Tag: david cameron

  • برطانیہ سمیت کئی ملکوں نے شامی پناہ گزینوں پر اپنے دروازے کھول دئیے

    برطانیہ سمیت کئی ملکوں نے شامی پناہ گزینوں پر اپنے دروازے کھول دئیے

    لندن: شامی پناہ گزین بچےایلان کی موت ہم وطنوں کےلیےزندگی کاپیغام بن گئی اور برطانیہ سمیت کئی یورپی ملکوں نے شامی پناہ گزینوں کیلئے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ نےشامی تارکین وطن کیلئے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ہزاروں شامی تارکین برطانیہ آکرپناہ گزین کیمپوں میں رہ سکتے ہیں۔

    برطانوی وزیر اعظم نے ابھی یہ اعلان نہیں کیا کہ برطانیہ شام سے آنے والے کتنے پناہ گزینوں کی مہمانداری کرے گا، انکا کہنا تھا کہ صحیح تعداد کا اعلان آئندہ ہفتے تک کیا جاسکتا ہے۔

    جرمنی نے بھی بڑی تعداد میں شامی پناہ گزینوں کو اپنی سرزمین پر پناہ دینے کے لئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

    تاہم کئی یورپی ممالک شامی پناگزینوں کو پناہ دینے کے لئے تیارنہیں ہیں بلکہ ہنگری کے وزیراعظم یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ مسلمان پناہ گزینوں سے یورپی براعظم کی عیسائی آبادیوں کو خطرہ ہے لہذا وہ اپنے ملک میں بڑی تعداد میں مسلمان نہیں چاہتے۔

    دوسری جانب مصر کے تاجر نے شامی مہاجرین کیلئے جزیرہ خریدنے کا اعلان کردیا ہے۔ نقیب سوارس نے اٹلی اور یونان سے جزیرہ فروخت کرنے کی درخواست کی ہے جہاں مہاجرین نئی زندگی بسرکرسکیں گے۔

  • داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا، ڈیوڈ کیمرون

    داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا، ڈیوڈ کیمرون

    نیو یارک: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا دہشت گردی کی جس لہر کا سامنا کر رہی ہے اسے شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ کیا جائے، ان کی حکومت اس بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے جو دونوں ممالک میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ کئی ماہ سے فضائی حملے کر رہا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ داعش کے خلاف برطانیہ کو مزید سرگرمی دکھانا پڑے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوہزار تیرہ میں برطانوی پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی تھی کہ برطانوی فوج شام اور عراق نہیں بھیجی جائیگی، نہ ہی طیارے فضائی حملوں میں حصہ لیں گے،لیکن فریڈم ایکٹ کے تحت لئے گئ دستاویزات سے معلوم ہوا کہ برطانوی پائلٹ اتحادی فوج کےساتھ ملکرشام اورداعش پر حملے کررہے ہیں۔

    ڈیوڈ کیمرون  نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے شدت پسند نظریات کو بھی شکست دی جائے جس کا براہِ راست تشدد سے تعلق نہ ہو۔ انہیں امید ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ کے نوجوانوں کو داعش اور اس کے نظریات کا شکار ہونے سے بچانے میں کامیاب رہے گی۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ داعش دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے اور وہ مزید فوج بھیج کر داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں،لیکن پارلیمنٹ کوساتھ لے کا چلنا چاہتے ہیں۔

    واضح ر ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق داعش میں کئی درجن برطانوی بھی شامل ہیں جو انٹرنیٹ پر موجود شدت پسند مواد سے متاثر ہوکر داعش میں بھرتی ہوئے ہیں۔

  • پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی کابینہ میں شامل

    پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی کابینہ میں شامل

    لندن : برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کونئی کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔ ساجد جاوید بزنس سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

    ساجد جاوید برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹوپارٹی کے پرانے رکن ہیں۔ وہ سابقہ حکومت میں کلچر،میڈیا اوراسپورٹس منسٹرتھے۔

    ساجد جاوید حالیہ انتخابات میں ایک بارپھررکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ لنکا شائرمیں پیداہونے والے ساجد جاوید کے والد بس ڈرائیورتھے۔

    ایک اورپاکستانی نژاد طارق احمد پچھلی حکومت میں کمیونٹی کے ڈپٹی منسٹرکے طورپرفرائض انجام دے رہے تھے اورتوقع ہے کہ انہیں بھی عہدے پربرقراررکھا جائے گا۔

  • برطانوی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی فاتح، ڈیوڈ کیمرون ایک بار پھر وزیرِاعظم

    برطانوی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی فاتح، ڈیوڈ کیمرون ایک بار پھر وزیرِاعظم

    لندن: برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے تین سوپچیس نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کرلی، کنزرویٹو پارٹی کی حریف لیبرپارٹی کو بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    برطانوی پارلیمانی انتخابات کا نتیجہ آگیا، حکمرانی کا تاج ایک بار پھر کنزرویٹوپارٹی کے قائدین کے سر پر سجے گا، ڈیوڈکیمرون کی دوبارہ ٹین ڈاؤؤننگ اسٹریٹ کے وزیراعظم ہاؤس میں واپسی ہوگی ۔

    کانٹے کے مقابلے کی امید کے باوجود لیبرپارٹی عوام کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کنزرویٹو پارٹی کی کامیابی کا گراف بلند ہوا اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

    لیبرپارٹی کے ایڈملی بینڈ اپنی نشست بچانے میں کامیاب رہے لیکن پارٹی کی شکست کومایوس کن قراردیا۔

    اسکاٹش نیشنل پارٹی نے انسٹھ نشستوں میں سے چھپن نشستیں جیت کرتاریخی کامیابی حاصل کی۔

    کنزرویٹو پارٹی نے دوہزاردس کے الیکشن میں تین سوسات نشستیں جیتی تھیں اورلبرل ڈیموکریٹس کو ساتھ ملا کر پانچ سال حکومت کی، جبکہ لیبرپارٹی نے دوسواٹھاون نشستیں جیتیں تھیں۔

  • نواز شریف آج ڈیوڈ کیمرون ودیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے

    نواز شریف آج ڈیوڈ کیمرون ودیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے

    لندن : وزیراعظم نوازشریف دورہ لندن میں آج برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون اوردیگراعلیٰ برطانوی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس موقع پردوطرفہ تعلقات، یمن کی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پربرطانیہ کے دورے پرہیں۔

    وزیراعظم آج برطانوی وزیراعظم اوردیگراہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جس میں علاقائی اورعالمی اموراوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات ہوگی۔ وہ گیلی پولی مہم کی صدسالہ قومی تقریب اور اینزک ڈے میں شرکت کریں گے۔

    نواز شریف برطانوی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگومیں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا برطانیہ، پاکستان کا قریبی دوست ہے اور ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں سعودی حکومت نے پاکستان سے کوئی خواہش یا مطالبہ نہیں کیا ۔سعودی عرب برادر ملک ہے جس کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

    وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی صدرکا دورہ دھرنوں کی وجہ سے تاخیرسے ہوا۔

  • نوازشریف کی اشرف غنی اورڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    نوازشریف کی اشرف غنی اورڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    لندن:وزیراعظم نواز شریف ، افغان صدر اشرف غنی اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان لندن میں ملاقات کے دوران افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی برطانوی وزیراعظم کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع رہائش گاہ پہنچے، جہاں ڈیوڈ کیمرون نے ان کا استقبال کیا۔

    تینوں رہنماؤں کی ناشتے کےمیز پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،خطے کی سیکیورٹی اوردوطرفہ امو رپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم نواز شریف اورافغان صدراشرف غنی ان دنوں برطانیہ میں افغانستان سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔

  • لندن میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ

    لندن میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ

    لندن: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےملین مارچ میں شرکت کیلئےبلاول بھٹو زرداری لندن پہنچ گئے۔

     کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےلندن کے ٹرافالگراسکوائر سے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ تک ملین مارچ کاانعقاد کیاگیا۔مارچ میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زداری،آصفہ بھٹوزرداری،واجدشمس الحسن سینٹرجہانگیربدر اوروزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید لندن پہنچے اورملین مارچ میں شرکت کی۔پارٹی چیئرمین کے پہنچنے پرجیالوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےکیے جانے والے مارچ میں لندن میں موجود پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    مارچ کااہتمام آزادکشمیر کےسابق وزیر اعظم سلطان محمود چوہدری نے کیا ہے۔بھارت نے اس مارچ سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا، لیکن لندن میں حکام نے اس پر پابندی عائد نہیں کی۔کشمیر میں پچیس سال سے جاری عوامی تحریک کے دوران یہ پہلا موقعہ ہے کہ کسی یورپی دارالحکومت میں کشمیریوں کے سیاسی مطالبہ کی اس طرح عوامی سطح پر حمایت کی گئی ہو۔

  • ہزاروں کشمیری آج ڈیوڈکیمرون کی رہائشگاہ پراحتجاجی مظاہرہ کرینگے

    ہزاروں کشمیری آج ڈیوڈکیمرون کی رہائشگاہ پراحتجاجی مظاہرہ کرینگے

    لندن : برطانیہ میں مقیم کشمیری برادری اتوارکولندن شہرکےتاریخی ٹرافالگراسکوائرسےبرطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی رہائشگاہ تک اجتحاجی مارچ کرینگےاورایک یاداشت برطانوی وزیراعظم کوپیش کریں گے۔

    لندن میں ٹرافالگراسکوائرپرمارچ کااہتمام کرنےوالےآزادکشمیرکےسابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کاکہناہےکہ یہ ایک تاریخی مارچ ہوگاجس میں ہزاروں کشمیری شرکت کرینگے۔

    مارچ میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ پاکستانی نژادمنتخب اراکین میں شبانہ محمود، لارڈنذیراحمد، رحمان چستی اورخالدمحمودبھی شرکت کرینگے۔

    اس کےعلاوہ یورپین پارلیمنٹ کےرکن سجادکریم بھی مارچ میں شامل ہوں گے۔ٹرےفالگراسکوائر پر ڈیڑھ بجےدن اجتماع ہوگا جس کےبعدساڑھے تین بجےمارچ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی طرف روانہ ہو جائےگا۔

  • ڈیوڈ کیمرون کا سعیدہ وارثی کے استعفی پراظہارافسوس

    ڈیوڈ کیمرون کا سعیدہ وارثی کے استعفی پراظہارافسوس

    لندن :برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بین المذاہب امورکی وزیرسعیدہ وارثی کے استعفی پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بطوروزیرسعیدہ وارثی نے قابل تعریف خدمات انجام دیں۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دفترسے جاری بیان میں بین المذاہب امور اوردفترخارجہ کی سینئروزیرسعیدہ وارثی کی بطوروزیرخدمات کو سراہا گیا۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ غزہ کے بارے میں برطانیہ کی پالیسی بالکل واضح ہے۔غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے، فریقین فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کریں۔ سعیدہ وارثی نے غزہ کی صورتحال پربرطانوی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔