھاٹ اتاردیئے ۔

    بمباری سے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

  • شمالی وزیرستان :دتہ خیل میں فضائی کارروائی ، 22دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان :دتہ خیل میں فضائی کارروائی ، 22دہشت گرد ہلاک

    دتہ خیل : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کے دوران بائیس دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، زمینی دستوں کے ساتھ پاک فضائیہ بھی دشمن کی کمر توڑنے میں مصروف ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ رات جیٹ طیاروں نے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی میں بائیس دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحے اور بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

    دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے کھجوری چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا، جس میں سات اہلکار زخمی ہوگٗئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

  • دتہ خیل: فضائی کاروائی میں غیرملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک

    دتہ خیل: فضائی کاروائی میں غیرملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی فضائی کاروائی میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    فضائی کاروائی میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    ملک کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اب تک 1000 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں جبکہ 80 فیصد علاقہ کلئیر کرایا جاچکا ہے۔

    سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں پر فیصلہ کن ضرب لگانے کے لئے قومی اورعسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا ہے جس پرشہروں میں کامیابی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

    دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے تیزترسماعت کے لئے پارلیمنٹ نے آئین میں 21 ویں ترمیم کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے 6 سال سے عائد سزائے موت پر پابندی بھی ختمن کردی جس کے بعد دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ 20 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت دو روزہ دورے پرچین میں ہیں جہاں چین کےوائس چیئرمین ملٹری کمیشن جنرل فین نے آرمی چیف سے گفتگو کے دوران آپریشن ضربِ عضب میں کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قراردیا اور ہرممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔