Tag: Daughters

  • خواتین سے سب سے پہلا سوال شادی کا ہی کیوں ہوتا ہے؟

    خواتین سے سب سے پہلا سوال شادی کا ہی کیوں ہوتا ہے؟

    کراچی : پاکستان شوبز کی اداکارہ عائشہ طور نے کہا ہے کہ خواتین سے اکثر سب سے پہلا سوال یہی کیا جاتا ہے کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی؟ جو کہ نامناسب بات ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شریک اداکارہ عائشہ طور نے اس حوالے سے اپنبے خیالات کا اظہار کیا اور معاشرے میں ہونے والے واقعات پر روشنی ڈالی۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے بتایا کہ ہمارا آج کا موضوع ہے کہ لڑکیاں بوجھ نہیں ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے اداکارہ عائشہ طور سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔

    عائشہ طور نے کہا کہ جن لوگوں کو لڑکیاں بوجھ لگتی ہیں تو وہ مت پیدا کریں، کیونکہ لڑکیاں اگر بوجھ ہیں تو آپ خود لڑکوں پر بوجھ ڈالتے ہیں، کسی نے آپ سے زبردستی تو نہیں کی کہ دس بچے پیدا کریں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ بچے سنبھال ہی نہیں سکتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دوستوں میں بھی آپس کی گفتگو میں خواتین سے یہی سوال دہرایا جاتا ہے کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی اگر ہوگئی تو کتنے بچے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ، تو اسی بات کو لے کر ہم بھی یہی سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ شاید میری عمر زیادہ ہوگئی یا میرا رنگ کالا ہوگیا۔

    یاد رکھیں کہ بیٹیاں اگر پڑھی لکھی اور باشعور ہوں گی تو ان میں خوداعتمادی پیدا ہوگی جس سے ان میں زمانے کے نشیب و فراز سے نمٹنے اور رشتوں میں پیدا ہونے والی اونچ نیچ یا الجھنوں کو سلجھانے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔

  • معروف اداکار کی بیٹیوں کے ساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل

    معروف ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کو بیٹیوں کے اصرار پر میک اپ کروانا پڑ گیا، ان کی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار و سابق ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز پوسٹ کیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ان کے گھر آتے ہی ان کی بیٹیاں میک اپ آرٹسٹ بن گئیں۔ ڈوین جانسن نے بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منع نہیں کیا اور خود ان کے کسٹمر بن گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dwayne Johnson (@therock)

    بیٹیوں نے والد پر میک اپ کا تمام سامان استعمال کیا اور انہیں رنگین وگ بھی پہنا دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dwayne Johnson (@therock)

    اداکار نے لکھا کہ میں نے ابھی تک آئینہ نہیں دیکھا لیکن یقیناً میں اتنا ہی بہترین لگ رہا ہوں گا جتنا بہترین خود کو محسوس کر رہا ہوں۔

  • باپ نے کمسن بیٹیوں کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کردیا، لاشیں گھر میں دفنا دیں

    باپ نے کمسن بیٹیوں کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کردیا، لاشیں گھر میں دفنا دیں

    اومان: اردن میں ایک شخص نے اپنی 2 بچیوں کو ڈنڈے برسا کر ہلاک کر دیا اور لاشیں گھر میں ہی دفن کردیں، دلخراش واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اردنی حکام کا کہنا ہے کہ عرب خاتون نے اردنی محکمہ امن عامہ میں شکایت درج کروائی تھی کہ اسے شمالی اردن کے صوبے اربد میں اپنے باپ کے ساتھ رہنے والے چار بچوں کی زندگی خطرے میں نظر آرہی ہے، باپ ذہنی مریض بھی ہے۔

    محکمہ امن عامہ کے ترجمان کرنل عامر السرطاوی کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے پر اردنی شہری کو حراست میں لے کر بچوں کو تلاش کیا گیا، پتہ چلا کہ 4 بچوں میں سے صرف 2 گھر میں موجود ہیں، دونوں کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس میں انہوں نے ہولناک انکشاف کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے والد انہیں مسلسل مار پیٹ کا نشانہ بناتے رہے، گزشتہ دنوں ان کے والد نے 2 بہنوں جن کی عمریں 9 اور 12 سال تھیں، انہیں ڈنڈے سے مار مار کر ہلاک کر دیا اور گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا۔

    بعد ازاں اردنی شہری نے پوچھ گچھ کے دوران اقرار کیا کہ اس نے 10 روز پہلے ایک بچی کو ڈنڈے سے مار کر ہلاک کر کے گھر کے صحن میں دفن کیا کردیا، اس کے چند روز بعد دوسری بیٹی کو ڈنڈے مار کر ہلاک کیا اور لاش گھر کے قریب ایک گڑھے میں پھینک دی تھی۔

    محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں بچیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں جبکہ زندہ بچنے والے 2 بچوں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، ان کی ذہنی حالت بہت زیادہ خراب تھی۔

    بچیوں کے لرزہ خیز قتل کے بعد پورا ملک غم و غصے کی کیفیت میں ہے۔

  • ماں کو بے دردی سے کیوں قتل کیا؟ بیٹیوں نے وجہ بتادی

    ماں کو بے دردی سے کیوں قتل کیا؟ بیٹیوں نے وجہ بتادی

    کویت سٹی: اپنی ماں کو انتہائی سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے اس کا سر تن سے جدا کرنے والی دو بہنوں نے گرفتاری کے بعد جرم کرنے کی وجہ بتادی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویت کے دارالحکومت کے علاقے الدوحہ میں پولیس نے ماں کا قتل کرنے والی دونوں بہنوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی تو معاملہ کھل کر سامنے آگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد دونوں خواتین پر جنونی کیفیت طاری ہوگئی جس کے باعث کچھ دنوں کیلئے ان سے تفتیش مؤخر کردی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر67 سال تھی جبکہ بہنوں میں سے ایک کی عمر 40 سال جبکہ دوسری ملزمہ کی عمر 33 سال ہے۔ پولیس کو مقتولہ کا سر ایک تھیلی میں بند ملا جسے کچن میں چھپایا گیا تھا۔

    بعد ازاں دونوں بہنوں کو ورادات کے محرکات کی چھان بین کیلئے جائے وقوعہ پر لایا گیا، انہوں نے پولیس کو وہ جگہ بھی دکھائی جہاں وہ اپنی ماں کی لاش کو دفنانا چاہتی تھیں۔

    مزید پڑھیں : بیٹیوں نے ماں کا بہیمانہ قتل کر کے سر تن سے الگ کردیا

    دونوں بہنوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کا اپنبی ماں کے ساتھ گھریلو مسئلے پر اختلاف تھا جس پر جھگڑے کے بعد انہوں نے طیش میں آکر والدہ کو قتل کردیا۔

  • بیٹیوں نے ماں کا بہیمانہ قتل کر کے سر تن سے الگ کردیا

    بیٹیوں نے ماں کا بہیمانہ قتل کر کے سر تن سے الگ کردیا

    کویت سٹی: کویت میں اپنی ماں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر کے سر تن سے جدا کرنے والی دو بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا، تاحال قتل کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویت کے دارالحکومت کے علاقے الدوحہ میں پولیس نے دونوں خواتین کو اسی گھر سے گرفتار کیا ہے جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد دونوں خواتین پر جنونی کیفیت طاری ہوگئی جس کے باعث ان سے تفتیش مؤخر کردی گئی، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ قتل کے اسباب کیا تھے۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 67 سال ہے جبکہ قاتل بہنوں میں سے ایک کی عمر 40 سال جبکہ دوسری کی عمر 33 سال ہے۔

    پولیس کو مقتولہ کا سر ایک تھیلی میں بند ملا جسے کچن میں چھپایا گیا تھا۔

  • امجد صابری کی بیٹیاں والد کی برسی پر جذباتی ہوگئیں

    امجد صابری کی بیٹیاں والد کی برسی پر جذباتی ہوگئیں

    کراچی: معروف قوال امجد صابری کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کی بیٹیاں جذباتی ہوگئیں اور اپنے بچپن کی یادیں شیئر کیں۔

    تفصیلات کے مطابق امجد صابری کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کی بیٹیوں حورین اور پریسا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کیں۔

    پریسا صابری نے والد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابا! مجھے وہ تمام حسین لمحات یاد ہیں جو میں نے آپ کے ساتھ گزارے تھے۔

    انہوں نے لکھا کہ اگر مجھے آپ سے بات کرنے کا ایک موقع ملے تو میں آپ کو بتاؤں گی کہ آپ میرے لیے اور باقی سب کے لیے کس قدر اہم ہیں۔

    دوسری طرف حورین صابری نے بھی اپنے انسٹاگرام پر والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پانچ سال بعد بھی آپ کے جانے کا یقین نہیں آتا، ہم اپنی زندگی میں بھی جتنا بھی مصروف ہوجائیں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hoorain Amjad Sabri (@hoorainn._)

    یاد رہے کہ امجد صابری پانچ سال قبل 16 رمضان کو اپنی گاڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے، ان کے سر پر گولیاں لگی تھیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

  • باپ نے کمسن بچیوں کو بے دردی سے ذبح کردیا

    باپ نے کمسن بچیوں کو بے دردی سے ذبح کردیا

    اردن میں سفاک باپ نے اپنی کمسن بچیوں کو چھریوں کے وار کر کے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا، پولیس تاحال ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملزم اس سے قبل ہی منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ملوث تھا جبکہ اس کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایات بھی درج کروائی جاچکی تھیں۔

    واقعے کے روز وہ علیٰ الصبح اٹھا اور اپنی 2 اور 3 سالہ بیٹیوں کی گردنوں پر چھری پھیر کر انہیں ذبح کردیا۔

    اتفاقاً اسی روز ملزم کا بھائی اس سے ملنے پہنچا تو اس نے دروازے پر خون کے دھبے دیکھے، دروازہ چوپٹ کھلا ہوا تھا اور اندر جانے پر اس نے معصوم بچیوں کی لاشیں دریافت کیں۔

    چچا نے روتے ہوئے پولیس کو کہا کہ انہیں بکریوں کی طرح ذبح کیا گیا تھا۔ مقامی پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

    اردن کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اردن میں گزشتہ 5 برس میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کی ایک بڑی وجہ ابتر معاشی حالات ہیں۔

    سنہ 2018 میں اردن میں گھریلو تشدد کے 24 ہزار جبکہ سنہ 2019 میں 26 ہزار واقعات رپورٹ کیے گئے تھے۔

  • فون پر بات کرتے ہوئے باپ نے بیٹیوں کو قتل کردیا اور۔۔

    فون پر بات کرتے ہوئے باپ نے بیٹیوں کو قتل کردیا اور۔۔

    امریکا میں ایک باپ نے اپنی 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی، امریکی ریاست اوکلاہاما میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    اوکلاہاما میں پیش آنے والے اس واقعے میں 56 سالہ ڈیوڈ نے فون پر اپنی اہلیہ سے بات کرتے ہوۓ اپنی 14 اور 19 سال کی بیٹیوں کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    ڈیوڈ کی اہلیہ اس وقت دفتر میں تھیں جب انہوں نے پولیس کو کال کر کے بتایا کہ ان کی شوہر سے تھوڑی دیر قبل فون پر بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹیوں کو اور خود کو مارنے کی دھمکی دی ہے۔

    اہلیہ نے پولیس کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گولی کی آواز بھی سنی ہے۔

    پولیس گھر میں داخل ہوئی تو دونوں لڑکیاں اور 56 سالہ ڈیوڈ مردہ حالت میں موجود تھا۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی شادی مشکلات کا شکار تھی اور ان کا شوہر اس سے قبل بھی کئی دھمکیاں دے چکا تھا تاہم وہ کوئی حرکت کرنے سے باز رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کے گھر سے سنہ 2017 میں بھی گھریلو جھگڑے کی ایک شکایت آچکی ہے جس میں پولیس کو طلب کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب امریکا کے ڈومیسٹک وائلنس انٹروینشن سروسز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو جھگڑوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور پرتشدد واقعات سامنے آرہے ہیں۔

    انہوں نے ایسے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سروسز ایسے ہی افراد کے لیے ہیں جو گھریلو پریشانیوں کا شکار ہیں، ہم صرف ایک فری کال کی دوری پر ہیں۔ لوگوں کو یہ شعور دینا ضروری ہے کہ وہ مسئلے کے پرتشدد حل کے بجائے مدد لینے کا راستہ اختیار کریں۔

  • جنسی تسکین کی خاطر برطانوی ماں نے کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

    جنسی تسکین کی خاطر برطانوی ماں نے کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

    لندن :برطانیہ کی عدالت نے جنسی تسکین میں رکاوٹ بننے پر 2 بیٹیوں کے قتل کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم براون کورٹ نے لیوزی پورٹن کو اپنی 17 ماہ اور تین سالہ دو بیٹیوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا اور عدالت نے سفاکانہ عمل پر انہیں 32 برس قید سنا دی۔

    میڈیارپورٹ کے مطابق لیوزی پورٹن نے 3 سالہ بیٹی کی موت کے اگلے روزڈیٹنگ ایپ پر 41 مردوں سے دوستی کی درخواست قبول کی،علاوہ ازیں جب لیوزی پورٹن کی بیٹی ہسپتال میں زندگی اور موت کی کش مکش میں تھی تب انہوں جنسی تعلقات قائم کرنے کی غرض سے ایک مرد کو اپنی برہنہ تصاویر ارسال کیں۔

    واروکشائر پولیس نے بتایا کہ شواہد سے واضح ہے کہ لیوزی پورٹن نے اپنی تین سالہ بیٹی کو جنوری 2018 میں ہی دم گھوٹ کر قتل کردیا تھا،رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون نے پہلے اپنی 3 سالہ بیٹی اور پھر 17 ماہ کی بیٹی کو قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جب 17 ماہ کی بیٹی گاڑی کی پچھلی نشست پر آخری سانسیں لے رہی تھیں تب بھی لیوزی پورٹن نے ہسپتال تاخیر سے پہنچنے کی خاطر پیڑول بھرنے میں سستی سے کام لیا اور اس دوران معصوم بچی کی موت واقع ہوگئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچیوں کے والد کریس ڈریپر نے عدالت میں بیان دیا کہ اگر برطانوی سوشل سروس نے میری التجا پر دھیان دیا ہوتا تو میری بچیاں آج زندہ ہوتیں۔

  • نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوادیا

    نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوادیا

    لاہور : نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوا دیا، چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نےشہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کوسوالنامہ بھجوادیا، نصرت شہباز،جویریہ اوررابعہ کوبذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایاگیا، سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں مین انے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔

    گزشتہ روز چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے ،جس کے بعد چیرمین نیب کی ہدایت پر بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوائے گئے۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کوجاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کردیئے

    یاد رہے 13 اپریل کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کیا تھا۔

    نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جبکہ اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔