Tag: david camerom

  • وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا مستعفی ہونے کا اعلان

    وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا مستعفی ہونے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم پر ناکامی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    ڈیوڈ کیمرون کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانوی عوام کے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، تین ماہ بعد عہدہ چھوڑ دوں گا، عوام اکتوبر تک اپنے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرلیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کو اب ایک نئے وزیراعظم کی ضرورت ہے، جو یورپی یونین سے مزاکرات کرے گا اُسے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

    ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یورپی باشندے برطانیہ میں رہ سکتے ہیں ، ریفرنڈم کا انعقاد پارلیمانی نظام کا حصہ ہے، چھ سال تک برطانیہ کا وزیر اعظم بنے رہنے پر فخر ہے، برطانیہ کی معیشت مضبوط اور مستحکم ہے اور سرمایہ کاروں کو یقین دلاتا ہوں کہ برطانوی معیشت کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمیں اب یورپی یونین سے بات چیت کے لیے تیار ہونا ہوگا، جس کے لیے سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی ایئر لینڈ کی حکومتوں کو مکمل ساتھ دینا ہو گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ برطانیہ کے تمام حصوں کے مفادات کا تحفظ ہو۔

    مزید پڑھیں :  برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ

    یاد رہے کہ 43سال بعد تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

  • پاناما لیکس : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پارلیمنٹ میں پیش ہوگئے

    پاناما لیکس : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پارلیمنٹ میں پیش ہوگئے

    لندن : پاناما لیکس پر جواب دینے کے لئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون برٹش پارلیمنٹ میں پیش ہوگئے۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی خلاف قانون اقدام نہیں کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما پیپرزمعاملے میں والدکانام آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کےنظام کی خامیاں دورکرنے کیلئے قانون میں پچیس نئی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں آف شورکمپنیوں میں برطانوی باشندوں کی ملکیت واضح ہوگی، انہوں نے کہا کہ والد سے متعلق کرپشن الزامات افسوسناک ہیں۔

    ڈیوڈ کیمرون نے اپنے گزشتہ چھ سال کے ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ بھی شائع کر دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ 2010 سے آف شور کمپنیوں میں میرے کوئی شیئرز نہیں ہیں،ٹیکس ریکارڈ جاری کرنا ضروری تھا۔

    پاناما اسکینڈل کے باعث اپوزیشن لیبرپارٹی نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

     

     

  • لندن : مظاہرین کا ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ

    لندن : مظاہرین کا ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ

    لندن : پاناما لیکس کے بعد اس کے آفٹر شاک کا سلسلہ جاری ہے، دنیا بھر میں پاناما پیپرز آنے کے بعد سے ہلچل برقرارہے، پاناما لیکس میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر اپوزیشن نے ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔

    برطانوی وزیراعظم کے گھر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پاناما لیکس میں ان کے والد کا نام آنے کے بعد وزیراعظم استعفی دے کر گھر چلے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں کیونکہ انہوں نے آف شور کمپنی کا معاملہ کئی برسوں تک چھپائے رکھا۔

    لندن میں ڈیوڈ کیمرون کے سرکاری گھرکے سامنے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔

    احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی ایک شخص چلتی گاڑی پر چڑھ گیا، مظاہرین نے سڑک پر ڈیوڈ کیمرون سےاستعفےکےمطالبےکا نعرہ درج کیا۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کے والد کانام بھی پانامہ لیکس میں آیاہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے والد کی آف شور کمپنیوں میں تیس ہزار پاﺅنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کااعتراف کیا ہے۔

     

    Anti-Cameron rally in London by arynews

  • برطانوی پارلیمنٹ میں اسکاٹش ارکان نے ریفرنڈم کو مستردکردیا

    برطانوی پارلیمنٹ میں اسکاٹش ارکان نے ریفرنڈم کو مستردکردیا

    لندن: برطانیہ میں اسکاٹش ارکان پارلیمنٹ نےریفرنڈم کو مسترد کرتے ہوئے ریفرنڈم قوانین میں اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین میں شمولیت کے معاملے پرریفرنڈم کو اسکاٹش ارکان پارلیمنٹ نےمسترد ریفرنڈم کےقوانین میں اصلاحات کامطالبہ کیا۔

    ارکان پارلیمنٹ کا مؤقف تھا کہ عوام کی مرضی کےبغیریورپی یونین سے میں شمولیت یا عدم شمولیت قابل قبول نہیں ہے۔

    ارکان نے مطالبہ کیا کہ ریفرنڈم کےقوانین میں اصلاحات کی جائیں تاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں موجود تمام قوموں کوکسی فیصلےمیں حق رائےدہی کااختیارحاصل ہو۔

    واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نےآئندہ برس یورپی یونین سےدستبرداری کےلیےریفرنڈم کااعلان کیاہے۔