Tag: DAUGHTER

  • اللہ کی رحمت: فلک شبیر کی بیٹی کو کندھوں پہ اٹھائے تصاویر وائرل

    اللہ کی رحمت: فلک شبیر کی بیٹی کو کندھوں پہ اٹھائے تصاویر وائرل

    معروف گلوکار فلک شبیر نے بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کردیں، مداحوں نے ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹی کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں وہ اپنی بیٹی کو کندھوں پہ اٹھائے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ننھی بچی بھی خوشگوار موڈ میں کھلکھلا رہی ہے، کیپشن میں انہوں نے بیٹی کو اللہ کی رحمت لکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ فلک شبیر اور معروف اداکارہ سارہ خان سنہ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کے یہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا تھا۔

  • بیٹی نے ماں کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے گھر میں چھپا دیے

    بیٹی نے ماں کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے گھر میں چھپا دیے

    نئی دہلی: بھارت میں 23 سالہ بیٹی نے اپنی ماں کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کردیے اور کئی ماہ تک گھر میں ہی چھپائے رکھے، پولیس نے قاتلہ کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون وینا پرکاش کی لاش کے ٹکڑے گھر کی الماری اور باتھ روم ڈرم سے برآمد کرکے ماں کے قتل کے الزام میں بیٹی رمپل جین کو گرفتار کرلیا۔

    قتل کی جانے والی خاتون وینا پرکاش اپنی بیٹی رمپل جین کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، وینا کو آخری مرتبہ 26 دسمبر کو اپنی پڑوسی کے ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد وینا کے بھائی کی جانب سے بہن کی گمشدگی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

    پولیس جب وینا کے گھر انہیں ڈھونڈنے پہنچی تو کسی نے ڈور بیل کے باوجود دروازہ نہ کھولا جس کے بعد خاتون کے بھائی پورول نے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر بہن کے گھر کا دروازہ توڑا۔

    پورول اور پڑوسیوں نے گھر میں وینا کی بیٹی کو گندی حالت میں پایا جسے دیکھ کر محسوس ہو رہا تھا کہ رمپل کئی دن سے نہائی بھی نہیں۔

    بعد ازاں جب ان سے والدہ کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بیڈ پر موجود ہیں لیکن جب بیڈ پر دیکھا گیا تو وہاں چادر کے نیچے تکیے موجود تھے۔

    گھر میں پھیلی بدبو کے باعث پولیس نے تلاشی لی اور وینا کا سر اور دھڑ الماری سے برآمد کرلیا۔ وینا کے اعضا کو ساڑھی میں چھپا کر الماری میں رکھا گیا تھا جبکہ ان کے ہاتھ پاؤں کو باتھ روم میں ڈرم میں چھپایا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق وینا کو کسی دھاری دار چیز سے قتل کیا گیا تھا، تلاشی کے دوران ماربل کٹر اور آری بھی دریافت کی گئی۔

    لاش کے ٹکڑے گل چکے تھے جنہیں دیکھ کر لگ رہا تھا کہ انہیں چھپائے ہوئے مہینہ گزر گیا ہو، گھر سے تعفن دور کرنے کے لیے رمپل پرفیوم اور ایئر فریشنر کا استعمال کر رہی تھی۔

    پولیس کے مطابق رمپل نے اپنے والد کو 20 سال کی عمر میں کھو دیا تھا، گرفتاری کے بعد رمپل نے اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تاہم اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

  • میری بیٹی میرا فخر ہے: سلمیٰ آغا کی بیٹی کے لیے ایوارڈ

    میری بیٹی میرا فخر ہے: سلمیٰ آغا کی بیٹی کے لیے ایوارڈ

    ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ سلمیٰ آغا کی اپنی بیٹی زارا کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں، زارا نے حال ہی میں دبئی میں ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

    سلمیٰ آغا نے اپنی بیٹی کے ساتھ دبئی میں ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں دونوں تقریب سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salma Gul Agha (@sallmagulagha)

    ایک اور جگہ سلمیٰ نے زارا کو فلم فیئر ایوارڈ ملنے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی، انہوں نے لکھا میری بیٹی میرا فخر ہے، اسے پہلا فلم فیئر ایوارڈ ملا ہے، مجھے بھی پہلا ایوارڈ یہی ملا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salma Gul Agha (@sallmagulagha)

    یاد رہے کہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان بالی ووڈ کی متعدد فلموں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zahrah S Khan (@zarakhan)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zahrah S Khan (@zarakhan)

  • صدف کنول نے ننھی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی

    صدف کنول نے ننھی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی

    معروف اداکارہ صدف کنول نے اپنی شیر خوار بیٹی کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدف کنول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)

    صدف نے کیپشن میں لکھا، میرا ننھا سا حیرت کدہ۔

    ان کی اس تصویر پر مداحوں نے ان کے اور ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ صدف کنول نے سنہ 2020 میں سینئر اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

    دونوں کے ہاں رواں برس بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام سیدہ زہرہ رکھا گیا ہے۔

  • نواز الدین صدیقی نے پہلی بار اپنی زندگی کی خاص شخصیت کی تصویر شیئر کردی

    نواز الدین صدیقی نے پہلی بار اپنی زندگی کی خاص شخصیت کی تصویر شیئر کردی

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار نے ڈاٹرز ڈے پر اپنی 11 سالہ بیٹی کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

    معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نےاپنی بیٹی شوریٰ کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    نواز الدین صدیقی جو کم ہی اپنی فیملی اور بچوں سے متعلق بات کرتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی یادگار تصویر شیئر کی۔

    انہوں نےڈاٹرز ڈے کی مناسبت سے اپنی صاحبزادی شوریٰ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ تمہاری مسکراہٹ سے زیادہ قیمتی کچھ بھی نہیں۔

    مداحوں نے ان کی بیٹی کی تعریف کی اور اس کی آنکھوں کو والد کی آنکھوں سے مشابہہ قرار دیا۔

    خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی نے 2009 میں عالیہ صدیقی سے شادی کی تھی اور شوریٰ 2011 میں پیدا ہوئی۔ اداکار کے اپنی اہلیہ سے تنازعات بھی چلتے رہے تھے۔

  • 5 ماہ کی بچی فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    5 ماہ کی بچی فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    مصر میں 5 ماہ کی بیٹی فروخت کرنے والی گداگر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، بچی کو کئی افراد نے خریدا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے حرکت میں آگئے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مصر کے شہر المنصورۃ میں ایک عورت نے اپنی 5 ماہ کی بچی کو 7 ہزار مصری پونڈ میں فروخت کردیا۔

    المنصورہ شہرمیں سراغ رساں ادارے کے ڈائریکٹر کو اطلاع ملی کہ کار پارکنگ میں کام کرنے والے نے ایک بچی کو اغوا کرلیا ہے، سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف اغوا کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔

    ملزم نے بتایا کہ کیس اغوا کا نہیں بلکہ بردہ فروشی کا ہے، اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے جس خاتون سے بچی خریدی ہے اسے وہ ایک عرصے سے جانتا ہے۔

    مذکورہ عورت المنصورہ شہر کی سڑکوں پر گداگری کرتی ہے، اس نے اپنی بچی ایک سوڈانی خاتون کے ہاتھوں فروخت کی۔ میرا کردار صرف ثالث کا تھا، میں نے بچی کو اغوا نہیں کیا۔

    ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے 7 ہزار پونڈ دے کر مصری خاتون سے اس کی بچی وصول کر کے ایک اور خاتون کے حوالے کی جس کا نام اسما ہے اور اس کی عمر 56 برس ہے۔

    بعد ازاں مذکورہ خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بچی کے سودے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مجبوراً یہ بچی حاصل کی ہے کیونکہ میں بے اولاد ہوں اور میں ماں نہیں بن سکتی، لبنان میں مقیم ایک مصری دوست نے مجھے یہاں مصر سے بچی خریدنے کا مشورہ دیا تھا۔

    مذکورہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، پورا کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

  • کاروباری شخصیت کی بیٹی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    کاروباری شخصیت کی بیٹی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں معروف کاروباری شخصیت کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں کاروباری شخصیت کی بیٹی کو قتل کردیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مقتولہ کے لے پالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گھریلو ملازمہ چالیس سالہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تینوں لے پالک ہیں جبکہ مقتولہ کا خاوند امریکا میں مقیم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ملزمان نے بھائی پر تشدد کرکے بہن کو اغوا کرلیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کاروباری شخصیت کی بیٹی کےقتل کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی گرفتاری جلدیقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

    حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعےکی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے،ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرمزید کارروائی کی جائے،مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • وکیل بنتے ہی بیٹی نے باپ کے قاتل کو سزا دلوا دی

    وکیل بنتے ہی بیٹی نے باپ کے قاتل کو سزا دلوا دی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں اپنے والد کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لیے سرگرداں بیٹی کو 16 سال بعد انصاف مل گیا، عدالت نے ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید سنا دی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی شہر راج شاہی کے رہائشی پروفیسر طاہر احمد 17 فروری 2006 کو لاپتہ ہوگئے تھے، 2 دن بعد ان کی لاش ایک مین ہول سے برآمد ہوئی۔

    بعد ازاں پولیس نے مقتول کی یونیورسٹی کے 6 ساتھی اساتذہ کو ان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا لیکن مرکزی ملزم جلد ہی ضمانت پر رہا ہوگیا۔

    مقتول کی بیٹی شگفتہ اس وقت قانون کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کرمنل کیس تھا چنانچہ حکومتی وکلا اس کی پیروی کر رہے تھے، ملزمان نے بھی 15 سے 16 وکلا کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں۔

    سنہ 2013 میں ہائی کورٹ نے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید سنائی، تاہم ملزمان نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

    اب 9 سال بعد ایپلیٹ بینچ نے ملزمان کی اپیل خارج کر کے سزا پر عملدر آمد کا حکم دیا ہے۔

    شگفتہ کا کہنا ہے 16 سال کے دوران وہ ایک تھکا دینے والی جدوجہد اور اذیت سے گزری ہیں، لیکن وہ خوش ہیں کہ بالآخر ان کے والد کو انصاف مل گیا۔

  • انوشکا شرما بیٹی کی یاد میں اداس

    انوشکا شرما بیٹی کی یاد میں اداس

    انوشکا شرما فلم چک دے ایکسپریس کے ساتھ دوبارہ بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری کر رہی ہیں، اسی سلسلے میں وہ فلم کے سیٹ پر واپس آگئی ہیں۔

    آؤٹ ڈور شوٹنگ کی وجہ سے وہ پہلی بار اپنی بیٹی وامیکا سے دور ہو گئی ہیں اور بیٹی سے اسی دوری نے انہیں شاعرہ بنا دیا۔

    فلم سوئی دھاگے کی اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹا گرام اسٹوری پر بیٹی کی یاد میں پوری نظم لکھ دی، انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس نظم میں انہوں نے لکھا:

    میری بیٹی، میں اپنا زیادہ تر وقت اس بات کی جستجو میں صرف کرتی ہوں کہ بہترین ماں کیسے بنا جائے

    میں جانتی ہوں کہ ہمیشہ میں ٹھیک نہیں ہوں

    لیکن، میں وعدہ کرسکتی ہوں کہ جو بھی ہوں میں تم سے وہیں ملوں گی جہاں تم ہو

    نہیں وہاں جہاں تم ہو

    نہیں، وہاں جہاں میرے خیال میں تمہیں ہونا چاہیئے

    نہیں وہاں جہاں تم ہوگی

    لیکن اس لمحے تم کہاں ہو

    فلم چک دے ایکسپریس ماں بننے کے بعد انوشکا کا پہلا پراجیکٹ ہے، جس میں وہ ایک کرکٹر کا کردار ادار کر رہی ہیں۔

  • کراچی : سنگدل ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی چلتی ایمبولینس سے سڑک پر پھینک دیا

    کراچی : سنگدل ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی چلتی ایمبولینس سے سڑک پر پھینک دیا

    کراچی : سنگدل ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی چلتی ایمبولینس سے سڑک پر پھینک دیا،پولیس نے بچہ پھینکنے والی خاتون اور اس کی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں نومولود بچوں کی لاشیں پھینکنے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، ایسا ہی ایک واعہ فرئیر کےعلاقے میں پیش آیا ، جہاں ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی سڑک پر پھینک دیا، پولیس نے بچہ پھینکنے والی خاتون اور اس کی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال2021 میں 220 سے زائد نومولود بچوں کی لاشیں ملیں اور رواں سال اب تک 68 نومولود بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق صرف 2 ماہ 13دن میں 68 بچوں کی لاشوں کوپھینکاگیا، ایدھی فاؤنڈیشن نے 58 اور چھیپا فاؤنڈیشن نے 10لاشیں اٹھائیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرئیرکےعلاقےمیں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، خاتون نے چلتی ایمبولینس میں بچی کوجنم دیا اور بچی پیدا ہوتے ہی ایمبولینس سے ہاتھ باہر نکال کر سڑک پرپھینک دی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے گرفتاریاں کی۔

    بلقیس ایدھی اوررمضان چھیپا متعدد مرتبہ قوم سےاپیل کرچکے ہیں کہ بچوں کو پھینکا نہ جائے بلکہ جھولےمیں ڈال دیاجائے، پاکستان میں لاکھوں لوگ اولادکی نعمت سےمحروم ہیں، بچے گود لینے والوں کی بڑی تعداد فلاحی ادارے سے رابطے میں رہتی ہیں۔