Tag: DAUGHTER

  • آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی بڑے پردے پر جلوہ گر

    آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی بڑے پردے پر جلوہ گر

    پاپ میوزک کے بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ہالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے اور بہت جلد وہ ایک فلم میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

    آسٹریلوی ہدایت کار نیش ایڈ گرٹن کی نئی آنے والی مزاح اور تھرل سے بھر پور فلم میں 20 سالہ پیرس جیکسن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    فلم میں پیرس جیکسن کے ساتھ نمایاں کردار نبھانے والوں میں برطانوی اداکار ڈیوڈ اوئے لو اور چارلیز تھیرون شامل ہیں۔

    ایمیزون فلم اسٹوڈیو کے بینرز تلے بننے والی اس فلم کا نام ابھی زیر غور ہے۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز آئندہ 2 سے 3 ماہ میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: میرے والد کو قتل کیا گیا، پیرس جیکسن

    پیرس جیکسن اپنے والد کی موت کے بعد سے اسی شعبہ میں قسمت آزمائی کر رہی تھیں۔

    وہ اس سے پہلے فاکس ٹی وی کے ڈرامے ’اسٹار‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے ایم پی اے نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا

    تحریک انصاف کے ایم پی اے نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا

    پشاور : تحریک انصاف کےایم پی اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا، ضیااللہ بنگش کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں سرکاری ا سکو لوں کا معیارتعلیم نجی اسکولوں کے معیار تعلیم سے کم نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ جب صوبائی حکومت تشکیل دی تو نظام تعلیم بہت خراب تھا، ان کی بیٹی کے داخلے بعد مزید پچاس بچوں نے سرکاری اسکول میں داخلہ لیا ہے۔

    ضیااللہ بنگش نے کہا کہ جب تک سیاستدان اور ایوانوں میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم نہیں دلوائیں گے ، تب تک عوام کا بھروسا سرکاری تعلیمی اداروں پر قائم نہیں ہوسکے گا۔


    مزید پڑھیں : خیبر پختونخواہ میں پرائیوٹ اسکول کے بجائے سرکاری اسکول والدین کی پہلی ترجیح بن گئے


    پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ خیبرپختوانخوا میں سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم اب کسی بھی نجی اسکولوں سے کم نہیں رہا ہے۔

    حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تعلیم کا معیار نہ صرف بلند ہوا ہے بلکہ اس نے پرائیوٹ اسکولوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے،اور اب خیبر پختونخواہ کے بچے معیاری تعلیم سستے سرکاری اسکولوں میں حاصل کر سکیں گے

  • آئزہ خان کی بیٹی کو بدصورت کہنے والی کو خوبصورت جواب

    آئزہ خان کی بیٹی کو بدصورت کہنے والی کو خوبصورت جواب

    سوشل میڈیا کے جہاں مثبت پہلو ہیں وہی منفی بھی خصوصاً مشہور شخصیات کو اس کے منفی پہلوؤں کا اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے‘ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ خوبرو اداکارہ آئزہ خان کے ساتھ پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر آئزہ خان کی ایک فالوور نے اخلاقیات کی حد عبور کرتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے ایک انتہائی نفرت آمیز کمنٹ لکھا جو کہ کسی بھی ماں کے جذبات کو ٹھیس پہچانے کے لیے کافی تھا۔

    تاہم اداکارہ آئزہ خان نے انتہائی ذہانت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نفرت آمیز کمنٹ کرنے والی خاتون کو ایسا جواب دیا کہ سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہوگئی اور سب نے ہی کمنٹ کرنے والی خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    آئزہ خان نے اپنی بیٹی کا نام آشکارکردیا

    فاطمہ سجاد نامی خاتون نے آئزہ خان کی بیٹی کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے بچے پسند ہیں لیکن یہ اتنی بدصورت کیوں ہے؟‘‘۔

    آئزہ خان نے انہیں انتہائی خوبصورت انداز میں جواب دیا کہ ’’اللہ ناراض ہوتاہے ایسا نہیں کہتے کوئی بھی بچہ بدصورت نہیں ہوتا‘‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’ ہم سب کو اللہ نے خلق کیا ہےاوراس کی بنائی کوئی شے بدصورت نہیں ہے‘‘۔

    انہوں نے اپنے جوابی کمنٹ میں مزید کہا کہ ’’ کل کو تم بھی ماں بنوگی اور انشا اللہ تمہیں بھی خدا خوبصورت اور صحت منت اولاد عطا کرے گا۔۔ آمین‘‘۔

    ssssadada

    سوشل میڈیا پر صارفین نے آئزہ خان کے کمنٹ کو بے پناہ سراہتے ہوئے کہا کہ کسی کے بچے کے بارے میں اس قسم کی بات کرنے کا مطلب بات کرنے والے کے دل میں بے پناہ نفرت کی موجودگی ہے۔

  • راولپنڈی، غیرت کے نام پر بیٹی اور آشنا قتل، ملزم فرار

    راولپنڈی، غیرت کے نام پر بیٹی اور آشنا قتل، ملزم فرار

    راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع افضل ٹاؤن کے علاقے میں سنگ دل باپ غیرت کے نام پر بیٹی اور اُس کے آشنا کو فائِرنگ کر کے قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں واقع افضل ٹاؤن میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کائنات اور اُس کے عاشق کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    پڑھیں: بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

    واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہیں تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور تفتیش شروع کی، پولیس کے مطابق مقتول رمضان اور کائنات کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: کندھ کوٹ میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور پیش امام قتل کردیا

    پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کے درمیان معشقانہ تھا، جس کی بنا پر والد نے اپنی بیٹی کائنات اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ قرار،چالیس علما کا اجتماعی فتویٰ جاری

    مقتولین کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد اُن کی لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی، اسپتال انتظامیہ نے دونوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکے اور لڑکی کو قریب سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا گیا ہے، اسپتال منتقلی سے قبل دونوں مقتولین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے‘‘۔

  • جرمنی میں پاکستانی شہری نے بیٹی کوغیرت کے نام پرقتل کردیا

    جرمنی میں پاکستانی شہری نے بیٹی کوغیرت کے نام پرقتل کردیا

    برلن: پاکستانی نژاد شہری نےغیرت کے نام پراپنی 19 سالہ بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    مذکورہ شخص نے اپنی بیٹی کو اس کے دوست کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑا اوراسے قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسدعلی خان اوراس کی اہلیہ شازیہ نے قتل کرنے کی بعد اپنی بیٹی لاریب کوکپڑے پہنائے اور اسکے بعد وہیل چیئر کے ذریعے اپارٹمنٹ سے نیچے لائے اور گاڑی میں ڈال کر شہرکے ایک ویران علاقے میں پھینک آئے۔

    اسد خان جس کی عمر 51 بر ہے اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو اسلئے قتل کیا کہ اس نے ایک ایسے لڑکے سے محبت کا جرم کیا جس کی اس نے اجازت نہیں دی تھی۔

    اسد اوراسکی اہلیہ کی شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی تھی اوروہ اپنی بیٹی کے لئے بھی ایسا ہی چاہتے تھے۔

    مقتول لاریب کی 41 سالہ میں نے دارمشتات شہر کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کےدوران بیان دیا ہے کہ وہ ایک مجبور عورت ہے اورمکمل طورپر اپنے شوہرکے دباوٗ میں ہے لہذا اپنی بیٹی کو قتل ہونے سے نہ بچا سکی۔

    قاتل جوڑے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے قتل کی رات مقتول لاریب کی چوٹھی بہن 14 سالہ ندا کو اپنے ایک رشتے دار کے گھر بھیج دیا تھا۔