Tag: daughters-in-law

  • بہوئیں مجھے میرے بیٹوں کے توسط سے ملی ہیں تو۔۔۔ صبا فیصل نے کیا کہا؟

    بہوئیں مجھے میرے بیٹوں کے توسط سے ملی ہیں تو۔۔۔ صبا فیصل نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی دونوں بہوؤں کو بیٹی نہ کہنے کی اصل وجہ  بتادی۔

    پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہمیشہ کی طرح بہو، بیٹی اور سسرال کے موضوع پر بات کی۔

    صبا فیصل نے حال ہی میں حافظ احمد کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں وہ اپنے لاتعداد انٹرویوز اور پوڈ کاسٹ کی طرح بہو، بیٹی اور سسرال کے موضوع پر بات کرتی دکھیں۔

    اداکارہ نے اپنے اور بہوؤں کے درمیان تعلقات سے متعلق گفتگو میں کہا کہ میں نے یہ کہنا چھوڑ دیا ہے کہ میری بہوئیں میری بیٹی جیسی ہیں کیوں کہ ایسا نہیں ہے، میں یہ پہلے کہتی تھی پر اب نہیں۔

    صبا فیصل نے اپنے موقف کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ بہو اور بیٹی دو مختلف رشتے ہیں، تو آپ بہو کو بہو کی طرح پیار کیوں نہیں کرسکتے؟ میں بہوؤں کو بہو کی طرح ہی پیار کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ بہو مجھے میرے بیٹوں کے توسط سے ملی ہیں تو مجھے میرے بیٹے تو جان سے زیادہ پیارے ہیں اسی لیے دونوں بہوئیں بھی مجھے اتنی ہی پیاری ہیں، میں اب یہی کہتی ہوں کہ میں اپنی بہوؤں کو بہو جیسا پیار کرتی ہوں۔

    واضح رہے جہ صبا فیصل گزشتہ سال اپنی بڑی بہو نیہا سے ہونے والی سوشل میڈیا لڑائی کے سبب گھر گھر موضوعِ بحث بنیں رہیں لیکن اب انہوں نے نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ہیں۔

  • پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں، گیلپ سروے

    پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں، گیلپ سروے

    گیلپ پاکستان کے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں۔

    معروف ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی آراء جاننے کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش اور مطمئن ہیں، انہوں نے ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط قرار دیا ہے۔

    14 فیصد خواتین نے جواب دینے سے انکار کردیا اور بیچ کا راستہ نکالتے ہوئے ساس کے تعلق کو نہ مضبوط نہ کمزور قرار دیا جبکہ 11 فیصد خواتین نے اپنی ساس سے تعلق میں سرد مہری کی شکایت کی اور رشتے کو کمزور کہا۔

    ساس کے ساتھ تعلق کو 30 سال تک کی عمر کی 80 فیصد بہوؤں نے مثالی قرار دیا، البتہ 50 سال سے زائد عمر کی 50 فیصد بہوؤں نے کمزور رشتے کی شکایت کی۔

    سروے میں ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط کہنے والوں میں دیہی اور 30 سال کی عمر کی خواتین کی شرح زیادہ رہی۔ دیہات میں 72 فیصد اور شہروں میں 64 فیصد بہوؤں نے تعلق کو مضبوط کہا۔

    پاکستان میں مخالف سیاسی جماعتوں کے حامی افراد کے درمیان شادی مشکل ہو گئی، گیلپ سروے

    مجموعی طور 52 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں ساس بہو کے تعلق کو مضبوط جبکہ 27 فیصد نے کمزور کہا، 19 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سے انکار کردیا۔