Tag: david beckham

  • ڈیوڈ بیکہم کا امبانی ہاؤس پر پہنچنے پر شاندار استقبال

    ڈیوڈ بیکہم کا امبانی ہاؤس پر پہنچنے پر شاندار استقبال

    بھارت کے عظیم تاجر مکیش امبانی نے اپنی اہلیہ نیتا امبانی کے ہمراہ مشہور فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر شاندار میزبانی کی۔

    ڈیوڈ بیکہم یونیسیف کے خیر سگالی کے سفیر ہیں وہ 3 روزہ دورے پر  آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت پہنچے تھے۔

    تاہم خیر سگالی کے سفیر نے دورہ بھارت کے دوران سونم کپور کی پارٹی میں شرکت کی جہاں بالی وڈ کے کئی پرستار بھی پہنچے اور لیجنڈ فٹبالر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mumbai Indians (@mumbaiindians)

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ بیکہم کا امبانی خاندان کی جانب سے بھی شاندار استقبال کیا گیا، فٹبالر کو گزشتہ روز ’اینٹیلیا‘ میں دیکھا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل  تصویر میں مکیش، نیتا، آکاش، ایشا، شلوکا مہتا، اور رادھیکا مرچنٹ  کے ساتھ فٹبالر کو ممبئی انڈینز کی 7 نمبر جرسی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zee Business (@zeebusinessofficial)

     اس کے علاوہ ڈیوڈ کو انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر سے بھی ملتے دیکھا گیا تھا، یہی نہیں انہوں نے بالی ووڈ کے جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے ساتھ بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھایا۔

    سوشل میڈیا پر فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں گاڑی میں منت پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

  • معروف سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم اب گاڑی نہیں چلا سکیں گے

    معروف سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم اب گاڑی نہیں چلا سکیں گے

    لندن:انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے کے جرم مین 6 ماہ تک ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ان کی تصویر ایک شہری نے لی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق 44 سالہ سابق کھلاڑی نے 21 نومبر کو لندن میں عوام کی جانب سے نشاندہی کرنے پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔جنوبی لندن کے بروم لے مجسٹریٹ کورٹ نے فٹبالر کے لائسنس پر 6ماہ کی پینالٹی پوائنٹس عائد کیے اور 750پانڈ جرمانہ عائد کرتے ہوئے 100پاؤنڈ استغاثہ کی فیس اور 75پاؤنڈ سرچارج فیس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

    ضلعی جج کیتھرین مور کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکھم کے لائسنس میں اس سے قبل تیز رفتاری کے باعث 6پوائنٹس لگے ہوئے تھے ،جس کے بعد اب لگنے والے پوائنٹس کے بعد وہ 12 پوائنٹ کی حد پار کرچکے ہیں جس سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

    عدالت میں انہوں نے اپنا پورا نام، تاریخ پیدائش اور پتہ بتایا۔استغاثہ کے وکیل میتھیو اسپریٹ کا کہنا تھا کہ عوام میں سے ایک شخص نے ڈیوڈ بیکھم کی ٹریفک میں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تصویر کھینچی تھی۔

    دفاعی وکیل جرارڈ ٹائیرل کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکھم گاڑی آہستہ چلارہے تھے اور اس واقعے کے بارے میں انہیں کچھ خاص یاد نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو ہوا ،اسے چھپایا نہیں جاسکتا لیکن ان کی نظر میں انہیں کچھ یاد نہیں، انہوں نے اعتراف جرم کرنا تھا اور انہوں نے وہی کیا۔

  • سابق اسپائس گرل،وکٹوریہ بیکھم فیشن ڈیزائننگ کےمیدان میں

    سابق اسپائس گرل،وکٹوریہ بیکھم فیشن ڈیزائننگ کےمیدان میں

    برطانیہ کی اسپائس گرل،وکٹوریہ بیکھم فیشن ڈیزائننگ کے میدان میں جھنڈے گاڑنے لگیں ہیں۔

    مشہور زمانہ فٹبالرڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ اور سابقہ اسپائس گرل وکٹوریہ بیکھم اب آگئی ہیں فیشن ڈایزئننگ کے میدان میں،اور اس کا کیا بھرپوراظہار انہوں نے لندن میں جاری فیش ویک میں،جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے بےحد سراہا،وکٹوریہ بیکھم نے گذشتہ ماہ ہی لندن میں کھولا ہےایک سپرفیشن اسٹورجس نے کامیابی کےجھنڈے گاڑتے ہو ئے پینتالیس ملکوں سے آرڈر حاصل کیے ہیں اور ان ملکوں میں جنوبی کوریا،لبنان اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔