Tag: David Gower

  • وزیر اعظم سے معروف غیر ملکی کرکٹرز کی ملاقات

    وزیر اعظم سے معروف غیر ملکی کرکٹرز کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ کھلاڑی ویو رچرڈز اور برطانوی ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ گوور نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی ہے۔

    اس ملاقات میں پاکستان میں کرکٹ کے فروغ بالخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولتوں، اور مواقع فراہم کرنے پر گفتگو ہوئی، عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولتیں دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس سے بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں گے۔

    ملاقات کے دوران دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

  • کرکٹ کے دو مایہ ناز کمنٹٹرز آئیان بوتھم اور ڈیوڈ گوور نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کرکٹ کے دو مایہ ناز کمنٹٹرز آئیان بوتھم اور ڈیوڈ گوور نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    لندن : کرکٹ کے دو مایہ ناز کمنٹٹرزآئیان بوتھم اور ڈیوڈ گوور نے بیس سال بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، دونوں شخصیات نے 1970ء کی دہائی میں بطور کرکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے دو معروف ترین کمنٹیٹرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کمنٹیٹرز سر آئیان بوتھم اور ڈیوڈ گوور ہیں جنہوں نے اسکائی ٹی وی کرکٹ کمنٹری کے بیس سالہ شاندار کیریئر کو گزشتہ روز خیرباد کہ دیا۔

    سر آئیان بوتھم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”بس اتنا ہی، میں چلتا ہوں۔“ان کے ساتھ سابق برطانوی آل راﺅنڈر اور طویل عرصے تک اسکائی ٹی وی پر کمنٹری کرنے والے ڈیوڈ گوور نے بھی اسی وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

    واضح رہے کہ دونوں شخصیات نے1970ءکی دہائی میں بطور کرکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد طویل عرصے تک کمنٹیٹر کے طور پر دنیائے کرکٹ سے وابستہ رہے۔

    سر آئیان بوتھم اور ڈیوڈ گوور نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسکائی ٹی وی نے ان کے ساتھ کنٹریکٹ کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر انہوں نے ریٹائرہونے کا فیصلہ کیا۔