Tag: David Warner

  • ڈیوڈ وارنر کی "پشپا” کو سالگرہ کی انوکھی مبارکباد، ویڈیو وائرل

    ڈیوڈ وارنر کی "پشپا” کو سالگرہ کی انوکھی مبارکباد، ویڈیو وائرل

    آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور ان کی بیٹی نے فلم پشپا کے اداکار اللو ارجن کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر جو تیلگو زبان میں بننے والی بھارتی فلم کے کردار پشپا سے بے حد متاثر ہیں، انہوں نے فلم پشپا کے مرکزی کردار اللو ارجن کو ان کے منفرد انداز "جھکے گا نہیں” میں مبارکباد پیش کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے اپنی بیٹی کے ہمراہ پشپا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جسے صارفین نے بھی بہت پسند کیا۔

    اپنی ویڈیو میں وارنر اور ان کی صاحبزادی اسلا کا کہنا ہے کہ "سالگرہ مبارک ہو دوست، ہم پشپا ٹو کا انتظار نہیں کر سکتے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی سالگرہ بہت اچھی گزرے، "سالگرہ مبارک پشپا”۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    آسٹریلوی کرکٹر نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیوڈ وارنر پشپا کا روپ دھار کر دلچسپ ویڈیوز بنا چکے ہیں، ان ویڈیوز میں وہ اللو ارجن کے ڈانس مووز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    وہ اس سے پہلے بھی اکثر بالی ووڈ فلموں کے مناظر پر اسی نوعیت کی ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے رہے ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ تیلگو فلم پشپا انہیں کچھ زیادہ ہی پسند آئی ہے۔

    اد رہے کہ فلم ‘پشپا دی رائز’ کی کامیابی کے بعد ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کو کئی بڑی فلموں کے آفرز مل رہے ہیں جن میں سے ایک لائکا پروڈکشن ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لائکا نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے لیے اللو ارجن سے رابطہ کیا ہے اور اس کے لیے انہیں 100 کروڑ روپے (یعنی 2 ارب 35 کروڑ روپے پاکستانی) کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ لائکا پروڈکشن کی اس فلم کو ایٹلی ڈائریکٹ کریں گے۔

  • ڈیوڈ وارنر ’رشمیکا مندانہ‘ بن گئے، مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ڈیوڈ وارنر ’رشمیکا مندانہ‘ بن گئے، مزاحیہ ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کی اداکارہ رشمیکا مندانہ بننے کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے اداکاروں کی مزاحیہ ویڈیو بنا کر شیئر کرتے ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل وارنر نے ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم ’پشپا‘ کے مشہور گانے پر ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    وارنر نے اللو ارجن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش میں ہوتا، اداکاری بہت ہی آسان ہے۔ انہوں نے فلم کے مشہور گانے ’سریولی‘ کی دھنوں پر رقص کیا تھا۔‘

    اب انہوں اداکارہ رشمیکا مندانہ کے مشہور گانے پر مزاحیہ ویڈیو بنائی اور ساتھ ہی اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے معذرت بھی کرلی۔

    ویڈیو میں آسٹریلوی کرکٹرز کو اداکارہ کے گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو میں وارنر نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رشمیکا کی جگہ اپنا چہرہ لگا رکھا ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    مزاحیہ ویڈیو پر سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’اچھے نہیں لگ رہے۔‘

    ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی حالیہ ون ڈے سیریز کا حصہ ہیں آج کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں وارنر شاندار 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

  • بال ٹیمپرنگ اسکینڈل:  ڈوپلیسی کے دعوؤں پر مچل مارش کا جواب

    بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈوپلیسی کے دعوؤں پر مچل مارش کا جواب

    آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے 2018 کے بال ٹمپرینگ کے حوالے سے جو تازہ دعوے کیے ہیں ان سے آسٹریلیا کی توجہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے نہیں ہٹے گی۔

    یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی نے اپنی کتاب میں بال ٹیمپرنگ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آسٹریلین کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کا پہلے سے شک تھا، سینڈ پیپر گیٹ کے اسکینڈل سے بہت پہلے بال ٹیمپرنگ کا علم ہو گیا تھا۔

    فاف ڈوپلیسی کے مطابق  ڈربن ٹیسٹ میں آسٹریلین فاسٹ بولرز اچانک ریورس سوئنگ کرنے لگے تھے، مچل اسٹارک نے 9  وکٹیں لیں تو میں انہیں ریورس سوئنگ کا بڑا ماہر کہنے لگا، ہمارے بولرز کی بھی گیندیں سوئنگ ہوئیں لیکن ہم آسٹریلیا کے بولرز کے قریب بھی نہیں تھے جس پر  ہمیں شک ہو گیا تھا کہ بال کے ساتھ کچھ کیا جا رہا ہے لہٰذا دوسرے ٹیسٹ میں ہم نے دوربین کا استعمال کیا۔

    بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، ڈیوڈ وارنر کا پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

    سابق جنوبی افریقی کپتان نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ دوربین سے ہم بال کو مانیٹر کرنے لگے تاکہ آسٹریلین فیلڈرز پر نظر رکھی جا سکے، ہم نے نوٹ کیا کہ بال   بار بار ڈیوڈ وارنر کے پاس بہت جا رہا ہے۔

    انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ تیسرے ٹیسٹ میں کیمرون بین کرافٹ نے کیمرے میں قید ہونے سے قبل سینڈ پیپر کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ایک سائڈ کو کھردرا کرنے کی کوشش کی اور ثبوت کو اپنے پاس چھپا لیا۔

    آسٹریلوی کھلاڑی نے کس طرح بال ٹیمپرنگ کی اور کس طرح گھبراہٹ میں پکڑے گئے؟

    جس کے بعد بین کرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی اور اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو اس اسکینڈل کے سرغنہ تھے جب کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔

    لیکن اب سی اے اس بات پر غور کر رہا ہے کہ پیٹ کمنز اور ایرون فنچ  کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ وانزر کو ٹیم کی قیادت  کرنے کی اجازت دینے کے لیے اپنے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کی جائے یا نہیں۔

    بال ٹیمپرنگ میں ملوث اسٹیون اسمتھ کا پابندی کےخلاف اپیل نہ کرنےکااعلان

    مچ مارش نے ڈیوڈ وارنر کی حمایت کی لیکن کہا کہ ہماری اس وقت توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز  ہیں کیوں کہ آسٹریلیا کیویز کے خلاف 89 رنز کی شکست کے بعد سپر 12 میں ایک اور شکست کا سامنا کرنے کے حق میں نہیں ہے کیوںکہ اس سے نیٹ رن ریٹ متاثر ہوگا۔

    مچل مارش کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں زیادہ علم نہیں کہ کیا ہورہا ہے کیا نہیں، ابھی ہماری پوری ٹیم کی توجہ ورلڈ کپ پر ہے۔

    مارش کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہم کھیلتے ہیں ایسے کھیل کے لیے ڈیوڈ ہماری ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے، وہ ہمیشہ ہمارے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔

    مارش مچل کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوڈ کا ایک حیرت انگیز کیریئر ہے، وہ واضح طور پر اس کے دوران بہت سارے خلفشار کو روکنے میں کامیاب رہا ہے اور یہی وہ چیز ہے جو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو باقی لوگوں سے الگ کرتی ہے وہ یہ ہے کہ ڈیوڈ صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

  • وارنر اور فنچ نے آئی لینڈرز کی ‘لنکا’ ڈھادی

    وارنر اور فنچ نے آئی لینڈرز کی ‘لنکا’ ڈھادی

    کولمبو: کینگروز نے دورہ آئی لینڈر کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی، مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آئی لینڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، فاسٹ بولنگ اٹیک کے سامنے سری لنکن بیٹرز سنبھل نہ سکے اور 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسالنکا 38 اور پتھم نسانکا 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دانوشکا گناتھیلاکا 26 رنز اسکور کرسکے۔

    یہ بھی پڑھیں: امارات کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی لیگ کروانے کا اعلان

    آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار، مچل سٹارک نے تین جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں آسڑیلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے ہی ٹیم کو فتح دلوادی، آسڑیلیا نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا، ڈیوڈ وارنر 70 اور کپتان ایرون فنچ 61 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جوش ہیزل ووڈ کو عمدہ بائولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کے قریب جاکر کیوں کھڑے ہوئے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کے قریب جاکر کیوں کھڑے ہوئے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شاھین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کا دلچسپ انداز میں ٹکراؤ ہوگیا۔

    کھیل کے تیسرے روز میچ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بالنگ سائیڈ پر جبکہ آسٹریلوی اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر وکٹ پر موجود تھے۔

    صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ڈیوڈ وارنر نے کھیل کے آخری لمحات میں شاہین آفریدی کو چوکا ایک رسید کیا اس کے بعد شاھین نے اگلی گیند باؤنسر کروانے کی کوشش کی، جسے آسٹریلوی بلے باز نے کامیابی کے ساتھ کھیلا۔

    دن کی یہ آخری گیند پھیکنے کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی دوڑتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کے بالکل قریب جاکر رکے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔

    شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر بظاہر ایک دوسرے پر غصہ اتارتے دکھائی دیے لیکن ایسا نہیں تھا، دونوں ہنستے رہے اور ہسنتے ہوئے ہی ساتھ فیلڈ سے واپس پویلین لوٹے۔

    فوٹو: ڈیوڈ وارنر انسٹاگرام اسٹور

    اس کے بعد ڈیوڈ وانر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہین آفریدی کے ساتھ اپنی تصویر انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی۔

    یہاں سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے بھی کرکٹ فیلڈ پر ان خوبصورت لمحات کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے "کیوٹ مومنٹس”  لکھا۔ اس موقع پر میمرز بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔

    صارفین نے مزاحیہ انداز میں شاھین آفریدی کے دراز قد کے سامنے ڈیوڈ وارنر کے کھڑے ہونے پر ان دونوں کو "مسٹر اینڈ مسز امیتابھ بچن” کہہ ڈالا۔

    دسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور ویڈیو کے ساتھ عنوان میں تحریر کیا گیا کہ دن کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔

    خیال رہے کہ اسی میچ کی پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو 7 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے میچ کی پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے جبکہ جواب میں قومی ٹیم 268 پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم کو مجموعی طور پر 134 رنز کی برتری حاصل ہے۔

  • آؤٹ یا ناٹ آؤٹ،  شاہین آفریدی اور وارنر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    آؤٹ یا ناٹ آؤٹ، شاہین آفریدی اور وارنر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    راولپنڈی: آسٹریلیا اور پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں، جہاں شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز جاری ہے، کینگروز بیٹرز نے اپنی ٹیم کو 156 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ وارنر 68 اور عثمان خواجہ 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کی اننگز کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان ہونے والے دلچسپ نوک جھونک سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے، ہوا کچھ یوں کہ شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی، جس پر ڈیوڈ وارنر نے انہیں اشارے میں کہا کہ گیند لائن سے باہر ہے، جس پر شاہین شاہ نے بھی اثبات میں سر ہلایا۔

    بعد ازاں پاکستان کی جانب سے ریویو بھی نہیں لیاگیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اشاروں کی زبان نے سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کا موقع فراہم کردیا ہے اور شائقین اپنے اپنے انداز میں دلچسپ تبصرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو ‘باؤنسر’ کرائی جو ان کے کندھے پر جالگی تاہم پاکستانی فاسٹ بولر نے اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا اور فوری طور پر آسٹریلوی بیٹر کے پاس پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی، جس پر ڈیوڈ وارنر نے انہیں تھپکی دیتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔

  • ڈیوڈ وارنر کی ’پشپا‘ کے گانوں پر تھرکتی ویڈیو وائرل

    ڈیوڈ وارنر کی ’پشپا‘ کے گانوں پر تھرکتی ویڈیو وائرل

    آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر تیلگو زبان میں بننے والی بھارتی فلم کے کردار پشپا کا روپ دھار لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وارنر نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ری فیس کے ذریعے وہ پشپا کا روپ دھارے ہوئے ہیں، ویڈیو پشپا فلم کے مناظر اور موسیقی پر مبنی ہے۔

    ویڈیو میں وہ الو ارجن کے ڈانس مووز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    ان کی اس ویڈیو کو ان کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    وہ اس سے پہلے بھی اکثر بالی ووڈ فلموں کے مناظر پر اسی نوعیت کی ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے رہے ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ تیلگو فلم پشپا انہیں کچھ زیادہ ہی پسند آگئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    وہ اس سے قبل اپنی بیٹیوں کی بھی ایک ویڈیو شیئر کرچکے ہیں جس میں ان کی تینوں بیٹیاں پشپا کے ایک گانے پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

  • ڈیوڈ وارنر کی مزاحیہ ویڈیو پر کوہلی کا ’تڑکا‘‏

    ڈیوڈ وارنر کی مزاحیہ ویڈیو پر کوہلی کا ’تڑکا‘‏

    آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ایڈٹ کی ہوئی ویڈیو میں کرکٹر تیلگو گانے پر تھرکتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    پچھلے سال لاک ڈاؤن کے دوران وارنر نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ کبھی بالی ووڈ اور تیلگو گانوں پر ہونٹ ہلاتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی باہو بلی کے کاسٹیوم میں دکھائی دیتے ہیں۔

    اب حال ہی میں انہوں نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

    یہ ویڈیو ایڈٹ شدہ ہے اور اس میں وارنر تیلگو گانے پر پرفارم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    گانا اصل میں تیلگو اداکار الو ارجن پر فلمایا گیا ہے، ارجن نے بھی اس ویڈیو پہ کمنٹ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایموجیز بنائے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی کمنٹ کر کے وارنر سے دریافت کیا کہ دوست کیا تم ٹھیک ہو؟

    وارنر کی اس ویڈیو کو ان کے بھارتی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • آئی سی سی نے نومبر کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے نومبر کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے مہینے کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کو نومبر کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے، جب کہ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز بہترین خاتون کرکٹر قرار پائی ہیں۔

    ڈیوڈ وارنر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل اور سیمی فائنل میں عمدہ اور میچ وننگ کارکردگی پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ وارنر نے پاکستانی اوپنر عابد علی اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑ کر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

    شان دار کارکردگی کی ایک سیریز کے بعد ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو ٹائٹل جیتنے میں مدد ملی۔

    مجموعی طور پر وارنر نے 7 میچز میں 48.16 کی اوسط اور 146.70 کے اسٹرائیک ریٹ سے 289 رنز بنائے۔ جب کہ ان میں سے چار میچز ایوارڈ کے لیے زیر غور مدت کے درمیان کھیلے گئے، جس کے دوران انھوں نے 151.44 کے شان دار اسٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنائے۔

    انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں نصف سنچری بنائی، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں اہم ترین 49 رنز بنائے، اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر 12 کے مقابلے میں ناقابل شکست 89 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

  • آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

    آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

    آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہونا پڑا ہے۔

    آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر زخمی ہونے کی وجہ سے ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    انہیں پوری فٹنس حاصل کرنے میں ابھی مزید 10 دنوں کا وقفہ درکار ہے جس کے بعد وہ 26 دسمبر سے میلبورن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل سکیں گے۔

    وارنر فی الحال خصوصی علاج کے لیے سڈنی میں رہیں گے جبکہ ٹیم کے بقیہ کھلاڑی ایڈیلیڈ روانہ ہو جائیں گے۔

    وارنر کا کہنا ہے کہ میں تیزی سے صحت یاب ہورہا ہوں اور علاج کے لیے مجھے سڈنی میں ہی رکنا بہتر ہوگا، میں چوٹ سے کافی حد تک نجات حاصل کرچکا ہوں لیکن ٹیسٹ میچ میں 100 فیصد کارکردگی دینے کے لیے ابھی بھی مجھے ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا باقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فٹنس ثابت کرنے کے لیے مجھے وکٹوں کے بیچ دوڑ لگانا اور فیلڈنگ کرنی ہوگی، میں ابھی اپنی فٹنس کے تعلق سے پوری طرح مطمئن نہیں ہوں اور مجھے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں ابھی مزید 10 دن لگیں گے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لنگر کا کہنا ہے کہ انہیں وارنر کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ تک پوری طرح فٹ ہونے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ وارنر جس مقام پر ہیں اس کے لیے انہوں نے کافی جدوجہد کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ میلبرن ٹیسٹ کے لیے پوری طرح فٹ ہوں گے۔