Tag: Daughter Killed

  • ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی قتل، اصل وجہ سامنے آگئی؟

    ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی قتل، اصل وجہ سامنے آگئی؟

    گوجرانوالہ: جناح کالونی میں ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی کے قتل کا معاملہ، بچی کے دادا کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور خودکشی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جبکہ ملزمہ کلثوم بی بی کو اسپتال میں دوران علاج ہی حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملزمہ نے تیز دھار آلے سے 6ماہ کی حرم کو قتل کرکے دوسرے بچوں کو کردیا۔

    ملزمہ نے تیز دھار آلے سے 6 ماہ کی حرم فاطمہ کو قتل، دوسرے بچوں کو زخمی کر دیا تھا۔

    نشئی شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمہ نے بچوں پر وار کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کی کوشش کی تھی، ملزمہ کا بیٹے سے جھگڑا ہوا تھا، طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی۔

  • یوگنڈا : وزیر ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹی اور ڈرائیور ہلاک

    یوگنڈا : وزیر ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹی اور ڈرائیور ہلاک

    کمپالا : مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق فوجی کمانڈر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جنرل کُٹمبا وامالا محفوظ رہے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق فوجی کمانڈر جنرل کُٹمبا وامالا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ان کی بیٹی اور ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔

    حملہ مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں کیا گیا، جب جنرل کُٹمبا وامالا اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، اس وقت چار افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    یوگنڈا فوج کی ترجمان بریگیڈیئر فلاویہ بائیکاوسو نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں وزیر ٹرانسپورٹ کو ایک گولی لگی ہے اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مقامی رہائشی بھی زخمی ہوئے ہیں

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں کٹمبا کو حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی کے باہر پریشان حالت میں دکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کپڑوں سے بہتے ہوئے خون سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بھی شدید زخمی ہیں۔

    یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسے مجرم ہیں جو زندگی کی قدرو قیمت نہیں جانتے، انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کے  پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جلد اصل ذمہ داروں تک پہنچ کر انہیں سزا دیں گے۔

  • سفاک ماں نے بیٹوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کرکے جلا دیا

    سفاک ماں نے بیٹوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کرکے جلا دیا

    نئی دہلی : بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے گاؤں سولی میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ماں نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی انیس سالہ بیٹی کو قتل کرکے اس کی آخری رسومات ادا کردیں۔

    اس حوالے سے گڑھ شنکر پولیس اسٹیشن کے انچارج اقبال سنگھ نے بتایا کہ انہیں گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ سولی گاؤں کے شمشان گھاٹ میں صبح خاموشی سے کسی کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں پولیس وہاں پہنچی اور لاش کی جلی ہوئی ہڈیاں اور راکھ اکٹھی کیں۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق19 سالہ جسپریت کور22 اپریل کو گھر سے کہیں چلی گئی تھی اور اگلے ہی دن واپس آگئی۔

    اس کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ وہ اس دوران بھجلان گاؤں کے امنپریت نامی لڑکے کے ساتھ تھی۔ اس کے بعد 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب کو جسپریت کو اہل خانہ کے افراد نے قتل کردیا۔

    ملزمان پر الزام ہے کہ مقتولہ جسپریت کو پہلے نیند کی گولیاں دی گئیں اور بعد میں جب وہ بے ہوش ہوگئی تو اس کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ستدیو، اس کے بیٹے سوراج عرف منی ، بلوندر کور (جسپریت کی ماں) گوردیپ اور لالا کے خلاف قتل اور ثبوت مٹانے سمیت تعزیرات ہند کی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان میں سے ستدیو، بلویندر کور اور گردیپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی: کمسن بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

    کراچی: کمسن بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس نے کمسن بیٹی کو قتل کرنے والے باپ عبدالحکیم کو حراست میں لے لیا جس نے سالگرہ کا کیک نہ کھانے پر مسکان نامی بچی کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع زمان ٹاؤن میں دو روز قبل عبدالحکیم نامی سفاک باپ نے اپنی سات سالہ کمسن بیٹی مسکان کو سالگرہ کا کیک نہ کھانے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    عبدالحکیم نے نشے کی حالت میں بچی پر شدید تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی تھی، سفاک باپ کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

    آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سالگرہ کا کیک نہ کھانے پر باپ نے چھ سالہ بیٹی کو قتل کردیا

    ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمان ٹاؤن پولیس نے اب سے کچھ دیر قبل سفاک بیٹی کے قتل میں ملوث باپ کو گرفتار کر لیا، ملزم نشے کا عادی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قتل سے متعلق تفتیش جاری ہے جس میں پیشرفت کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ زمان ٹاؤن تھانہ میں بچی کے قتل کا مقدمہ 111/2019 والد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ مسکان کی سالگرہ تھی اور وہ اپنے والد کا لایا ہوا کیک نہیں کھا رہی تھی، جس پر عبدالحکیم کو غصہ آیا اور پھر اُس نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عبدالحکیم اس سے قبل بھی دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا اور جیل کی سزا کاٹ کر آچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ رواں ماہ کے آغاز میں پیش آیا تھا جب کراچی کےعلاقے کلفٹن میں اپنی پھول جیسی کمسن ڈھائی سالہ بیٹی انعم کو سمندر میں ڈبو کرقتل کرنے کے بعد ماں نے خود بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔ ملزمہ کے اہل ِ خانہ کا کہنا تھا کہ وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی، ماں نے ڈھائی سالہ بچی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کردیا

    دوسری جانب گزشتہ سال دسمبر میں صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک باپ نے اپنی معاشی حالت میں بہتری کے لیے جعلی عامل کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ڈیڑھ سالہ بیٹی مبینہ طور پر قتل کردی تھی ، پولیس نے والد اور عامل دونوں کو گرفتار کرلیا تھا۔