Tag: Davis cup finals

  • ڈیوس کپ ٹینس فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو سبقت حاصل

    ڈیوس کپ ٹینس فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو سبقت حاصل

    للی : ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے فرانس کو ڈبلز میچ میں تین صفر سے شکست دیکر دو ایک کی سبقت حاصل کرلی ہے۔فرانسیسی شہر للی میں کھیلے جارہے ڈیوس کپ فائنل میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

    ڈبلز میچ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور اسٹین وارینکا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے زیر کیا۔

    فائنل میں سوئٹرزلینڈ کو فرانس پر دو ایک کی سبقت حاصل ہے۔ پہلی مرتبہ ڈیوس کپ ٹائٹل جیتنے کیلئے سوئٹرزلینڈ کو ریوس سنگلز مقابلے جیتنے ہیں۔

  • ڈیوس کپ ٹینس فائنلز:راجرفیڈررکوشکست کا سامنا

    ڈیوس کپ ٹینس فائنلز:راجرفیڈررکوشکست کا سامنا

    للے: فرانس کے گیل مونفلس نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر ڈیوس کپ ٹینس فائنلز میں مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

    سوئٹزرلینڈ نے اسٹینلاس واورینکا کی جیت کی بدولت ڈیوس کپ ٹینس کا فاتحانہ آغاز کیا۔واورینکا نے چار سیٹ کے مقابلے کے بعد فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو زیرکیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ جس کے بعد سوئس کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے دونوں سیٹس جیت کر کامیابی حاصل کرلی۔

    واورینکا کی فتح کا اسکور چھ ایک، تین چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ دوسرے میچ میں فرانس کے گیل مونفلس نے حساب چکادیا۔

    مونفلس نے عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ فرانسیسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک، چھ چار اور چھ تین رہا۔

  • ڈیوس کپ ٹینس:راجر فیڈرر صحت یاب ہوکر ایونٹ میں شامل

    ڈیوس کپ ٹینس:راجر فیڈرر صحت یاب ہوکر ایونٹ میں شامل

    لندن : فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس فائنلز کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ایونٹ کا ابتدائی میچ اسٹینلاس واورینا اور جوولفریڈ سونگا کے درمیان کھیلاجائے گا۔

    انجری کے باعث اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز سے دستبردار ہونے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر فٹ ہوگئے ہیں۔ وہ دوسرے سنگلز معرے میں گیل مونفلس کا سامنا کریں گے۔

    انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد سوئس کھلاڑی نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ وہ سوئٹزرلینڈ کو پہلی مرتبہ ٹیم ایونٹ میں ڈیوس کپ کا ٹائٹل جتوانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    فیڈرر کا کہنا ہے کہ ڈیوس کپ سے قبل فٹ ہونا خوش آئند ہے۔ واورینکا اور ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔۔ ان کی ٹیم کی تمام تر توجہ ڈیوس کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔