Tag: Daughters

  • دبئی: ایئرپورٹ حکام کی مدد سے برسوں بعد ماں بیٹی کی دوبارہ ملاقات

    دبئی: ایئرپورٹ حکام کی مدد سے برسوں بعد ماں بیٹی کی دوبارہ ملاقات

    ابوظبی  : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکورٹی حکام  نے 33 برس قبل علیحدہ ہونے والی ماں، بیٹی دوبارہ ملوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتی کی ریاست دبئی کی ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے برسوں قبل بچھڑنے والی ماں بیٹی کو ملواکر انسانیت کی مثال قائم کردی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کے والدین میں ناچاقی کے باعث 33 برس قبل علیحدگی ہوگئی تھی اور چاروں بیٹیوں کو والد کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والدین میں علیحدگی کے بعد باپ اپنی بیٹوں کو لے کر کسی اور جگہ منتقل ہوگیا تھا اس وقت بہنوں میں سب سے بڑی بہن 6 سال کی تھی۔

    طلاق کے بعد والدہ نے امارتی شہری سے شادی کرلی تاہم اس کے دل میں ممتا جاگتی رہی اور  اس نے بیٹیوں سے ملنے کی سر توڑ کوششیں شروع کردیں۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق والدہ نے کسی طرح اپنی بڑی بیٹی کا کھوج لگا لیا جو کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی تھی لیکن دوسرے ملک ہونے کی وجہ سے ماں بیٹی کی ملاقات ممکن نہ تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس دوران بیٹی کو علاج کی غرض سے بھارت جانا پڑا تو کنیکٹنگ فلائٹ دبئی سے تھی۔

    متاثرہ ماں نے بیٹی سے ملاقات کی خاطر ایئرپورٹ حکام سے درخواست کی، ایئرپورٹ حکام سے خاتون نے کہا کہ ’میں اپنی بیٹی سے ملاقات کےلیے بیتاب ہوں، میں نے برسوں پہلے اپنی بیٹی کا دیدار کیا تھا‘۔

    ایئرپورٹ حکام کیلئے بغیر تصویر کے لڑکی کو ڈھونڈا انتہائی مشکل کام تھا لیکن 3 گھنٹے کی تلاش کے بعد سیکیورٹی ٹیم نے 33 قبل بچھڑنے والی ماں، بیٹی کی ملاقات کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جب والدہ نے 33 برس بعد بیٹی کو گلے لگایادونوں آبدیدہ ہوگئیں اور ایئرپورٹ پر موجود دیگر مسافر بھی انہیں دیکھ آبدیدہ ہوگئے۔

  • وہ پاکستانی اداکار جنہیں‌ خدا نے بیٹیوں کی نعمت سے نوازا

    وہ پاکستانی اداکار جنہیں‌ خدا نے بیٹیوں کی نعمت سے نوازا

    کراچی: پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے کئی ایسے اداکار ہیں جن کے گھر بیٹیوں کی پیدائش ہوئی اور وہ ان کی بہت اچھے طریقے سے پرورش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں اس بات کا اندازہ اُن والدین کو بہت اچھی طرح سے ہوتا ہے جو صاحبِ اولاد تو ہیں مگر اُن کے گھر صرف بیٹے ہی پیدا ہوئے اور اس طرح کے والدین بھی اس اہمیت سے اچھی طرح واقف ہیں جو صاحب اولاد نہیں ہیں۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری میں چند جوڑے ایسے ہیں جنہیں اللہ رب العزت نے اولادِ نرینہ تو عطا نہیں کی البتہ اُن کے گھر خدائے رب ذوالجلال کی رحمت سے ضرور منور ہوئے۔

    آئیے ایسے فنکاروں پر ایک مختصر نظر ڈالتے ہیں۔

    بشریٰ انصاری

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور فنون لطیفہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی بشریٰ انصاری کی دو صاحبزادیاں ہیں جو اپنے والدین کا نام روشن کررہی ہیں، اُن کی بڑی صاحبزادی نرمان انصاری اور دوسری میرا انصاری ہیں۔

    فیصل قریشی

    ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی کا نام ہانیش قریشی ہے، ٹی وی اداکار کی اس سے قبل دو شادیاں ہوئیں جن میں سے پہلی اہلیہ سے بیٹی اور دوسری سے بیٹا بھی پیدا ہوا تاہم وہ اب صرف اپنی تیسری اہلیہ کی کفالت ہی کررہے ہیں۔

    شان شاہد

    پاکستانی فلم انڈسٹری میں جان دار اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار شان شاہد کی چار صاحبزادیاں ہیں جن کے نام رانے، بہششت برین، فاطمہ اور شاہ بانو ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ظالم ماں نے دو کمسن بچیوں کے گلے کاٹ دیے

    ظالم ماں نے دو کمسن بچیوں کے گلے کاٹ دیے

    بیروت: لبنان کے شمالی علاقے میں واقع قصبے کی رہائشی خاتون نے گھر میں موجود اپنی دو کمسن بیٹیوںکو گلے کاٹ کر ذبح کردیا۔

    لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان کے شمال میں واقعے علاقے مشتی حمود کی رہائشی نوجوان خاتون رقیہ العساف نے  اپنی سگی بیٹیوں کو اُس وقت قتل کرنے کی کوشش کی جب وہ کمرے میں سوئی ہوئی تھیں۔

    درندہ صفت ماں باورچی خانے سے چھری لے کر آئی اور 6 سالہ سارہ کے ساتھ سوئی 9 سالہ عائشہ کو گلا دبا کر قتل کرنےکی کوشش کی اور پھر گلے پر تیز دھار چھری پھیر دی۔

    ماں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں چھوٹی بیٹی عائشہ فوری طور پر دم توڑ گئی جبکہ 9 سالہ بیٹی گلے پر گہرے زخم آنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی ، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والی بچی سارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    مزید پڑھیں: ظالم باپ نے بیٹی کو قتل کرکے لاش جلادی

    رقیہ العساف نے بیٹیوں کو قتل کرنے کے جر م کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو قریبی چیک پر لبنانی فوج کے حوالے کیا جہاں اہلکاروں نے اُسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    اہل خانہ کے مطابق مذکورہ خاتون نفسیاتی مریضہ ہے، اُس نے ایک سال قبل خود کشی کرنے اور دونوں بیٹیوں کو موت کی نیند سلانے کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام رہی تھی، رقیہ کا گذشتہ کئی برسوں سے علاج بھی جاری ہے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق ہمارے لیے یہ بات حیران کُن ہے کہ رقیہ نے اپنی بیٹیوں کو قتل کیا، بے شک وہ نفسیاتی مریضہ ہے تاہم وہ اپنی بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔