Tag: David Hale

  • امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم آفس میں عمران خان سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈیوڈہیل کی بطور سفیرخدمات کو سراہا، امریکی سفیر نے بھی اپنی تعیناتی اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزرے ہوئے وقت اور لوگوں کے اچھے مراسم کو یاد رکھیں گے۔

    ڈیوڈہیل کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نئی حکومت کے ریفارمز ایجنڈے میں دلچسپی رکھتی ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ مستحکم تعلقات چاہتا ہے، پومپیو کے دورہ پاکستان کا مقصد ہی مستحکم تعلقات کا فروغ ہے۔

    امریکی سفیر نے شاہ محمودقریشی اور دفتر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا تعلق ایمانداری اورخلوص نیت سے ہوگا۔

    امریکا سے فائدہ مند اور مستحکم پارٹنر شپ چاہتے ہیں،یاد رہے کہ امریکی ڈیوڈ ہیل نے گزشتہ تین سال قبل 2015میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

  • کرم ایجنسی میں 4سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ڈیوڈہیل کا اظہارافسوس

    کرم ایجنسی میں 4سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ڈیوڈہیل کا اظہارافسوس

    اسلام آباد: کرم ایجنسی حملے میں چارسیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں امریکی سفیرڈیوڈہیل نے کہا کہ کرم ایجنسی حملے میں چارسیکورٹی اہلکاروں کی شہادت افسوسناک ہے۔

    ڈیوڈہیل کا کہنا تھا کہ یہ اہلکارامریکی شہری اور ان کے خاندان کے اغواکاروں کوتلاش کررہے تھے۔امریکی شہری اوران کے خاندان کوپاک فوج نے گزشتہ ہفتے بازیاب کرایا تھا۔

    امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی اورکامیاب آپریشن پرانتہائی شکرگزارہیں، پاک فوج کے آپریشن کے باعث امریکی شہری اوران کے خاندان کی بحفاظت گھرواپسی ممکن ہوئی۔


    مزید پڑھیں :  کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘ 4 اہلکار شہید


    یاد رہے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے، شہید اہلکار غیرملکیوں کے اغواکاروں کی تلاش میں مصروف تھے کہ دھماکا ہوگیا۔

    دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین،سپاہی سعید باز،سپاہی قادراورسپاہی جمعہ خان شامل تھے جبکہ سپاہی ظاہر،نائیک انور اورلانس نائیک شیر افضل زخمی ہوئے ۔

    خیال رہے کہ دوروز قبل پاک فوج نےانٹیلی جنس بنیاد پرکامیاب آپریشن کے دوران کرم ایجنسی سے کینیڈین امریکن خاندان کوبازیاب کرایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جمہوری اداروں کا استحکام آزاد صحافت سے وابستہ ہے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

    جمہوری اداروں کا استحکام آزاد صحافت سے وابستہ ہے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

    کراچی : پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ آزاد صحافت ایک جمہوری معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    سینٹرفار ایکسلینس ان جرنلیزم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سینٹر کا قیام پاکستانی صحافیوں کو ان کی پروفیشن صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا تاکہ وہ بھی پاکستانی معاشرے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے آئی بی اے کو موثر ویژن فراہم کیا ہے پاکستان میں جدید انداز کا سینٹرصحافیوں کو پیشہ وارانہ مہارت میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کا استحکام آزاد میڈیا سے وابستہ ہے اور امریکا میں بھی جمہوریت کیلئے میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان سے روایتی اور دیرینہ تعلقات پر فخر ہے اور پاکستان میں ہر شعبہ میں آگے بڑھنے کی واضح صلاحیتیں موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آب بزنس ایڈمنسٹریشن میں سینٹرفار ایکسلینس ان جرنلیزم صحافیوں کو مختلف شعبوں میں پروفیشنل ٹریننگ فراہم کرے گا۔

    آئی بی اے کے ڈین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ چار ملین ڈالر کی لاگت سے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے جس میں انٹر نیشنل سینٹر فار جرنلٹس کے علاوہ ویسٹرن یونیورسٹی میڈل اسکول آف جرنلیزم کا اشتراک بھی شامل ہے۔

    بعد ازاں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آئی بی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین کے ہمراہ امریکی حکومت کے مالی تعاون سے تعمیر کئے جانے والے سینٹرفار ایکسلینس ان جرنلزم کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اساتذہ اور دیگر ماہرین سے ملاقات بھی کی۔

     

  • ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں نیا امریکی سفیرتعینات کردیا گیا

    ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں نیا امریکی سفیرتعینات کردیا گیا

    اسلام آباد: ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں نیا امریکی سفیرتعینات کردیا گیا، ڈیوڈہیل پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی جگہ سفیر کے فرائض انجام دیں گے۔

    پاکستان کے لئے نئے امریکی سفیر ڈیوڈہیل تجربے کارسفارت کار اور امریکی حکومت کے اہم افسر ہیں، ڈیوڈہیل دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک مشرق وسطی میں امریکی حکومت کے نمائندے کے طور پر اہم خدمات انجام دے چکے ہیں، یہ وہی دور ہے جب عرب ممالک میں انقلابی تحریکیں چل رہی تھیں۔

    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی بحالی کی کوششوں لئے ڈیوڈ ہیل نے اہم کردار ادا کیا، ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے، جس میں پاکستان سمیت پورا خطہ نازک دور سے گزررہا ہے۔

    افغانستان میں قیام امن کے لئے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرت ملتوی ہوچکے ہیں اور دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کی فضا ہے، اس صورتحال میں نئے امریکی سفیر کا کردار مزید اہم ہوجاتا ہے۔