Tag: Dawn

  • خبرلیکس تحقیقاتی کمیٹی: تحریک انصاف،عوامی تحریک اور ق لیگ نے مسترد کردی

    خبرلیکس تحقیقاتی کمیٹی: تحریک انصاف،عوامی تحریک اور ق لیگ نے مسترد کردی

    لاہور: سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ متنازعہ خبر باہر نکالنے کے ذمہ داران کو سیکیورٹی ایکٹ کے تحت سزا دی جانی چاہیے انہوں نے حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دے دیا جبکہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے بھی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی حکومتی کمیٹی کو مسترد کردیا۔

    لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ایسی کمیٹی بنانا جو نواز شریف کو رپورٹ کرے یہ قوم اور پاک فوج کے ساتھ مذاق ہے۔

    چوہدری پرویز الہی نے مطالبہ کیا کہ جو کوئی بھی سکیورٹی بریچ کے پیچھے کردار ہیں انہیں سامنے لایا جائے اور ذمہ داران کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے ذمہ داران کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، حکومتی کمیٹی نے حساس معاملے کی تحقیقات ریٹائرڈ جج کو سونپی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک ریٹائرڈ جج معاملے کی تحقیقات کیسے کرسکتا ہے۔


    پڑھیں: متنازعہ خبر دینے والا صحافی سرل المیڈا بیرون ملک روانہ


     دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور تحریک منہاج القرآن نے بھی متنازعہ خبر کی تحقیقات کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کو مسترد کردیا ہے۔پی ٹی آئی نے خبرلیکس کے حوالے سے بنائی گئی مجوزہ کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تحقیقات کے لیے موجودہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی قابل قبول ہوگی۔

    مزید پڑھیں: متنازع خبر:چوہدری نثارکا2دن میں کمیٹی بنانے کا اعلان


    علاوہ ازیں علامہ طاہر القادری نے کہا کہ وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر اتنی بڑی واردات نہیں ہو سکتی جب کہ سرل لیکس کی انکوائری ریٹائرڈ جج سے کروانا قومی سلامتی کے ساتھ ایک اور مذاق ہے کیونکہ کلین چٹ کے لیے ریٹائرڈ جج لایاجا رہا ہے۔

  • متنازع خبر کا معاملہ، صحافی سرل کا تعاون کرنے سے انکار

    متنازع خبر کا معاملہ، صحافی سرل کا تعاون کرنے سے انکار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا ڈان اخبار کے صحافی سرل المیڈا سے خفیہ مٹینگ کی خبر شائع کرنے کے حوالے  سے رابطہ ہوا تاہم صحافی نے بیان ریکارڈ کروانے اور کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈان اخبار میں فوج اور سول قیادت کے حوالے سے شائع متنازع خبر کو قومی سلامتی کےمنافی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کے لیے وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے سرل المیڈا سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے رابطہ کیا تو صحافی نے بیان قلم بند کرانے، اپنی خبرکے ذرائع بتانے اور کسی بھی قسم کا تعاون کرنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق سرل المیڈا نے رابطے پر وفاقی وزیر قانون کو کہا کہ ’’انہیں وقت دیا جائے جس کے بعد وہ طے کریں گے کہ انہیں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے معاملات طے کریں‘‘۔

    پڑھیں:  تحقیقات ہونے تک صحافی کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وزارت داخلہ

     واضح رہے کہ خبر شائع ہوتے ہی حکومت نے صحافی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا تھا ، وزارت داخلہ تحقیقات مکمل ہونے تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے انکار کرچکی ہے تاہم اس متنازعہ خبر کو قومی سلامتی کا مسئلہ بھی قرار دیا گیا ہے۔