Tag: DAUGHTER

  • عروہ حسین اور فرحان سعید نے بیٹی کے ساتھ عید الفطر کی تصاویر شیئر کردی

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے بیٹی کے ساتھ عید الفطر کی تصاویر شیئر کردی

    پاکستانی اسٹار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے عید الفطر پر بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    عروہ حسین اور فرحان سعید پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور جوڑی ہیں، اس جوڑی نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور اس دوران وہ پوری طرح مضبوط رہے ہیں۔

    اب پاکستان کا یہ خوبصورت جوڑا ایک خوبصورت بچی جہاں آرا کے والدین ہیں اور ان کی چھوٹی بچی بھی اس عید الفطر کو اپنے اسٹار والدین کے ساتھ نئے انداز میں منا رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام عروہ حسین اور فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں عروہ حسین اور اس کی بچی گلابی رنگ میں ٹوئنگ اور فرحان سعید کو بھی فرشی شلوار میں دیکھا گیا۔

    عروہ حسین نے اس فرشی شلوار کے ساتھ گول دامن کی چھوٹی قمیص پہنی جس کی پف سلیوس اس کو مکمل طور پر 70 اور 80 کی دہائی کے لباس کا لُک دے رہی تھی۔

    عروہ حسین کی اس سادہ مگر اسٹائل فرشی شلوار ڈریس پر صرف قمیص کے گلے پر سلور کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پورا سوٹ بالکل سادہ ہے لیکن پھر بھی عروہ اور انکی بیٹی پر خوب جچ رہا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘ مینوں سب ملیا’ ساتھ ہی انہوں نے سب کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

  • ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی کا ایک بار پھر عدالت سے رجوع، گوگل کو نوٹس جاری

    ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی کا ایک بار پھر عدالت سے رجوع، گوگل کو نوٹس جاری

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کی بیٹی، آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کیخلاف دوبارہ سے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بچن خاندان کی اکلوتی پوتی آرادھیاں کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مختلف ویب سائٹس سے ان کے بارے میں پھیلائے گئے جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    آرادھیا بچن نے اپنی پہلی درخواست میں عدالت کو بتایا تھا کہ یوٹیوب پر بعض ویڈیوز میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے گوگل سمیت دیگر تفریحی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو آرادھیا سے متعلق مواد ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔

    عدالت نے اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ ہر بچہ، چاہے وہ مشہور شخصیات کا ہو یا عام، عزت کے ساتھ برتاؤ کا حق رکھتا ہے۔

    تاہم اب آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ پر دوبارہ دہلی ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی ہے، جس میں مختلف ویب سائٹس سے اپنی صحت سے متعلق جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سماعت میں ہائی کورٹ نے گوگل کو دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے، اور کیس کی مزید سماعت 17 مارچ 2025 تک ملتوی کردی ہے۔

  • پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    اوکاڑہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

    اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی کے والد نے بیٹی کو پسند سے شادی کرنے پر قتل کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹی نے والدین کی مرضی کیخلاف اپنی پسند سے شادی کی تھی۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔

    پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی

    جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت بچالیا اور لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہی فوری 15 کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کروائیں۔

  • زارا نور عباس بیٹی کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں پر برس پڑیں

    زارا نور عباس بیٹی کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں پر برس پڑیں

    پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس کی ننھی پری نورِ جہاں کا غیر ارادی طور پر فیس ریویل ہوگیا جس پر اداکارہ برس پڑیں۔

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں مارچ 2024 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی پیدائش کے بعد جوڑے نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    اب حال ہی میں زارا نور عباس کے بھائی کی شادی کی حالیہ تقریب کے موقع پر نور جہاں کا چہرہ غیر ارادی طور پر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک کلپ میں زارا نور کی گود میں انکی ننھی پری کو دیکھا گیا جسے دیکھنے کے بعد صارفین کا خیال تھا کہ یہ ممکنہ زارا اور اسد کی بیٹی نور جہاں ہیں تاہم اب اداکارہ نے خود تصدیق بھی کردی ہے۔

    سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بیٹی کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد زارا نور عباس سیخ پا ہوگئیں اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کردی۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں لکھا کہ ’اگر میں نے اپنی بیٹی کی تصویر خود نہیں دکھائی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اسے پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں، اس کے باوجود کچھ لوگ اس کا احترام نہیں کررہے‘۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ آپ سب سے ایک بار دوبارہ درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری بیٹی کی ویڈیوز پوسٹ کرنا بند کردیں اور اگر آپ پوسٹ کرچکے ہیں تو پلیز انہیں ڈیلیٹ کردیں۔

  • بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں کا والد پر حملہ

    بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں کا والد پر حملہ

    چندولی: اترپردیش میں بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر سفاک ملزمان نے باپ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع چندولی میں پیش آیا جہاں گاؤں میں ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کرنے پر والد نے منع کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے احتجاج کیا تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا، اس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ کے گھر پہنچا اور اس کے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بھارت کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، متاثرہ کے والد کی شکایت پر اروند پاسوان، راجو پاسوان،وکاش پاسوان اور سنیل پاسوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • ورون دھون کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    ورون دھون کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ورون دھون اور نتاشا دلال ننھی پری کے والدین بن گئے، بالی وڈ اداکار کے والد ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے 3 جون کو اس خوشی کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

    ورون دھوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اداکار کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں پھولوں اور غباروں سے سجے ایک ایئر بیلون میں انکا ایڈوپٹڈ کتا  بیٹھا نظر آرہا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بورڈ پر لکھا ہے ’ چھوٹی بہن کو خوش آمدید‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

    تاہم اب بالی وڈ کے خوبرو اداکار  ورون دھون اور اُن کی اہلیہ نتاشا دلال کی نومولود بیٹی کے ہمراہ پہلی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی خبروں کے مطابق  ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو ننھی پری سمیت  جمعے کے روز ممبئی کے نجی اسپتال سے  ڈسچارج کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ورون دھون کو  بیٹی گود میں اُٹھائے گھر کیلئے روانہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار اگلی فلم ’بے بی جان‘ میں نظر آئیں گے، خیال رہے کہ ورون دھون نے اپنی پرانی دوست نتاشا سے 2021 میں شادی کی تھی۔

  • سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

      ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی ایک نعت محفل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں ایک خوبصورت کلام پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    ماضی کی معروف اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی نے اس محفل میں نارنجی رنگ کا فراک زیب تن کی جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

    سعدیہ امام نے چند روز قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سعدیہ امام سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

    واضح رہے کہ  سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

    شادی کے بعد سے سعدیہ امام اسکرین پر کم نظر آتی ہیں لیکن وہ اکثر مارننگ شوز میں بطورِ مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

  • ماں کے ہاتھوں شدید زخمی بیٹی نے دم توڑ دیا

    ماں کے ہاتھوں شدید زخمی بیٹی نے دم توڑ دیا

    برطانیہ میں ایک ماں کے ہاتھوں شدید طور پر زخمی ہونے والی معصوم بیٹی نے دم توڑ دیا۔

    برطانوی کاؤنٹی ویسٹ مڈلینڈز کے ایک قصبے راؤلی ریجس میں ایک 10 سالہ معصوم لڑکی شے کانگ کو پیر کی رات شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا، جسے بچایا نہیں جا سکا۔

    مقامی پولیس نے شے کانگ کی 33 سالہ ماں جسکرت کور عرف جیسمن کانگ پر بیٹی کے قتل کا الزام لگا دیا ہے، شے کانگ نے رابن کلوز میں واقع اپنے گھر میں زخموں کے باعث دم توڑا تھا، جس پر اس کی ماں پر پولیس نے قتل کا الزام عائد کیا اور آج وہ وولور ہیمپٹن کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں گی۔

    پولیس نے بیان جاری کیا کہ وہ شے کے خاندان اور اس کے دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، شے کانگ کی المناک موت نے ان پر یقیناً گہرا اثر ڈالا ہے۔ پولیس نے کہا ’’ہم درخواست کرتے ہیں کہ جب تک ہماری انکوائری جاری ہے انھیں یہ غم منانے دیا جائے۔‘‘

  • سپر اسٹارز کی بیٹی راہا کپور کی نئی ویڈیو نے توجہ حاصل کرلی

    سپر اسٹارز کی بیٹی راہا کپور کی نئی ویڈیو نے توجہ حاصل کرلی

    ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی نئی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر اپنے نئے سال کی چھٹی گزارنے کے بعد واپس پہنچے تاہم اس دوران ان کی بیٹی راہا توجہ کا مرکز رہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

    رنبیر، عالیہ کی بیٹی راہا کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا بڑا دعویٰ

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی راحہ کو گود میں اُٹھائے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا کا ہاتھ کے اشارے سے شکریہ ادا کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اس موقع پر رنبیر کپور کی گود میں ر اہا کو دیکھا گیا جو ہلکے گلابی ڈریس میں مسکراتی ہوئی نظر آئیں، یہ دوسرا موقع ہے جب راہا کپور کی معصومیت کیمرے میں قید ہوگئی جو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

    خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم  کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لے کر آئے۔

  • امریکی اداکارہ نے غلطی سے کمسن بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

    امریکی اداکارہ نے غلطی سے کمسن بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

    معروف امریکی اداکارہ اور دنیا بھر میں مقبول ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز میں سانسا سٹارک کا کردار ادا کرنے والی سوفی ٹرنر نے غلطی سے اپنی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

    سوفی ٹرنر اور ان کے شوہر امریکی گلوکار جو جونز اپنی 2 سالہ بیٹی ولا جونز کی پرائیوسی کا خیال رکھتے رہے ہیں اور اب تک انہوں نے بچی کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی تھی۔

    تاہم حال ہی میں اداکارہ نے بچی کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس پر ان کے مداح سمجھے کہ اب انہوں نے بچی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کردیے ہیں۔

    لیکن تھوڑی ہی دیر میں اداکارہ نے اسٹوری ڈیلیٹ کردی اور اسے غلطی قرار دیا۔

    اپنی ایک اور اسٹوری میں سوفی نے لکھا کہ آج صبح انہوں نے غلطی سے اپنی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی تھی۔ ہم ہمیشہ سے بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھتے رہے ہیں اور یہ غلطی ہمارے اصولوں کے منافی تھی۔

    انہوں نے لکھا کہ بچوں کا حق ہے کہ وہ عوامی نظر میں آئے بغیر پرورش پائیں، سیکھیں اور بڑے ہوں۔

    اداکارہ نے درخواست کی اگر کسی نے اس ویڈیو کو اپنے پاس محفوظ یا ریکارڈ کرلیا ہے تو وہ بھی اسے ڈیلیٹ کردیں، اور اسے شیئر کرنے سے گریز کریں۔

    فنکار جوڑے نے اس سے قبل 2021 میں بھی ایک فوٹوگرافر کو اپنی بیٹی کی تصویر کھینچنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور تصویر شائع نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔